وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لیفٹیننٹ جنرل بگا ولی سوماشیکر راجو یکم  مئی 2022 کو آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے

Posted On: 29 APR 2022 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29/ اپریل 2022 ۔ لیفٹیننٹ جنرل بگا ولی سوماشیکر راجو یکم  مئی 2022 کو آرمی  اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

سینک اسکول بیجاپور اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم راجو نے 15 دسمبر 1984 کو جے اے ٹی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے ویسٹرن  تھیٹر اور جموں و کشمیر میں او پی پاراکرم کے دوران اپنی بٹالین کی کمانڈ کی۔ انھیں لائن آف کنٹرول کے ساتھ اڑی بریگیڈ، ایک  انسرجنسی انسداد  فورس اور وادی کشمیر میں چنار کورپس کی کمانڈ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ جنرل آفیسر نے بھوٹان میں بھارتی  فوجی تربیتی ٹیم کے کمانڈنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

38 سال پر محیط اپنے شاندار کیرئیر کے دوران، انہوں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمیشنز میں بہت سے اہم رجمنٹ، اسٹاف اور تدریسی تقرریوں پر خدمات انجام دی ہیں ، جن میں ملٹری سیکرٹری برانچ میں کرنل ملٹری سیکرٹری لیگل، آپریشنل طور پر فعال وائٹ نائٹ کور پس کے بریگیڈیئر جنرل اسٹاف ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور ڈائریکٹر جنرل اسٹاف ڈیوٹیز شامل ہیں۔

وائس چیف آف آرمی  ا سٹاف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے، جنرل آفیسر ،ایل اے سی پر تعطل کے دوران ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز  کے طور پر خدمات انجام دےرہے تھے۔

جنرل آفیسر ایک مستند ہیلی کاپٹر پائلٹ ہیں  جنہوں نے UNOSOM II کے حصے کے طور پر صومالیہ میں آپریشنل فلائنگ انجام دی ہے۔ وہ جے اے ٹی رجمنٹ کے کرنل بھی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل راجو نے بھارت  میں کیریئر کے تمام اہم کورسز میں شرکت کی ہے اور انہیں برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں این ڈی سی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان کے پاس نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول، مونٹیری، ریاستہائے متحدہ میں انسداد دہشت گردی میں ایک ممتاز ماسٹر پروگرام کی ڈگری بھی ہے۔

خدمت میں ان کی نمایاں کارکردگی  کے لیے، انہیں اتم یدھ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل اور یدھ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2022-04-29 at 5.36.47 PM.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4845

 


(Release ID: 1821410) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Marathi , Hindi