الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے آئندہ پیڑھی کے مائکرو پروسیسرز کے لئے ماہ دسمبر 2023 تک تجارتی سلیکون اور ڈیزائن بالادستی حاصل کرنے کی غرض سے ڈجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی ۔ وی (ڈی آئی آر ۔ وی) پروگرام کا آغاز کیا


ڈی  آئی آر۔ وی سے ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر اسٹارٹ اپس کو تحریک ملے گی  ۔ یہ پروگرام وزیراعظم نریندر مودی جی کے ہندوستان کو ایک سیمی کنڈکٹر ملک بنانے کےمشن کا ایک حصہ ہے :راجیو چندرشیکھر

ڈی آئی آر ۔ وی کے تحت اسٹارٹ اپس ، تعلیمی اداروں اور بڑی عالمی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری سامنے آئے گی  اوریہ پروگرام دنیا کےلئے آر آئی ایس سی ۔ وی  ہنرمندی کاہب ثابت ہوگا: راجیو چندرشیکھر

ہندوستان دنیا کے آر آئی ایس سی ۔ وی سے تعلق رکھنےوالے رہنماؤں کے ساتھ  ملکرکام کرنے ، تعاون دینے اور ہندوستان کی مہارت کی تشہیر کرنے کی غرض سے  الیکٹرانکس اورآئی ٹی وزارت کے ذریعہ آرآئی ایس سی ۔ وی انٹرنیشنل کے بورڈ کی بنیادی رکنیت حاصل کرنےکے لئےتیار ہے

Posted On: 27 APR 2022 6:09PM by PIB Delhi

خود انحصاری کی امنگوں کو حقیقت کا روپ دینے کی سمت میں ایک مضبوط قدم کے طور پر اور آتم نربھر بھارت  کی سمت میں ایک زبردست  پیش رفت  کرتے ہوئے ، جناب  راجیو چندرشیکھر نے آج ڈجیٹل  انڈیا آر آئی ایس سی ۔ وی  مائکرو پروسیسر (ڈی آئی آر ۔ وی ) پروگرام کا اعلان کیا  ، جس کا ہمہ جہتی مقصد آنےوالے ہندوستان کے لئے ، پوری دنیا کے لئے  مائیکرو پروسیسرس پیدا کرنے میں مدد کرنا  اور دسمبر2023 تک  صنعتی گریڈ کے  سلیکون  اور ڈیزائن میں بالادستی حاصل کرنا ہے ۔

 

 

 

دسمبر 2023 تک  شکتی اور ویگا  کے تجارتی سلیکون اور ا ن کے ڈیزائن میں بالادستی کے لئے زبردست سنگ میل مقرر کرتےہوئے  ،  جناب  راجیو چندرشیکھر نے اس بات کا  ذکر کیا کہ  ڈی آئی آر ۔ وی سے  ہندوستان کو دنیا میں نہ صرف ایک آر آئی ایس سی ۔ وی ہنرمندی کامرکز بنانے بلکہ دنیا بھر میں سرورس ،موبائل آلات  ، موٹر گاڑیاں  ، آئی او ٹی  اورمائیکرو کنٹرولرس کے لئے  آر آئی ایس سی۔ وی   ایس او سی  (سسٹم آن چپس) کا سپلائر بنانے کے لئے  اسٹارٹ اپس ، تعلیمی اداروں اور کثیر قومی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری قائم ہو گی ۔

ایکس ۔ 86 پروسیسر چپ ڈیزائنر کی حیثیت سے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے  جناب راجیو چندرشیکھر نےاس با ت کا ذکر کیا کہ بہت سےنئے  پروسیسر تیار کرنے والے ،   اختراعات سے متعلق انتہائی جذباتی دور سے گزرے ہیں  لیکن ایک موقع پر وہ سب ایک بڑے ڈیزائن پر متفق ہوگئے ۔ اے آر ایم اور ایکس ۔ 86 ایسے دوہدایاتی نظام ہیں جن میں سے  ایک کو لائسنس دیا جاتا  ہے اور دوسرے کو فروخت کیا جاتا ہے  ، جبکہ ابتدائی دہائیوں میں صنعت مضبوط ہوچکی ہے ۔ تاہم  گزشتہ دہائی کے دوران آر  آئی ایس سی ۔وی ان کے ایک مضبوط متبادل کے طور پر سامنےآیاہے اس میں لائسنس کاجھنجھٹ نہیں ہے ۔ مختلف  ڈیزائن  کے مقاصد کے لئے اکثر پیچیدگی کی حالت میں سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں سب لوگ اسے اختیار کرسکتے ہیں ۔

حالا ت کے جمودکو توڑتےہوئے،آرآئی س ۔ وی انسٹرکشن سیٹ آرکیٹکر(آئی ای اے) اپنےکھلی آزادانہ فطرت کی بنا پر پروسیسر کے اختراع میں  زبردست ترقی اور بے مثال سطح پر پہنچ گیا  ہے ۔آج ملک میں تعلیمی ا داروں ،  سائنسی سوسائٹیوں  اور اسٹارٹ  اپس میں چپ ڈیزائننگ کانظام ترقی پا رہاہے  اور آر آئی ایس سی ۔ وی  کی ترقی پذیر مارکیٹ میں اپنا حصہ  حاصل کرنے کاخواہشمند ہے  جبکہ ہندوستان  پروسیسر ڈیزائن کے شعبے میں یقینی طور پرابتدائےاقدامات کررہا ہے ، ہمارے لئے مناسب  وقت ہے کہ ہم آرآئی ایس سی ۔ وی عالمی برادری میں ہندوستان کی کامیابیوں کی تشہیر کریں  اور دنیا کے سامنے ڈجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی ۔ وی پروفیسر روڈ میپ  کو پیش کریں۔

