سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی خطے کی ریاستوں کے دویانگ بچوں اور نوجوانوں نے  ‘دویہ کلا شکتی’ میں فن کا مظاہرہ کیا: معذوری میں استعداد  کا مشاہدہ


ممبئی میں ثقافتی پروگرام؛ معذوری سے متاثر ہ نواجوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

سماجی انصاف  اور  تفویض اختیارات کی وزارت نے  پہلی مرتبہ معذوری سے متاثرہ نوجوانوں کے لئے پہلے  مغربی خطے کے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 27 APR 2022 9:04PM by PIB Delhi

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے  آج 27  اپریل 2022  کو ممبئی  کے نہرو سینٹر میں ‘دویہ  کلا شکتی’ پروگرام کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/117CAY.jpg

گورنر موصوف  نے کہا کہ ‘‘وزیراعظم نریندر مودی نے درست  کہا ہے کہ  ان افراد  میں   ایک دویہ  شکتی موجود  ہے اور جس کے آگے میں اپنا سر جھکاتا ہوں۔ مجھے  ان کی معذوری کے باوجود  اپنی  قابلیت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  دیکھ کر  خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے  معذوری سے متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی کی  کہ وہ اپنے اندر  کی صلاحیت کو پہچانیں اور اس میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے  اولمپک کے دوران   ہمارے معذوری سے متاثرہ کھلاڑیوں کے تعاو ن  کا ذکر کیا اور کہا کہ  کس طرح  انہوں نے  معاشرے میں مثبت تعاون کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/111WFMV.jpg

 گورنر موصوف  نے اُن اساتذہ ، تربیت کاروں اور غیر سرکاری تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا ، جو دویانگ  نوجوانوں کی تربیت  کے لئے  مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے  معذوری سے متاثرہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں ان کی مدد کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  اس  پروگرام کے انعقاد کے لئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت  کی کوششوں  کے لئے بھی شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1111Z7BP.jpg

سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر   ڈاکٹر ویریندر کمار نے  اپنے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ  ‘دویہ کلا شکتی’  کا  مقصد  معذوری سے متاثرہ نوجوانوں کو ترغیب دینا اور  انہیں  اپنی صلاحیتوں  اور  تخلیقی استعداد  کی نمائش  کے لئے ایک پلیٹ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ  مجھے  یقین ہے کہ  یہ پروگرام ان کے اعتماد  کو اور زیادہ  بڑھائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1111174KX.jpg

پروگرام کے دوران مہاراشٹر، گوا ، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان۔ چھتیس گڑھ، دمن اور دیو  ریاستون کے  150  سے زیادہ  مختلف معذوریوں سے متاثرہ  بچوں اور نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام میں بہت سے ثقافتی پروگراموں کے علاوہ ریاستوں کے مخصوص رقص بھی پیش کئے گئے جس سے یہ  شام  یادگار بن گئی ۔ جو  پروگرام پیش کئے گئے، ان میں  کٹھ پتلی کا تماشا، رقص، موسیقی،  لوک رقص، یوگا اور  وہیل چیئر پر  مختلف کرتب شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/00A3G6.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-و ا- ق ر)

U-4787


(Release ID: 1820860) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Hindi