شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد مناتے ہوئے شمال مشرقی فیسٹول
Posted On:
29 APR 2022 3:54PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر–شمال مشرقی فیسٹول، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت اور میگھالیہ کی حکومت نے شمال مشرقی کونسل، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ شیلانگ اور انویسٹ انڈیا کے اشتراک سے 29 اپریل 2022 کو این ای سی آڈیٹوریم، شیلانگ میں ‘‘شمال مشرق میں سرمایہ کاری کی صلاحیت اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات’’ کے موضوع پر ایک کنکلیو کا انعقاد کیا۔
اس کنکلیو میں شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما، میگھالیہ کی چیف سکریٹری محترمہ آر وی سوچیانگ، شمال مشرق کونسل کے سکریٹری جناب کے ایم چلائی، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے اقتصادی مشیر جناب کے وی پرتاپ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔
کنکلیو کی اہم جھلکیوں میں انفرادی وزارتوں کی جانب سے اپنے منصوبوں اور مستقبل کے لیے ان کی سوچ پر پریزنٹیشنز شامل تھیں۔ انفرادی وزارتیں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ)، بجلی، شہری ہوا بازی، ٹیلی کام، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) اور ریلویز کی وزارت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 4838)
(Release ID: 1821325)