وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جنوبی ممبئی  کی سی جی ایس ٹی  کمشنری نے  جعلی  اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ کے لئے 11.07  کروڑ روپے  کے دعوے میں ساتھی سازش کار کو  گرفتار کیا؛ مالک پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے


جنوبی ممبئی  کی  سی جی ایس ٹی  کمشنری  نے 876 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا پتہ لگایا ہے اور اب 14.4 کروڑ روپے  بر آمد کئے

Posted On: 27 APR 2022 10:46AM by PIB Delhi

جنوبی ممبئی  میں  سی جی ایس ٹی  کمشنری  کے  ٹیکس کی  چوری کو روکنے والے یونٹ نے  اشیاء کے حقیقی لین دین کے بغیر  ب62.90  کروڑ روپے  کی جعلی انوائس کو دکھاتے ہوئے  11.07  کروڑ روپے کے  جعلی آئی ٹی سی کے  میسرز  نیو  لکشمی لال اینڈ کمپنی  (جی ایس  ٹی آئی این . اے سی اے پی ایس 6257 کے1 زیڈ ایس) کے ایک معاملے میں ساتھی  سازش  کار  کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہ  ممبئی  زون کے سی جی ایس ٹی  کے ذریعہ   ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف  چوری کے  انسداد  کی مہم  کا ایک حصہ ہے۔

 ملزم نے  اس بات کو قبول کیا ہے  کہ اس نے 7  غیر موجود  اکائیوں کے  نیٹ ورک کو دکھا کر  میسرز نیو  لکشمی لال اینڈ کمپنی  کو  جعلی انوائس  سپلائی کئے ہیں۔ ٹھوس  شواہد اور ان کے  اقبال  بیان   کی بنیاد پر  ملزم کو  سی جی ایس ٹی  ایکٹ  2017  کی دفعہ 69  کے تحت  دفعہ  132 (1) (بی) اور  (سی)  کے علاوہ  سی جی ایس ٹی ایکٹ  2017  کی دفعہ 132 (5) کے تحت  جرم  کے لئے  گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو  آج  26  اپریل 2022  کو  ممبئی کی  ایڈیشنل سی ایم ایم  کورٹ میں پیش کیا گیا ، جس نے  اسے  14  دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ میسرز  نیو لکشمی لال  اینڈ کمپنی کے مالک کو  62.90  کروڑ روپے کی  جعلی انوائس کے ذریعہ جعلی آئی ٹی سی  کا استعمال کرنے   کے لئے  پہلے  ہی دسمبر 2021  میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس مہم کے ایک حصے کے طور پر سی جی ایس ٹی ، جنوبی ممبئی کی کمشنری نے پچھلے 7 مہینوں کےد وران   تقریبا 876  کروڑ روپے  کی ٹیکس کی  چوری  کا پتہ لگایا ہے،  14.4  کروڑ روپے  کے قریب  بر آمد کئے ہیں اور  8  افراد کو گرفتار کیا ہے۔  

سی جی یس ٹی کا محکمہ ٹیکس  چوری کرنے والے  ملزموں اور  امکانی  ملزموں کی شناخت  کے لئے  مصنوعی  ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے  جدید ترین  ڈیٹا  اینالائٹکس اور  نیٹ ورک اینالسس کا استعمال کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ ٹیکس  چوری کرنے والوں  کو پکڑنے کے لئے  دیگر  ٹیکس اور  قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیو کے ساتھ  بھی تعاون کر  رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-و ا- ق ر)

U-4777


(Release ID: 1820846) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Hindi