سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ  پائیدار اسٹارٹ اپس کے لئے صنعتی برادری کی حصہ داری اہم ہے


وزیرمحترم  آج نئی دہلی میں نیتی آیوگ کے زیراہتمام منعقدہ آزادی کا امرت مہوتسو،اے آئی ایم سے خطاب کررہے تھے جس کا عنوان تھا ’’ہندوستان کے 75 برسوں پر محیط اختراعی سفر کا جشن‘‘

انہوں نے کہا کہ اٹل انوویشن مشن (ا ے آئی ایم) نے  ہمارےاسکولوں اور کالجوں میں اختراع اور صنعت کاری  کے جذبے کو تیز کیا ہے  اور اس طر ح انہیں  روگارڈھونڈنے والوں کےبجائے روزگار دینے والے بننے  کی ترغیب دی ہے

اے آئی ایم اختراعات کے تمام  اہم شعبوں میں 2200 سے زیادہ  اسٹارٹ اپس کو مدد دیتا رہا ہے۔ یہ شعبہ جات ہیں  طبی ٹکنالوجی، مالی ٹکنالوجی، زرعی ٹکنالوجی، اے آئی۔ ایم ایل، آئی او ٹی  اور عوامی اہمیت کے دیگر شعبے

Posted On: 28 APR 2022 5:41PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیرمملکت آزادانہ چارج ، وزیرمملکت پی ایم او ، عملے، عوامی شکایات، پنشنس، ایٹمک اینرجی اور خلا ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج کہاہے کہ پائیداراسٹارٹ اپس کےلئے صنعتی برادری کی حصہ داری اہمیت کی حامل ہے ۔

نیتی آیوگ کے زیراہتمام  ’’ہندوستان کے 75 برسو ں پر محیط اختراعاتی سفر کا جشن ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ آزادی کاامرت مہوتسو، اٹل انوویشن مشن(اے آئی ایم) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا  کہ  اٹل انوویشن مشن (ا ے آئی ایم) نے  ہمارےاسکولوں اور کالجوں میں اختراع اور صنعت کاری  کے جذبے کو تیز کیا ہے  اور اس طر ح انہیں  روگارڈھونڈنے والوں کےبجائے روزگار دینے والے بننے  کی ترغیب دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مشن اپنےمختلف پروگراموں کے ذریعہ اختراعات کے   تمام اہم شعبہ جات میں  2200 سے زیادہ ا سٹارٹ اپس  کو مدد فراہم کرتا رہا ہے  ،یہ شعبہ جات ہیں  طبی ٹکنالوجی، مالی ٹکنالوجی، زرعی ٹکنالوجی، اے آئی۔ ایم ایل، آئی او ٹی  اور عوامی اہمیت کے دیگر شعبے ۔

 

 

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ ہمارا  سب سے بڑا اثاثہ  ہمارےوزیراعظم نریندرمودی ہیں، جنہیں سائنس کی طرف نہ صرف فطری طور پر رغبت رہی  ہے بلکہ  وہ سائنس اور ٹکنالوجی پر مبنی اقدامات اورمنصوبوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے  خلوص کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں سائنسی مہارت ایک  بڑا کردار اداکرنے جارہی ہے ۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ  اٹل  ٹنکرنگ لیبس کے ذریعہ اسکولی بچوں میں اختراعی سوچ پیدا کرنے سے لے کر ، اٹل ا نکیو بیشن سینٹرس، اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرس اور اے این آئی سی چیلنجز جیسے اپنے پروگراموں کے ذریعہ اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو مدد فراہم کرنے تک ، اےآئی ایم ملک میں  اختراع اور صنعت کاری کے ماحول   میں بھر پور اور جامع انقلابی تبدیلیاں  لاتارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹل ا نوویشن مشن ، جس نے حال ہی میں اپنے قیام کے چھ برس مکمل کئے ہیں ، حکومت کے وژن سب کاساتھ، سب کا وکاس، سب کاپریاس کے خطوط پر کام کررہا  ہے ۔

 

 

