وزارت دفاع

اٹل سرنگ  کو آئی بی سی  کا بہترین انفراسٹرکچر پروجیکٹ کا ایوارڈ ملا

Posted On: 28 APR 2022 7:30PM by PIB Delhi

 

ہماچل پردیش کے روہتانگ میں  تعمیرہوئی  بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آراو) انجینئرنگ کی شاہکار  اٹل سرنگ  کو نئی دہلی میں 28 اپریل 2022 کو انڈین بلڈنگ کانگریس (آئی بی سی) کا ’ بہترین انفراسٹرکچر پروجیکٹ‘ ایوارڈ ملا ہے ۔

تیس سے زیادہ جدید ترین انفراسٹرکچر کو باوقار ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا، اسٹریٹجک سرنگ  کو آئی بی سی کی جیوری نے 2021 میں تعمیر شدہ ماحولیات کے لیے بہترین پروجیکٹس کے طور پر قرار دیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل بی آراو ، لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوہدری  نے منالی کو لاہول اسپتی وادی سے جوڑنے والے انجینئرنگ کے اس شاہکار  کی تعمیر میں بی آراو کی شاندار کامیابی کے لیے آئی بی سی کے  25 ویں سالانہ اجلاس کے دوران یہ  ایوارڈ حاصل کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ  سرنگ، لداخ کے اہم  سیکٹر کے لیے  متبادل رابطہ  فراہم کرکے مسلح افواج کو اسٹریٹجک فائدہ پہنچانے کے علاوہ، ہماچل پردیش کے لاہول اور اسپتی  ضلع کے باشندوں کے لیے بھی برکت  ثابت ہوئی ہے۔ اس خطے میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، اور ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے میں، وادی اور ریاست نے سماجی و اقتصادی شعبوں میں غیر معمولی ترقی دیکھی ہے اور اٹل سرنگ  اس بات کے لیے وقف  ہے کہ وہ   خطے کی مستقبل کی ترقی میں ایک واضح کردار ادا کرے۔

یہ سرنگ نیو آسٹرین ٹنلنگ میتھڈ (این اے ٹی ایم) کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی اس سرنگ کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 03 اکتوبر 2020 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ اسے سیمی - ٹرانسورس وینٹی لیشن سسٹم سے لیس کیا گیا ہے، جہاں بڑے پنکھے الگ سے پوری سرنگ میں ہوا کو سرکلیٹ  کرتے ہیں۔ ہنگامی سرنگ کو ہنگامی حالات کے دوران نکالنے کے لیے مین کیریج وے کے نیچے ٹنل- کراس سیکشن میں ملا دیا گیا ہے۔ سرنگ کے اندر لگنے والی آگ پر 200 میٹر کے حصہ  میں قابو پایا جائے گا اور پوری سرنگ میں مخصوص مقامات پر فائر ہائیڈرنٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ آلودگی کے سینسرز ٹنل میں ہوا کے معیار کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں اور اگر سرنگ میں ہوا کا معیار مطلوبہ سطح سے کم ہے تو سرنگ کے دونوں طرف دو ہیوی ڈیوٹی پنکھوں کے ذریعے تازہ ہوا کو سرنگ میں داخل کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC0199BE.jpeg

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4814)



(Release ID: 1821126) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Marathi