مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

'ہندوستانی شہروں میں صنفی اور معذوروں کی شمولیت' پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا


'سب کی شمولیت والا، قابل رسائی، محفوظ اورلچک دار شہری ترقی سے متعلق ایک ڈیجیٹل ٹول کٹ اور گائڈ بک کے ساتھ ’ا سمارٹ سلوشنز چیلنج اور شمولیت والاایوارڈ' کا آغاز

Posted On: 27 APR 2022 4:22PM by PIB Delhi

 شہری ترقی میں صنف اور معذوروں کی شمولیت کو مرکزی دھارے میں لانے کے مقصد کے ساتھ، ہندوستان میں اقوام متحدہ اور برطانیہ کے غیرملکی کامن ویلتھ اور ترقیاتی آفس (ایف سی ڈی او) کے اشتراک سے مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے زیراہتمام شہری امور کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ  کے (این آئی یو اے) کے قابل رسائی، محفوظ اور سب کی شمولیت والے ہندوستانی شہروں کی تعمیر(بی اے ایس آئی آئی سی)  کاپروگرام 28 اپریل 2022 سے 30 اپریل 2022 تک نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں تین روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔یہ کانفرنس ہندوستانی شہروں میں صنف اور معذوروں کی شمولیت سے متعلق ہے۔

تین روزہ ورکشاپ کا مقصدایس ڈی جی ایس کے نفاذ میں صنف اور معذوروں کو شامل کرنا ہے تاکہ سب کے لیے زیادہ قابل رسائی، جامع، محفوظ اور پائیدار ہندوستان کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کنکلیو کا مقصد معذور افراد کے حقوق (آر پی ڈبلیو ڈی) ایکٹ 2016،پائیدار ترقی کے لیے معذورافراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن(یو این سی آر پی ڈی) 2030 کے ایجنڈے،نیا شہری ایجنڈا اور ایک قابل رسائی، محفوظ،سب کی شمولیت والی اور لچک دار ہندوستان @ 2047 کے لیے ہندوستان آرزومند ویژن کے حصول کے لیے سینڈائی فریم ورک کے مطابق شہری ترقی میں صنف اور معذوروں کی شمولیت کے لیے ہندوستان کے عزم کو مستحکم کرنا ہے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے تعاون سے قومی کانفرنس، پالیسی سازوں ، ماہرین تعلیم، پرائیویٹ سیکٹر،موضوعات کے ماہرین اور ملک بھر کے نافذ کرنے والوں کو یکجاکرے گی تاکہ شہری سطح پر رسائی اور شمولیت کے چیلجنوں ، خیالات کے تبادلے، تکنیکی ماہرین کے خیالات اور علم کے علاوہ شہری رسائی اور شمولیت پر بحث ومباحثےمیں تعاون کے بارے میں تبادلہ ٔ خیال کیا جائےگا۔

اقوام متحدہ میں سابق اسسٹنٹ سکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ میں خواتین کی سابق ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرمحترمہ لکشمی پوری اس موقع پر اہم خطبہ دیں گی۔اس تقریب میں مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی، ٹی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیش شرما،ہندوستان میں یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینٹر جناب شومبی شارپ، بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی (برٹش ہائی)کے سربراہ جناب شانتانومترااوراین آئی یو کے ڈائریکٹر جناب ہتیش ویدیا بھی شرکت کریں گے۔

قومی کانفرنس کے پہلے دن پیچیدہ شہری سطح کی شمولیت اور رسائی کے چیلجنوں کو حل کرنے میں مدد دینے کے لیے اچھے طور طریقوں اور کاروباری سالیوشن کے علاوہ مصنوعات، ٹیکنالوجیوں، اختراعی نظریات کو مدعو کرتے ہوئے’اسمارٹ سالیوشن چیلنج اور انکلوژن ایوارڈ‘ کا آغاز کیا جائے گا۔یہ چیلنج اسمارٹ سٹی مشن کے تحت سبھی طلبا، شہریوں، اختراع کاروں، اسٹارٹ اپس، سوشل امپیکٹ آرگنائزیشن، اربن پریکٹشنرس، شہری بلدیاتی اداروں، ایس پی ویزاورپروجیکٹ ٹیموں کے لیے کھلا ہے۔درخواست کی مدت 6جون 2022 ہے۔ چیلنج کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں   : https://goforchange.org/۔

شمولیت، قابل رسائی، محفوظ اور لچک دار شہری ترقی سے متعلق ایک ڈیجیٹل ٹول کٹ اور گائڈ بک کا بھی آغاز کیا جائے گا جو شہری پریکٹشنرس کے لیے ایک تیار حساب کتاب کرنے والے کی حیثیت سے خدمت انجام دے گا تاکہ بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں اور خدمات میں یونیورسل ڈیزائن اور جامع ترقی کے اصولوں میں مدد کی جاسکے۔

شہری نیٹ ورک میں شامل ہونے کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے این آئی یو اے کے ڈائریکٹر جناب ہتیش ودیا نے کہا کہ این آئی یو اے کے شہروں کی صلاحیت سازی، ایکشن پلان، پالیسیوں اور رہنماخطوط وضع کررہا ہے تاکہ شمولیت کو فروغ دیا جاسکے اور عام رسائی کو حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ملک گیراسمارٹ سالیوشن چیلنج کے شروع ہونے سےہم اختراعی حل کی نشاندہی کرسکیں گے اور قابل رسائی، شمولیت اور دنیا میں تحفظ کو فروغ دینے کے بارے میں بہترین طور طریقے پیش کرسکیں گے۔

ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینٹر جناب شومبی شارپ نے کہا کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائےاور اقوام متحدہ کے معذوروں کو شامل کرنے کی حکمت عملی کے 2030 کے ایجنڈے کے رہنمااصولوں کو اجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی مقاصد کے نفاذ کے لیے ٹیکنالوجی ایک کلیدی ستون ہے۔البتہ یہ سماجی شمولیت، اختراعی ڈیزائن اور یونیورسل ڈیزائن کے اصولوں پر تشکیل دیا گیا ہے ، جس سے 2030 کے ایجنڈے کے حصول میں مدد ملے گی۔

کنکلیو کے دوسرے اور تیسرے دن ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں ہندوستان بھر کے شہر کے شراکت داروں کو جامع شہری ترقی پر اپنی حساسیت اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تربیت  فراہم کی  جائے گی۔

*************

 

ش ح ۔ ح ا ۔ ج ا

U. No.4778



(Release ID: 1820853) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Marathi , Hindi