وزارت آیوش

گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انویشن سمٹ 2022 میں اسٹوڈنٹ آیوروید اسٹارٹ اپ کو 2.50 کروڑ روپے کی فنڈنگ ملی

Posted On: 30 APR 2022 6:44PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے روایتی ادویات کے شعبہ  میں اسٹارٹ اپ کلچر کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ سہ  روزہ عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع سمٹ (جی اے آئی آئی ایس 2022) میں اسٹارٹ اپس اور طلباء کی پرجوش شراکت بھی نظر آئی ، جنہوں نے اپنے پروڈکٹس اور مختلف اقدامات کی نمائش کی۔جی اے آئی آئی ایس 2022 میں منعقد ہونے والی نمائش میں اسٹارٹ اپ کے ساتھ کئی معروف  کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے تھے۔ ایسے ہی ایک اسٹوڈنٹ آیورویدک اسٹارٹ اپ، گرین فاریسٹ ویلنیس کو نیلکنٹھ  مارڈیہ نے قائم کیا ہے، جسے  ایک نجی کمپنی سے 2.50 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی پیشکش ہوئی  ہے۔

گجرات کے جام نگر کے  رہنے والے نیلکنٹھ  مارڈیہ، گجرات کے   انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ان آیوروید (آئی ٹی آراے)کے  آخری سال کے  طالب علم ہیں ۔ اسٹارٹ اپ قائم کرنے کے ان کے خواب کو پی ایم نریندر مودی کے اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام سے  تقویت ملی ۔ اکتوبر 2021 میں صرف 5 لاکھ روپے کے ساتھ انھوں  نے آیوروید پر مبنی کاسمیٹک کمپنی، گرین فاریسٹ ویلنیس شروع کی۔ لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے، وہ اس کی رسائی میں توسیع  اور فروخت کو بڑھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ وہ اس فنڈنگ کو توسیع اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے  گاندھی نگر میں گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے ذکر کیا تھا کہ دوسرے شعبوں کی طرح وہ پر امید ہیں کہ آنے والے برسوں میں وہ آیوش سیکٹر سے بھی ایکیونیکورن  کو ابھرتاہوا دیکھیں  گے۔ نیل کنٹھ مارڈیہ کی کامیابیوں سے آیوش سیکٹر سے مزید اسٹارٹ اپس کو ابھرنے کی ترغیب ملے  گی۔

آئی ٹی آر اے کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر انوپ ٹھاکر نے کہا، ’’ نیل کنٹھ مارڈیہ شروع سے ہی تیزی  سیکھنے والے  اور محنتی طالب علم تھے ۔ انھیں  آیوروید کے اصولوں پر مبنی نئی فارمولہ سازی  کو تلاش کرنے کا شوق تھا۔ وہ اپنے کاروباری خواب کے بارے میں بہت پرجوش رہے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ ایک نجی کمپنی نے ان  کے اسٹارٹ اپ میں 2.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ میں ان  کے روشن مستقبل کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘

گرین فاریسٹ ویلنیس کمپنی آیورویدک پر مبنی کاسمیٹک پروڈکٹس  تیار کرتی ہے جیسے اینٹی ایجنگ کریم، ہائیڈریٹنگ موئسچرائزنگ کریم، فیشل کلینزر، نرشنگ فیشل کلینزر، انٹینس ری پیئر فیشل کلینزر، ہیئر کلینزر، ہیئر کنڈیشنر اور فیشل سیرم۔

گرین فاریسٹ ویلنیس کمپنی  کے پاس مستقبل کے لیے کچھ بڑا توسیعی منصوبہ ہے۔ اسٹارٹ اپ گرین فاریسٹ ویلنیس کلینک قائم کرنا چاہتا ہے، جہاں مریض کو قدرتی طریقے سے ان کے مسائل کے مطابق آیورویدک دوا دی جائے گی۔ دوسرے منصوبے میں گرین فاریسٹ ویلنیس پارک کا قیام بھی شامل ہے، جو منشیات کے عادی افراد کواس سے نجات دلانے  کا  کام کرے گا۔ انکا  گرین فاریسٹ ویٹرنری سلوشن قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، جہاں آیورویدک طریقوں اور علاج  کے ذریعے مویشیوں کو صحت مند رکھا جائے گا۔

************

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:4874 )

 



(Release ID: 1821679) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Manipuri