سائنس اورٹکنالوجی کے محکمہ کے منٹرشپ پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی سے وابستہ اٹل ٹنکرنگ  لیب کو مزید ترقی دینےاور عوامی سطح پر اختراعات  کے حصول کےلئےاس کو بڑی حد تک رسائی فراہم  کرنےکی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان میں  دس لاکھ بچوں کو جدید ترین  اختراع کار  بنانے کے ایک وژن کے ساتھ، اے آئی ایم ہندوستان بھر کےاسکولوں میں اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز (اے ٹی ایلس) قائم کررہا ہے ۔ اس پروگرام کامقصد نوجوان ذہنوں میں تجسس، تخلیقیت اور تخیل کو راسخ کرنا ، اوراس کے علاوہ ڈیزائننگ  کی ذہنیت  ،شماریا تی طرز فکر،  عصری تعلیم، فزیکل کمپیوٹنگ وغیرہ   جیسی صلاحیتوں کو پروان چڑھاناہے ۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع ساتھ ساتھ چلتے ہیں  اور ایک ایسا ملک جوایک  اچھا سائنسی مزاج اور ایک تحقیق و ترقی والا ڈھانچہ رکھتا ہے ، اختراعات اور صنعت کاری کے میدان میں بہترین  کارکردگی دکھائے گا ۔ وزیرموصوف نے یاد دلایا کہ سال 2019 میں وزیراعظم نریندر مودی نے 106 ویں سائنس کانگریس میں مشہور نعرے ’جے جوان، جے کسان ، جے وگیان‘ میں جے  ا نوسندھان کااضافہ کرتےہوئے تحقیق کی اہمیت پر زور دیا تھا ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کی طر ف اشارہ کیا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ہندوستان میں  اختراع کی دنیا میں بڑی دور تک پیش رفت کی ہے اورآج ہندوستان  میں 60000 سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس اور 90 سے زیادہ یونیکورن ہیں  ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب ہمارےاسٹارٹ  اپس اور اختراع کاروں کی مسلسل کاوشوں اور حکومت کی طرف سے  اٹل انوویشن مشن، ڈی ایس ٹی، بی آئی آر اے سی، اسٹارٹ اپ انڈیا، ایم ای آئی ٹی وائی وغیرہ جیسے بہت سے اقدامات کےذریعہ  ممکن ہوپایا ہے  اوراس سے ہمارےملک کی اختراعی اور صنعت کارانہ مہارت کااظہار ہوتا ہے ۔

وزیرموصوف نے اس امید کااظہار کیا کہ آنےو الےبرسوں کے دوران  ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر والی معیشت بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں اختراع کاری  ایک محوری کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اختراع کاری کی سمت میں پیش رفت کےلئے ملک کو ایک منظم اور منصوبہ بندحکمت عملی کی ضرورت ہوگی اوراس سلسلے میں  ایک نمو پذیر اختراعاتی ماحولیاتی نظام کی امنگوں  کو  پورا کرنے کے مقصد سے اٹل انوویشن مشن کو اپنے حجم اور اختیارات کے اعتبار  سے  ایک متعدد  شاخوں والی تنظیم میں تبدیل کرنا ہوگا ۔

آزادی کا امرت مہوتسو ، آزادی  اور  اس کے عوام کی عظیم الشان تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کے  75 برسوں کا جشن اور یادگارمنانے کے لئے بھارتی حکومت  کاایک اقدام ہے ۔ اس مہوتسو کو ہندوستان کے عوام کے نام وقف کیا گیا ہے  جو نہ صرف  ہندوستان کے اب تک کے ارتقائی سفر میں مددگار ثابت ہوئے ہیں بلکہ  وہ اپنے ا ندر ایسی طاقت اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں جو آتم نربھر بھارت سے تحریک حاصل کرتےہوئے  وزیراعظم نریندر مودی کے  بھارت 2.0 کو سرگرم بنانےکے وژن کو    حقیقت کا روپ دینے میں مدد گار  ہوسکتی ہے ۔

اس موقع پر   راؤ اندرجیت سنگھ اور ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے مشترکہ طور پر ’  ہندوستان کے اختراعی سفر میں انقلاب لانے والے 75 واقعات ‘ نامی کتاب  کی رونمائی کی ۔

 

 

ڈاکٹر   ایس چندرشیکھر، سکریٹری محکمہ سائنس  و ٹکنالوجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت حیرت انگیز اختراعات کےلئے مدد فراہم کرے گی  اور انہوں  نے اسٹارٹ اپس سے  سخت قسم کے چیلنجوں کو قبول کرنےکی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ  سخت قسم کے شعبوں جیسے کیمیکلس، کیڑے مار دواؤں اور کھاد وغیرہ کے علاوہ زراعت اور صحت  کے شعبوں کو اسٹارٹ اپس کی زبردست امدادکی ضرورت ہے ۔

اس تقریب کے دوران ڈاکٹر سمن کے بیری، رکن اورنامزد وی سی  نیتی آیوگ کی تخلیق  اٹل نیو انڈیا چیلنجز، سی ای او نیتی آیوگ،  امیتابھ کانت کی تخلیق  اےٹی ایل ہارسیز اسٹیبل جونیئر ، اور  پروفیسر اجے کمار سود ،پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر برائے  حکومت ہند   کی تخلیق ای بک   انوویشن فار یو کو بھی لانچ کیا گیا ۔ ڈاکٹر چنتن ویشنو ایم ڈی ، اے آئی ایم  نے اٹل انوویشن مشن کے سفر سے متعلق ایک خاکہ پیش کیا ۔

*************

 

 

ش ح- س ب– ف ر

U. No.4820



(Release ID: 1821185) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi