وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنرل منوج پانڈے نے 29ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر  عہدہ سنبھالا

Posted On: 30 APR 2022 9:15PM by PIB Delhi

چار دہائیوں کے شاندار کیریئر کے بعد  جنرل منوج مکند نروانے کے ریٹائر ہونے پر  جنرل منوج پانڈے نے 30 اپریل 2022 کو 29ویں چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔

جنرل آفیسرنے  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے تعلیم  حاصل کی ہے  اور دسمبر 1982 کو انہیں  کور آف انجینئرز (دی بامبے سیپرز) میں کمیشن دیا  گیا تھا۔ آپریشن پراکرم کے دوران انہوں نے  لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے حساس پلن والا سیکٹر میں ایک انجینئر رجمنٹ کی کمانڈ سنبھالی تھی۔ جنرل آفیسر اسٹاف کالج، کیمبرلے (برطانیہ) کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے ہائر کمانڈ اور نیشنل ڈیفنس کالج کے کورسز میں بھی  شرکت کی ہے۔

چار دہائیوں کے اپنے  شاندار ملٹری  کیریئر میں انہوں نے مختلف  قسم کی فوجی کارروائیوں کے   ماحول میں اہم اور چیلنجنگ کمانڈ اور عملے کے  طور پر عہدے سنبھالے ہیں، جن  میں مغربی لداخ  کے  بہت اونچائی والے علاقے میں ایک ماؤنٹنٹ  ڈویژن،  جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ  ایک انفنٹری بریگیڈ،ا سٹرائیک کور کے ایک حصے کے طور پر ویسٹر تھیئٹر میں ایک  انجینئر بریگیڈ کی کمان اور  مشرقی کمان کی انسداد شورش کارروائیوں میں اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ  ساتھ تعینات ایک کور کی کمان شامل ہے۔ انہوں نے  شمال مشرق میں ایک ماؤنٹین بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، ایک ملٹری سیکرٹریز برانچ میں اسسٹنٹ ملٹری سیکریٹری، بہت بلندی  والے علاقے میں ایک ماؤنٹین ڈویژن کے کرنل کیو اور ہیڈ کوارٹر ایسٹرن کمانڈ میں بریگیڈیئر جنرل اسٹاف (آپریشنز)  کے عہدے بھی سنبھالنے  ہیں۔ جنرل آفیسر نے ایتھوپیا اور اریٹیریا میں اقوام متحدہ کے مشن میں چیف انجینئر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ  آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، چیف آف اسٹاف ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ اور آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل ڈسپلن سیریمونیل اینڈ ویلفیئر کےعہدے  پر بھی رہے ہیں۔  جون 2020 سے مئی 2021 تک وہ انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے کمانڈر انچیف اور جون 2021 سے جنوری 2022 تک جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرن کمانڈ رہے  ہیں اور  یکم  فروری 2022 سے  ان کا تقرر وایس چیف آف آرمی  اسٹاف  کے طور پر کیا گیا تھا۔

اپنی شاندار خدمات کے لیے انہیں پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے بھی  نوازا گیا ہے۔ جنرل آفیسر بمبئی سیپرز کے کرنل کمانڈنٹ بھی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-4877

                          


(Release ID: 1821684) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi