کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب  پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپس میں اخلاقیات اور کارپوریٹ گورننس کے اصولوں کو مضبوط بنانے کی اپیل کی


جناب  پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپس سے اپیل کی  کہ وہ بھارت میں  کاروبار قائم  کریں اور بھارت میں اندراج کرائیں اور ٹیکس کی زبردست رعایتوں والے ممالک کی طرف نہ دوڑیں

اسٹارٹ اپ انقلاب ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں اور بھارت کے دیہات تک لے جانا چاہئے: جناب  پیوش گوئل

جناب پیوش گوئل نے عالمی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے اس دور میں سائبر سیکورٹی اور ڈیٹا پرائیویسی پر مزید فوکس کئے جانے کی اپیل کی

شرائط کی تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں نے اختراع کی حوصلہ افزائی کی ہے اور کاروبار شروع کرنے، چلانے، بڑھانے اور چھوڑنے میں آسانی پیدا کی ہے: جناب  پیوش گوئل

Posted On: 28 APR 2022 10:08PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج اسٹارٹ اپس میں اخلاقیات اور کارپوریٹ گورننس کے اصولوں کو مزید مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ وہ آج نئی دہلی میں ’کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) - گلوبل یونیکورن سمٹ- 2030 تک 1000 یونیکورن کی تشکیل‘ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریونیو میں دھوکہ دہی، ڈیٹا فراڈ، ٹیکس چوری اور دیگر بدعنوانیوں کو ابتدائی مرحلے میں ہی روکنا ہوگا ورنہ یہ نئے اسٹارٹ اپس کی کے صنعتی جذبے کو ختم کردیں گے  اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر بہت  برا اثر ڈالیں  گے۔ انہوں نے مزید شفافیت اور بہتر معیارات اور بینچ مارکس قائم کرنے  اور اسٹار اپ ایکو سسٹم میں  مزید سیلف ریگولیشن  لانے پر زور دیا۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس سے کہا کہ وہ اپنے  لئے اور معاشرے کے لیے پائیدار دولت پیدا کرنے کے مقصد سے  طویل مدتی  انداز میں سوچیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  بھارت میں  95  یونیکورن کمپنیاں ہیں، جناب  گوئل نے کہا کہ ہمیں یونیکورنز کی سنچری  پوری کرنے کے لیے  محض ایک اور چھکے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریگولیٹری تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں نے اختراع کی حوصلہ افزائی کی ہے اور آئی پی آر کے کمرشلائزیشن کو فروغ دیا ہے اور کاروبار کو شروع کرنے، چلانے، بڑھانے اور چھوڑنے میں آسانی پیدا کی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا  بھارت کے ٹیئر 2، ٹیئر3 شہروں اور چھوٹے گاؤوں میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ انقلاب کو اس سمت میں لے جانا چاہئے۔ انہوں نے  کہا کہ زوہو جیسے اسٹارٹ اپس دیہی علاقوں سے کوڈرز بھرتی کرتے ہیں اس طرح سلی کان ویلی کو دیہی بھارت میں لے جاتے ہیں۔

بھارت میں اسٹارٹ اپس کے  کاروبار قائم  کرنے اور  یہیں پراندراج کرانے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہ جناب  پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپس سے اپیل کی کہ وہ  کوئی مسئلہ پیش آنے کی صورت میں حکومت  سے رابطہ کریں اور  انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وینچر سرمایہ داروں کو نوجوان صنعت کاروں کے ذریعہ تیار کی گئی  دانشورانہ املاک کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا چاہئے،اس میں  زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور  اس  کی تلاش کے لئے  مہارت فراہم کرانی چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت کی دانشورانہ املاک سے دنیا کو فائدہ پہنچے گا لیکن بھارت ان اختراعات کا بنیادی استفادہ کنندہ ہوگا۔ ’ووکل فار لوکل‘، اور ’لوکل ٹو گلوبل‘ کے وزیر اعظم کی اپیل کو دہراتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ان دونوں منتروں کو پورا کرنےے کے لیے ہمارے اسٹارٹ اپس سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا۔

ڈیجیٹلائزیشن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو درپیش سائبر سیکورٹی اور ڈیٹا پرائیویسی کے مسائل کو پریشان کن قرار دیتے ہوئےجناب گوئل نے کہا کہ  بھارت کی صارفین کی  ڈیجیٹل معیشت کی مالیت تقریباً 100 بلین امریکی ڈالر ہے اور 2030 تک اس کے 800 بلین امریکی ڈالر کی  مارکیٹ بن جانے کی توقع ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی  کے پلیٹ فارموں کے ذریعہ حاصل کیے گئے بہت زیادہ ڈیٹا کی حفاظت کی جانی چاہیے۔

جناب  گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس معاشرے کو درپیش جدید مسائل کے  کچھ شاندار، اعلیٰ معیار والے سولیوشن پیش کر رہے ہیں۔ انجینئرنگ، دفاع یا اہم سائنسی پیشرفت کے معاملے میں ہائی ٹیک اختراع پر مبنی کاروباری ماڈل والے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ٹیکنالوجی ناممکن کو ممکن بناتی ہے! انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کامرس میٹاورس کے بڑھنے سے صارفین اور پرووائڈرز کے لیے رابطہ قائم کرنے کے نئے مواقع کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور کامرس کو فروغ دینے کے لیے میٹاورس کا فائدہ اٹھایا جائے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا  ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ’اپنے خوابوں کو  محض لوکل ہی  نہ رکھیں، انہیں گلوبل بنائیں‘ اور مزید کہا کہ بھارت کے بہت سے اسٹارٹ اپ پہلے ہی بھارت کی حدود سے باہر  جاچکے ہیں اور ابھرتی ہوئی معیشتوں اور تررقی یافتہ دنیا دونوں میں قابل رسائی اور  سستا سامان فراہم کراتے ہوئے اپنی چھاپ چھوڑ رہے ہیں۔

اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی طور پر  علاقائی زبانوں میں زیادہ میڈیا کوریج  کے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس سے ان کے خیالات  ملک کے دور دراز حصوں تک بھی پہنچ سکیں گے۔ ایک جین نیکسٹ نیشنل کونسل کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ یہ  ہمارے نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ڈھانچے اور کام کاج کو جاری رکھتے ہوئے اور ان میں  تبدیلی  ایک مشاورتی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔ وزیر موصوف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ  حکومت بھارت کو اختراع اور سٹارٹ اپس کے لیے بہترین مقام بنانے کے عام مقصد کے واسطے  صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی مدد کرنے کے لیے  عہد بند ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U- 4824

                          



(Release ID: 1821192) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi