وزارت دفاع

کمانڈرز۔ 2022/01 کے اختتام پر جاری کی گئی پریس ریلیز

Posted On: 28 APR 2022 6:16PM by PIB Delhi

         

رکشا منتری، جناب راج ناتھ سنگھ نے 28 اپریل 2022 کو نیول کمانڈرز کانفرنس کے آخری  دن بھارتی بحریہ کی سینئر قیادت سے خطاب کیا۔ رکشا راجیہ منتری جناب  اجے بھٹ، دفاعی سکریٹری اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  گزشتہ تین برسوں میں انہوں نے  بھارتی بحریہ کے افسروں اور سیلرز  کے ساتھ  بہت زیادہ  بات چیت کی ہے، رکشا منتری نے پروفیشنلزم اور سپردگی کے لئے سی واریئرز کی ستائش کی،  جس کے ساتھ وہ کارروائی کی اعلی رفتار کو برقراررکھنے کے لئے اور قوم کے بحری مفاد کے تحفظ کے واسطے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 39 دوست  بیرونی  ممالک کی شرکت کے ساتھ میلان کے کامیابی انعقاد  کے لئے  بحریہ کو مبارکباد  پیش کی۔

رکشا منتری نے بحر ہند کے خطے میں ایک واضح، قابل اعتماد اور جواب دینے والی  موجودگی  اور ’ترجیحی سیکیورٹی پارٹنر‘ کا وقار حاصل کرنے پر بحریہ کی ستائش کی اور سمندرمیں سیشیلز  نیشنل کے بچاؤ  کی کارروائی، اس سال فروری میں  منشیات کے خلاف  کارروائیوں میں کامیابی اور تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بحریہ کی فلڈ ریلیف ٹیموں کی تعیناتی کے لئے  تعریف کی۔

دنیا میں سلامتی کے موجودہ ماحول پر بات کرتے ہوئے  رکشا منتری نے روس اور یوکرین کے جاری تنازعہ کا ذکر کیا  اور کہا کہ اس سے ایک بار پھر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ انحصار کے بغیر خود  کفیلی  بہت ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت کی ’آتم  نربھر بھارت‘  پہل کی صف اول میں ہونے پر بھارتی  بحریہ کی تعریف کی اور کہا کہ بحریہ کو راستہ دکھانے کام جاری رکھناچاہئے اور بھارت کی  بحری تجارت، سلامتی اور قومی خوشحالی کا ایک ضروری گارنٹر بنا رہنا چاہئے۔

اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ جن 41 بحری جہازوں  اور آبدوزوں کا آرڈر  کیا گیا ہے ، ان میں سے 39 انڈین شپ یارڈز میں تیار  جا رہے  ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے جو  کامیابی  حاصل کی ہے، اس سے فائدہ اٹھانا بہت اہم  ہے انہوں نے  سینئر قیادت  سے اپیل کی کہ وہ  ملک کے اقتصادی مفادات کے مطابق ، ملک کی سمندری  طاقت میں اضافے کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل سے متعلق   صلاحیتوں  کی ترقی پر اپنا فوکس برقرار رکھیں۔

ملک میں تیار کیے گئے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کی پیشرفت اور تین سمندری آزمائشوں کی کامیاب تکمیل کا ذکر  کرتے ہوئے  رکشا منتری نے کہا کہ وکرانت کی ڈلیوری  ایک اور  دیگر سنگ میل ثابت ہوگی اور ہماری  تمام کوششیں اس بات کے لئے ہونی چاہئیں کہ بحری  جہاز کی ڈلیوری اور کمیشننگ کا کام  ہماری آزادی کے 75 ویں سال میں  مکمل ہوجائے  جو کہ ’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے لیے ایک مناسب خراج عقیدت ہوگا۔

رکشا منتری نے  فوجی ڈپلومیسی کی پیش رفت کے لئے بھارتی بحریہ کے کئی اقدامات کی تعریف کی  جن میں موزمبیق کو دو فاسٹ انٹرسیپٹر کرافٹ کا تحفہ، دوست بیرونی ممالک سے بحری جہازوں کی ری فٹ  کے لیے تکنیکی مدد، دوست ممالک کے خصوصی اقتصادی زون کی مشترکہ نگرانی اور  گزشتہ چھ ماہ میں دو طرفہ اور کثیر جہتی مشقوں کا انعقاد شامل ہے۔

اس بات پر  اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ کانفرنس اور گزشتہ تین دنوں میں ہونے والی بات چیت  نے  جاری سرگرمیوں کے بارے میں اپنا جائزہ لینے ،کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینے، نئے خیالات پر بات کرنے  اور مستقبل میں مقاصد کے حصول کے بہترین طریقوں پر غور کرنے  کے لئے کمانڈروں کو موقع فراہم کرایا ہے۔

رکشا منتری نے  بھارتی  بحریہ کے لئے  اس کی تمام کوششوں  میں کامیابی کے واسطے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں  چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ائیر فورس اسٹاف نے بھی بحریہ  کے  کمانڈروں سے  بات چیت کی اور موجودہ  سلامتی کے موجودہ  ماحول میں تینوں افواج کے مل کر کام کرنے  اور تیار رہنے  کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

کانفرنس کے دوران بحریہ کے کمانڈروں نے  اسٹریٹجک  معاملوں سے متعلق  تھنک ٹینکس کے ساتھ  بھی بات چیت  کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic5-RakshaMantriShriRajnathSinghAddressingtheNavalCommanders'ConferenceEYF8.jpeg

 

1.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-4811

                          



(Release ID: 1821131) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi