مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
کابینہ نے پرائم منسٹر اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی( پی ایم سواندھی) کو مارچ 2022 سے آگے دسمبر 2024 تک جاری رکھنے کی منظوری دی
Posted On:
27 APR 2022 4:40PM by PIB Delhi
وزیراعظم کے زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےاقتصادی امور نے آج پرائم منسٹر اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھرندھی ( پی ایم سواندھی) کے تحت قرض فراہمی کے پروگرام کو مارچ 2022 سے دسمبر2024 تک جاری رکھنے کو منظوری دی ہے ۔اس میں شرائط سے مبراقابل استطاعت قرضہ جات، ڈجیٹل لین دین کے استعمال میں اضافے،خوانچہ فروشوں اور ان کے کنبوں کی ہمہ جہت سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دی جائے گی ۔
ا س اسکیم کے ذریعہ خوانچہ فروشوں کو شرائط سے مبرا آسان قسم کے قرضہ جات فراہم کرائے جارہے ہیں۔ اسکیم کے تحت 5000 کروڑ روپئے کے قرضہ جات فراہم کرائے جانے ہیں ۔ آج کی منظوری سے قرضہ جات کی رقم بڑھ کر 8100 کروڑ روپئے ہوگئی ہے جس کے ذریعہ خوانچہ فروشوں کو اپنے کاروبار کو پھیلانے اوراپنے آپ کو آتم نربھربنانے کےلئے کام کاجی پونجی فراہم کی جائے گی ۔
ڈجیٹل ادائیگیوں کےلئےبجٹ میں اضافہ بھی کیا جائے گاجس میں خوانچہ فروشوں کے لئے کیش بیک کی رقم بھی شامل ہے۔
اس منظوری سے شہری ہندوستان کے تقریبا 1.2 کروڑ باشندوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔
پی ایم سواندھی پروگرام کے تحت پہلے ہی اہم کامیابیاں حاصل کی جاچکی ہیں ۔ 25 اپریل 2022 تک 31.9 لاکھ قرضہ جات کو منظور ی دی جاچکی ہے اور 2931 کروڑ روپئے کے 29.6 لاکھ قرضے لوگوں کو دیئے جاچکے ہیں ۔ دوسرے قرضے کے تحت ، 2.3 لاکھ قرضہ جات منظور کئے جاچکے ہیں اور 385 کروڑ روپئے کے 1.9 لاکھ قرضے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ استفادہ کنندہ خوانچہ فروشوں نے 13.5 کروڑ سے زیادہ ڈجیٹل لین دین کئے ہیں اورانہیں اس سے 10 کروڑ روپئے کا کیش بیک حاصل ہواہے ۔51 کروڑ روپئے کی رقم انہیں سود کی سبسڈی کے طورپر ادا کی گئی ہے ۔
اس اسکیم کی مجوزہ توسیع ضروری ہوگئی تھی اس لئےکہ جن حالات میں جون 2020 یعنی عالمی وبا اور چھوٹے کاروبار پر پڑنے والے اس سے متعلق اثرات پوری طرح ختم نہیں ہوئےہیں ۔دسمبر2024 تک قرض فراہمی کی توسیع سے باضابطہ قرض فراہمی کے چینلوں تک رسائی کو ادارہ جاتی بنانے، ان کے کاروبار کو بڑھانے کے منصوبوں میں مدد کےلئے قرضہ جات کی فرہمی کو یقینی بنانے، ڈجیٹل لین دین کے استعمال میں اضافے، قر ض دینے والے اداروں پر بےکار اثاثوں کے شدید اثرات میں تخفیف اور خوانچہ فروشوں اوران کے کنبوں کےلئے ہمہ جہت سماجی ، اقتصادی ترقی کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔
-*****
ش ح۔س ب، ف ر
UNO- 4735
(Release ID: 1820697)
Visitor Counter : 134