آج ہندوستان  الیکٹرانکس اورآئی ٹی وزارت کے ساتھ ملکر اپنے گرم جوشانہ روڈ میپ کا اعلان کرتا ہے  اور اس کامنصوبہ ہے کہ دیگر عالمی سطح کےآر آئی ایس سی ۔ وی لیڈروں کے ساتھ اتحاد کرنے،تعاون کرنے اورہندوستان کی مہارت کی تشہیر کرنےکے لئے آر آئی ایس سی ۔ وی انٹرنیشنل کے بورڈ کے بنیادی رکن کی حیثیت حاصل کرلے۔ جناب راجیو چندرشیکھر نے  ڈی آئی آر ۔ وی پروگرام کا اعلان کیا توان کے ساتھ میں  خصوصی معمار کی حیثیت سے پروفیسر وی کاماکوٹی ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی مدراس اور پروگرام منیجر کی حیثیت سے جناب ایس کرشن کمار ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے  آئی آئی ٹی مدراس کےشکتی پروسیسر اور سی۔ ڈی اے سی  کے ویگا پروسیسر کے ساتھ  نہ صرف ڈی آئی آر۔ وی پروگرام  کے ڈیزائن اورنفاذ کے روڈ میپ کے بلیو پرنٹ کی ،  بلکہ ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور اختراع کے روڈ میپ کی بھی  رونمائی کی  تاکہ ملک کے اندر سیمی منڈکٹر نظام کو تحریک دی جاسکے ۔

آر آئی ایس سی ۔ وی آئی ایس اے  اوپن سورس  میں دستیاب ہے ۔ ڈاکٹر راجندرکمار ایڈیشنل سکریٹری اورجناب  اروند کمار گروپ کوارڈینیٹر(الیکٹرانکس میں تحقیق اور ترقی) ، ایم ای آئی ٹی وائی  نے اس بات کاذکر کیاکہ  آر آئی ایس سی ۔ وی کے ذریعہ کمپیوٹر ڈیزائن اور اختراعات  اور  آنےو الی نسلو ں میں پروسیسرز کے استعمال پر مبنی  آنےوالی دہائی کےلئےراستہ ہموار ہوگا۔

آئی ایف ایس (انٹرنیشنل فاؤنڈری سروسیز)  اختراعی فنڈ کے بارے میں گفتگو کرتےہوئے ، جناب  باب برینن نائب صدر  انٹرنیشنل فاؤنڈری سروسیز نےابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس اور قائم  شدہ کمپنیوں اور فاؤنڈری ماحولیاتی نظام کے لئے اختراعی ٹکنالوجیز وغیرہ کے بارے میں اعلان کیا اور ہندوستان کے آر آئی ایس سی ۔ وی پروگرام کی ستائش  کی ۔

پروفیسر وی کاماکوٹی نے  22 ایم ایم شکتی چپ انٹل  فاؤنڈری پرحاصل کرنے کے لئے انٹل کی طرف سے حمایت کو اجاگر  کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا  کہ ڈی آئی آر۔ وی پروگرام ملک میں ڈیزائن کے اختراع کو تحریک بخشے گا  اور آر آئی ایس سی ۔ وی  کی دنیا میں کام کرنےوالے  مائیکروآرکیٹکچر ڈیزائن ، تصدیقی اور سیکورٹی پہلو جیسےمختلف  گھریلو اسٹارٹ اپس کی ہمت افزائی بھی کرے گا ۔

جناب نوین شیروانی  چیئر  ریپڈ سلیکون نےاظہار خیال کہ ہندوستان کےآرآئی ایس سی ۔ وی انٹرنیشنل کاحصہ بننےکے  ساتھ عالمی اوپن سورس ہارڈ  ویئر   انقلاب میں زبردست پیش رفت دیکھی جائے  گی ۔

محترمہ کیلسٹا ریڈمونڈ، سی ای او آر آئی ایس سی ۔ وی انٹرنیشنل نے  آئی آئی ٹی مدراس  ، جو کہ  معزز  آر آئی ایس سی ۔ وی ترقیاتی 5 شراکت داروں  میں سے ایک ہے، کے ذریعہ  آر آئی ایس سی ۔ وی برادری میں  بہترین تکنیکی  اتحادکواجاگر کیا ۔ انہوں نے اوپن سورس  آر آئی ایس سی ۔ وی بنیادی تصدیقی آلے کے اجرا کےلئے  سی۔ ڈی اے سی کو بہت سے  آر آئی ایس سی ۔ وی پروسیسرس اور انکور سیمی کنڈکٹرس کی ڈیزائننگ کے لئے  مبارکباد بھی دی ۔

 

**********

ش ح -  س ب - ف ر

UNO- 4790

 


(Release ID: 1820898) Visitor Counter : 286


Read this release in: English , Hindi