سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ممبئی میں دویا کلا شکتی ثقافتی تقریب کا انعقاد

Posted On: 27 APR 2022 8:51PM by PIB Delhi

اب تک کی پہلی مغربی علاقائی رنگا رنگ ثقافتی تقریب ‘‘دویا کلاشکتی’’ ممبئی میں منعقد ہوئی۔ حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم ایس جے اینڈ ای) کے زیر اہتمام 27 اپریل 2022 کو ممبئی میں ورلی کے نہرو سینٹر آڈیٹوریم میں اب تک کی پہلی مغربی علاقائی رنگارنگ ثقافتی تقریب ‘‘دویا کلاشکتی: معذوروں میں استعداد کا مشاہدہ’’  کا انعقاد کیا گیا۔ مہاراشٹر کے عزت مآب  گورنر اور مہمان خصوصی  جناب بھگت سنگھ کوشیاری نے شام چھ بج کر پندرہ منٹ پر اس تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہمان ذی وقار سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کی وزارت میں سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا-آئی اے ایس اور وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب راجیش کمار یادو، آئی اے ایس بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کا بھارت کی اشاروں کی زبان میں بھارت کے قومی ترانہ کے ساتھ آغاز ہوا، جس کے بعد اسٹیج پر86 معذور بچوں نے کلاسیکی، یوک اور جدید طرز پر موسیقی، کٹھ پتلی، جسمانی کرتب وغیرہ کی شکل میں15 منفرد کارکردگیوں کی شکل میں رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔

افتتاحی تقریب کے دوران، مہاراشٹر کے عزت مآب گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری نے معذور افراد کی طاقتور اور بااثر صلاحیتوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘دویا شکتی’’ کو فروغ دینے اور معذوری سے متاثر افراد کے مابین  خود اعتمادی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہماری برادری اور ہمارے ملک کی ترقی کی غرض سے طاقتور وسیلے کے طور پر معذوری سے متاثرہ افرادکے مابین ‘‘دویا شکتی’’ بنانے کے لیے والدین، اساتذہ کی کوششوں اور ادارہ جاتی معاونت کی ستائش کی۔ حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت بھی عزت مآب کابینہ وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے توسط سے معذوری سے متاثرہ افراد کی قوت کی اہمیت کے بارے میں بات کی، جو کہ ہمارے ملک کی ترقی کے لیے ایک عظیم ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے معذوری سے متاثرہ افراد کو اور زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کا بھی ذکر کیا۔ افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان ذی وقار محترمہ انجلی بھاورا-آئی اے ایس سکریٹری نے حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم ایس جے اینڈ ای) کی ثقافتی تقریب ‘‘دویا کلا شکتی’’ کا ذکر کیا۔ جسے 2019 سے قومی سطح پر اور ملک کے دیگر خطوں میں انعقاد کیا گیا ہے، جس کی بدولت معذوری سے متاثرہ افراد میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کی سخت محنت اور کوششوں کی ستائش کی۔

اس تقریب میں مہاراشٹر، گوا، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ،  دمن  اور دیو جیسی مغربی خطے کی ریاستوں کے معذوری سے متاثرہ بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذوری سے متاثرہ افراد (دویانگ جن) کو بااختیار بنانے کے محکمے نے کیا تھا اور بولنے اور سننے سے معذور افراد (دویانگ جن) کے لیے علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ ممبئی  نے اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیے ہیں۔ مغربی علاقائی سطح پر منعقدہ اس تقریب میں ‘‘دویاکلا شکتی’’ کے موقع پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام شرکا کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں صداقت نامے پیش کیے گئے۔

*********************

 

 

(ش ح ۔  ع م۔ ت ع)

U.No. 4784



(Release ID: 1820885) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi