وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جی ایس ٹی کی بھرپائی کے  حوالے سے  ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے تازہ ترین صورتحال پر مبنی نوٹ جاری کیا گیا


سال 21-2020 کے سلسلے میں  ریاستوں کے لئے2.78 لاکھ کروڑ روپئے کی رقم بھرپائی کے طور پر جاری کی گئی،اب اس سال کے لئے کچھ  بھی زیرالتوا نہیں ہے

مرکز نے 7.35 لاکھ کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ہے اور سال 22-2021 کے لئے صرف 78704 کروڑ روپئے  بھرپائی کی رقم کے طور پر ادا کئے جانے ہیں

Posted On: 27 APR 2022 9:33PM by PIB Delhi

جی ایس ٹی کے متعارف کرائے جانے  کے وقت آئین میں کی جانے والی ایک ترمیم میں اس کاالتزام  رکھا گیا کہ پارلیمنٹ از روئے قانون ریاستو ں کو جی ایس ٹی کے متعارف کرائے  جانے کے بنا پر ہونےوالے  مالی نقصان کی بھرپائی کے لئے  5 سال تک  معاوضہ ادا  کرے گی ۔  اس کے مطابق ریاستوں کو جی ایس ٹی کے نقصان کی تلافی کا قانون  وضع کیا گیا تھا  ،جو  جی ایس ٹی میں شامل کئے گئے ٹیکسوں سے  16-2015 میں محصولات  پر ہونے وا لی سال بہ سال 14 فیصد نمو کے مد مقابل  تلافی کی رقم جاری کئے جانے کا التزام رکھتاہے ۔ اس بھرپائی کی کل رقم کو معاوضہ فنڈ میں جمع کرادیا جاتا ہے  اور قانون کے مطابق اسی فنڈ سے بھرپائی کی رقم جاری کی جاتی ہے ۔ فی الحال ،  پان مسالہ، تمباکو، کوئلہ اور کاروں جیسی چیزوں پر محصول وصول کیا جاتا  ہے ۔

اس فنڈ سے سال 18-2017 کے لئے 49000 کروڑ روپئے کی رقم نقصان کی تلافی کے طور پر  جاری کی جاچکی ہے ، جو 2018-19 کے لئے بڑھ کر 83 ہزار کروڑ روپئے ہوگئی اور سال 20-2019 کے لئے مزید اضافہ کے ساتھ  یہ رقم 1.65 لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ۔ ان تین برسوں کے دوران، ریاستوں کے لئے تقریبا3 لاکھ کروڑ روپئے کی رقم معاوضہ کے طور پر جاری کی گئی تھی ۔  البتہ،21-2020 کے دوران محصولات پر کووڈ عالمی وبا سے پڑنے والے اثرات کی بنیاد پر بھرپائی کی ضرورت میں قابل لحاظ اضافہ ہوگیا۔ا س بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کووڈ اور اس سے متعلقہ معاملات سے نمٹنے کے لئے ریاستوں کے پاس مناسب اور بروقت  استعمال کےلئے وسائل موجود رہیں،مرکز نے سال 21-2020 میں 1.1 لاکھ کروڑ روپئے قرض لئے اور سال 22-2021 میں 1.59 لاکھ کروڑ روپئے قرض لئے  اور ا ن کو یکے بعد دیگرے کی بنیاد پر  ریاستوں کو منتقل کردیا گیا ۔ سال 22-2021 کے دوران ، مرکز نے اس بات کاالتزام کیا کہ 1.59 لاکھ کروڑ روپئے کی رقم پیشگی طور پر فراہم کرادی جائے  تاکہ اس با ت کو یقینی بنایا جاسکے کہ سال کے ابتدائی حصے میں ریاستوں کے پاس مناسب مقدار میں وسائل موجود رہیں ۔

اس قرضے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، نقصان کی تلافی کے طور پر  2.78 لاکھ کروڑ روپئے  سال 21-2020 کے لئے ریاستوں کو جاری کردیئے گئے ہیں  اور اس سال کے لئے کسی رقم کی ادائیگی باقی نہیں ہے ۔ 7.35 لاکھ کروڑ روپئے ، جس میں یکے بعد دیگرے کی بنیاد پر جاری کی جانے وا لی امدادی رقم بھی شامل ہے ، اب تک ریاستوں کے لئے جاری کئے  جاچکے ہیں  ۔سردست ، صرف سال 22-2021 کےلئے 78704 کروڑ روپئے بھرپائی کے طور پر ادا کئےجانے باقی ہیں  اوراس کا سبب فنڈ میں ناکافی بیلنس کا ہونا ہے  ، جس سے اب صرف چار مہینے کے لئے تلافی کی رقم جاری کی جاسکتی ہے ۔

عام حالات میں ،سال کے دوران کسی بھی مالی سال کے اپریل تا جنوری 10 مہینوں کے لئے بھرپائی کی رقم جاری کی جاتی ہے جبکہ صرف فروری اور مارچ کے لئے معاوضہ کی رقم  اگلے مالی سال میں  جاری کی جاتی ہے ۔جیسا کہ پہلے وضاحت کی جاچکی ہے  ، سال  2021-22 کے 10 مہینوں میں سے 8 مہینوں کے لئے معاوضہ کی رقم پہلے ہی ریاستوں  کو جاری کی جاچکی ہے  ۔ جیسے ہی محصولات سے حاصل ہونے والی رقوم معاوضہ فنڈمیں آجاتی ہیں ، زیرالتوامعاوضہ کی رقم بھی جاری کردی جائے گی ۔

 

 

**********

ش ح -  س ب - ف ر

UNO- 4776

 



(Release ID: 1820828) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi