شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو- نارتھ ایسٹ فیسٹیول ، کل یعنی 28 اپریل، 2022 سے شروع ہو کر  4 مئی 2022 تک منایا جائے گا


4 مئی کو گوہاٹی میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،  بھارت کے عزت مآب صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند اس میں شرکت کریں گے

شمال مشرقی علاقے کے لیے اے کے اے ایم ہفتہ کا فائدہ  شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے لیے مختلف بنیادی پہلوؤں پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کے  لیےاٹھایا جائے گا

29 اپریل سے شروع ہو کر  ہر روز 8 ریاستوں میں مختلف موضوعات کے تحت اسے منایا جائے گا

شمال مشرق کے گمنام ہیروز کو کئی پروگراموں اور ایونٹ کے ذریعے پورے ہفتے یادکیا جائے گا

اے کے اے ایم – این ای فیسٹیول کے ذریعہ شمال مشرق میں امرت کال کانقارہ بجے گا   اور یہ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ  شاندار طریقہ سے کرے گا

ڈونر وزارت اس علاقے میں ترقی کے لئے سرگرم طور پر کام کررہی ہے اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے مسلسل قدم اٹھا رہی ہے

شمال مشرقی علاقے میں زراعت اور باغبانی کی ترقی کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے

Posted On: 27 APR 2022 3:58PM by PIB Delhi

 

 

شمال مشرقی علاقے کی ترقی، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج میڈیا کو آزادی کا امرت مہوتسو- نارتھ ایسٹ فیسٹیول کے بارے میں جانکاری فراہم کی ، جس کی شروعات کل یعنی 28 اپریل، 2022 سے ہونے جارہی ہے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہفتہ بھر تک چلنے والی تقریبات کا افتتاح آٹھ ریاستوں میں ان کےمخصوص اور اہم طریقوں سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اس میلے کا اختتام 4 مئی کو گوہاٹی میں منعقد ہونے والی ایک اختتامی تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں بھارت کے  عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کے ساتھ ساتھ سبھی ریاستوں کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ شرکت کے ذریعہ  اس کی رونق بڑھائیں گے۔

جناب کشن ریڈی کے ذریعہ اس بات پر زور دیا گیا کہ اے کے اے ایم  ہفتہ کا فائدہ  شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے لیےضروری بنیادی پہلووں پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کرنے کے لیے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ترقی  یافتہ اور خوشحال شمال مشرقی علاقے کے لیے امید، آرزو اور دوراندیشی والا اتسو ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ 29 اپریل سے شروع  ہوکر ہر روز 8 ریاستوں میں الگ الگ تھیم کے تحت اس اتسو کو منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر اہم پروگرام میں متعلقہ  مرکزی وزرا شامل ہوں گے۔ یہ  امید کی جاتی ہے کہ یہ انعقاد نہ صرف اہم مسائل پر روشنی ڈالیں گے بلکہ مختلف فریقوں کو ایک ساتھ آنے اور وژن پر اجتماعی طور پر غور و خوض کرنے کا موقع بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرق کے گمنام ہیروز کو بھی مختلف پروگراموں اور ایونٹ کے ذریعہ  پورے ہفتے یاد کیا جائے گا۔

ان تقریبات کو شمال مشرقی علاقے کی خصوصیت کا جشن منانے اور اس کی صلاحیت کا شاندار طریقے سے مظاہرہ کرنے والے ثقافتی پروگرام کے ساتھ بھی تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے کے اے ایم- این ای اتسو شمال مشرقی علاقے کے لئے امرت کال کا نقارہ  بجائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس تقریب کے لئے  شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت ایک رابطہ کار ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں پروگراموں کو مربوط کرنے کے لیے افسران کو نامزد کیا گیا ہے جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ریاستی حکومتوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر موصوف نے شمال مشرقی علاقے کی ترقی سے متعلق کئی موضوعات پر بھی بات کی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شمال مشرقی علاقے میں زراعت اور باغبانی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے مشن موڈ پر کام کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی زرعی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شعبے میں اہم ایجنڈا ترقی ہے اور مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں لگاتار ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

آزادی کا امرت مہوتسو - نارتھ ایسٹ فیسٹیول 28 اپریل 2022 سے 4 مئی 2022 تک منایا جائے گا۔ سات روز تک چلنے والے یہ  مہوتسو ہر دن الگ الگ موضوعات پر مبنی ہوگا۔

  • 29 اپریل کو شیلانگ میں شمال مشرقی علاقے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور مستقبل میں توانائی کی ضروریات،
  • 30 اپریل کو ایٹا نگر میں قبائلی بہبود اور بارڈر مینجمنٹ،
  • 30 اپریل کو گنگٹوک میں شمال مشرق میں اسمارٹ سٹی انقلاب،
  • یکم مئی کو اگرتلہ میں شمال مشرق کی ترقی میں خواتین کا کردار،
  • 2 مئی کو آئزول میں شمال مشرقی زون میں ایکوٹورزم ،
  • 2 مئی کو دیما پور میں شمال مشرق میں زرعی باغبانی اور نامیاتی پروڈکٹ کا امکان،
  • شمال مشرق کی کھیل صلاحیت کوایک متوازی اسپورٹس ویک کے طور پر منایا جائے گا۔ 3 مئی کو  امپھال میں اس  کاجشن منایا جائے گا۔
  • 4 مئی کو   گوہاٹی میں اس مہوتسو کی اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4759 )

 



(Release ID: 1820783) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Manipuri