آئی ایف ایس سی اتھارٹی

آئی ایف ایس سی اے نے بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز (آئی ایف ایس سی) میں مالیاتی ٹیکنالوجی (فنٹیک) یونٹ کے لیےخاکہ جاری کیا

Posted On: 27 APR 2022 3:29PM by PIB Delhi

 

انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) نے  بین الاقوامی مالیاتی سروس سنٹز (آئی ایف ایس سی)  میں  مالیاتی پروڈکٹس، مالیاتی سروسز اور مالیاتی اداروں کو فروغ   دینے اور ریگولیٹ کرنے اورآئی ایف ایس سی میں بینکنگ ، بیمہ، سکیورٹیز اور فنڈمنیجمنٹ کے پورے شعبے میں مالیاتی  ٹکنالوجی (’فن ٹیک‘) کے استعمال  کی حوصلہ افزائی کرنے کے اپنے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے ’’ آئی ایف ایس سی میں فنٹیک اکائی کے لئے ایک تفصیلی  خاکہ   ‘‘جاری کیا ہے۔

"آئی ایف ایس سی  میں فنٹیک یونٹ کے لیے فریم ورک" کا مقصد  دیگر بین الاقوامی مالیاتی مراکز (آئی ایف سی)  کے ساتھ موازانہ کی  سطح پر جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی میں ایک عالمی سطح کے فنٹیک سنٹر کے قیام کو فروغ دینا ہے۔ اس فریم ورک میں  (i) مالیاتی ٹکنالوجی (فنٹیک) سالیوشن  جس کے نتیجے  کے طور پر آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ ریگولیٹ مالیاتی خدمات  سے متعلق شعبوں/سرگرمیوں میں نئے کاروباری ماڈلز، ایپلی کیشنز، عمل یا پروڈکٹس سامنے آئیں گے ، اور (ii) ایڈوانس/اختراعی ٹیکنالوجی کے سالیوشن جو مالیاتی  پروڈکٹس ، مالیاتی خدمات، اور مالیاتی  اداروں  (ٹیک فن) سے جڑی سرگرمیوں میں مدد کریں گے، کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔

یہ خاکہ فنٹیک پروڈکٹ یا سالیوشن کے لیے ایک وقف ریگولیٹری سینڈ باکس فراہم کرتا ہے، جس کا نام آئی ایف ایس سی اے فن ٹیک ریگولیٹری سینڈ باکس ہے، اورآئی ایف ایس سی اے میں اہل مالیاتی ٹکنالوجی اداروں کو  فنٹیک  ریگولیٹری سینڈ باکس کے اندر محدود استعمال  کا اختیار فراہم کرنے کے لئے  آئی ایف ایس سی اے کو بااختیار بناتا ہے۔ یہ انہیں آئی ایف ایس سی اے فنٹیک  انسینیٹیو اسکیم  2022 کے تحت درخواست دینے اور گرانٹ حاصل کرنے  میں اہل بنائے گا۔

اس کے علاوہ، یہ ان زمروں/کیٹیگریز میں آنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی اہل بناتا ہے جن کے پاس  (i)  ڈپلائیڈ ایڈوانس /اختراعی ٹیکنالوجی  کا  سالیوشن  ہو جو مالیاتی پروڈکٹس، مالیاتی خدمات، مالیاتی اداروں سے متعلق سرگرمیوں  میں تعاون کرسکیں اور  (ii)  ریگولیٹری  سینڈباکس  میں جائے بغیر  آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ براہ راست  داخلہ (آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ اتھرائزڈ)  حاصل کرنے کے لئے مالی کارکردگی سمیت بھروسے مند ٹریک ریکارڈ ہو۔

اس فریم ورک میں انٹر آپریشنل ریگولیٹری سینڈ باکس (آئی او آر ایس) میکانزم بھی شامل ہے۔آئی او آر ایس ایک سے زیادہ  مالیاتی شعبے کے ریگولیٹرز کے ریگولیٹری دائرہ  میں آنے والے نئے ہائبرڈ مالیاتی پروڈکٹس /سروسز کی جانچ کی سہولت  کے لئے  ایک مجوزہ نظام ہے۔ آئی ایف ایس سی اے بیرون ملک بازاروں تک بھارتی فنٹیک کی رسائی اور بیرون ملک فنٹیک کی بھارت کے بازاروں میں داخلے کی مانگ کو پورا کرنے میں ضروری سہولت فراہم کرے گی۔

اس خاکہ  میں  ایک ریگولیٹری ریفرل میکانزم کی تجویز ہے جو   قرارداد مفاہمت   (ایم او یو) یا آئی ایف ایس سی اے اور متعلقہ غیر ملکی ریگولیٹرز کے درمیان تعاون یا خصوصی انتظام کے التزامات کے مطابق کام کرے گی۔

آئی ایف ایس سی اے فن ٹیک فرموں کو  پروف آف کنسیپٹ(پی او سی)،  مینیمم وائبل پروڈکٹ  ( ایم وی پی)، پروٹوٹائپ ڈیولپمنٹ، پروڈکٹ ٹرائلس، کمرشلائزیشن اور عالمی مارکیٹ تک رسائی وغیرہ میں مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

جی آئی ایف ٹی- آئی ایف ایس سی کو بھارت کے اندر ایک الگ مالیاتی دائرہ اختیار حاصل ہے جسے ایف ای ایم اے کے نقطہ نظر سے آف شور دائرہ اختیار کے طور پر تصور کیا  جاتا ہے، جس میں  کرنسی کی تبدیلی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ جاری یہ خاکہ  آئی ایف ایس سی میں بینکنگ، پونجی بازار، بیمہ اور فنڈمینجمنٹ کے لیے ایک متحد ہ ریگولیٹر ہے جو بینکنگ، کیپٹل یا انشورنس سیکٹر میں اختراعی آئیڈیاز یا سالیوشن رکھنے والی  فنٹیک کمپنیوں کو سنگلز ریگولیٹر کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے  میں اہل بنائے گا۔

تفصیلی  خاکہ  کو https://ifsca.gov.in/Viewer/Index/292  دیکھا جاسکتا ہے۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4758 )

 



(Release ID: 1820782) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi