پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اواین جی سی نےای اینڈ پی ، صاف ستھری  توانائی پر تعاون کے لیے ناروے کی ایکوی نور کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 27 APR 2022 6:37PM by PIB Delhi

 

آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) نے ناروے کی سرکاری کثیرملکی  اینرجی کمپنی ایکوی نور  اے ایس اے کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے ہیں۔ 26 اپریل 2022 کو نئی دہلی میں اپ اسٹریم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن، مڈاسٹریم ، ڈاؤن اسٹریم اور صاف توانائی کے متبادل  بشمول کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ سیکویسٹریشن (سی سی یوایس) کے شعبوں میں تعاون اور شراکت کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ۔ ایکوینور دنیا بھر کے تقریباً 30 ممالک میں موجود ناروے  کے  براعظمی شیلف سے متعلق  ایک سرکردہ آپریٹر ہے۔

ناروے کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے بھارت دورے  کے دوران اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، ناروے کی وزیر خارجہ محترمہ أنيكين هويتفيلدت ، او این جی سی  کی  سی ایم ڈی ڈاکٹر الکا متل اور ایکوینور کی ایگزیکٹو نائب صدر محترمہ آئرین رومیل ہاف موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OT2Z.jpg

معاہدے کے مطابق،او این جی سی اورایکوینور دونوں اپ اسٹریم آئل اینڈ گیس، مڈ اسٹریم، مارکیٹنگ اور تجارت  کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے، اس کے علاوہ کم کاربن والے  ایندھن، قابل تجدیدوسائل ، کاربن کیپچر اسٹوریج (سی سی ایس) کے شعبے میں مزید متبادل تلاش کریں گے نیزبھارت میں  کاربن  کیپچر یوٹیلائزیشن  اینڈ سیکویسٹریشن (سی سی یوایس)کے مواقع تلاش کریں گے  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BOMR.jpg

 

مفاہمتی قرارداد دو سال کے لیے ویلڈ ہے جس کے تحت دونوں کمپنیوں نے نشان زد  شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4769)

 

 

 


(Release ID: 1820785) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi