کامرس اور صنعت کی وزارتہ

انیس کمپنیوں نے درخواستوں کے دوسرے راؤنڈ میں  وائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹ) کے لیے پی ایل آئی اسکیموں کے واسطے درخواستیں  داخل کیں


بڑی عالمی اور گھریلو کمپنیوں  نے 1548 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا  عزم کیا

اگلے 5 سالوں میں 26880 کروڑ روپے  مالیت کے  کل پرزے تیار کرنے کی توقع ہے

گھریلو  ویلیو ایڈیشن موجودہ 15-20 فیصد سے بڑھ کر 75-80 فیصد ہو جائے گا: آتم نربھر بھارت کے لئے ایک بڑی تقویت

Posted On: 26 APR 2022 6:51PM by PIB Delhi

1548 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عزم کے ساتھ انیس کمپنیوں نے درخواستوں  کے دوسرے راؤنڈ میں وائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پروڈکشن لنکڈ انشینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے لیے درخواستیں  داخل کی ہیں۔ اس میں اے سی کمپونینٹس کے لیے 8 کمپنیاں اور ایل ای ڈی لائٹس کے لیے 11 کمپنیاں شامل ہیں۔  جنہوں نے اے سی  اور ایل ای ڈی لائٹس  کل پرزوں کی مینوفیکچرنگ کے لئے درخواست دی ہیں۔ اگلے 5 سالوں میں توقع ہے کہ یہ ان 19 کمپنیاں اے سی اور ایل ڈی ڈی لائٹس کے تقریباً 26880 کروڑ روپے کے  کل پرزے  تیار کرنے کا ہدف حاصل کر لیں گی اور 5522 افراد کے لیے براہ راست روزگار  کے مواقع پیدا کریں گی۔

ایل جی الیکٹرانکس، مٹسوبشی الیکٹرک، اڈانی کاپر ٹیوبز، جندل پولی فلمز، کرومپٹن گریویز، وپرو، زیکو ایئرکون، اسٹاریون انڈیا اور سوامی ناتھن انٹرپرائزز جیسی کئی کمپنیاں اُن کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس کے کل پرزوں کی تیاری کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

 پرزوں کی تیاری کے لیے درخواستیں داخل کرلی گئی ہیں جو فی الحال  کافی گنجائش کے ساتھ ہندوستان میں  تیار نہیں ہوتیں۔ ایئر کنڈیشنرز کے لیے، کمپنیاں دیگر آلات کے علاوہ تانبے کی نلیاں، کمپریسرز، آئی ڈی یو یا او ڈی یو کے لیے کنٹرول اسمبلیز، ہیٹ ایکسچینجرز  اور بی ایل ڈی سی موٹرز  وغیرہ کی مینو فیکچرنگ کریں گی ۔ اسی طرح ایل ای ڈی لائٹس، ایل ای ڈی  چپ پیکیجنگ، ایل ای ڈی ڈرائیورز، ایل ای ڈی انجن، ایل ای ڈی لائٹس مینجمنٹ سسٹم اور کیپسیٹرز وغیرہ کے لیے میٹلائزڈ فلمس ہندوستان میں تیار کی جائیں گی۔

مجموعی طور پر  اس  اسکیم سے  اے سی اور ایل ای ڈی لائٹ  صنعت  کے پرزے بنانے والے ایکو سسٹم میں 7074 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آسکے گی اور  اس سےتقریباً 2 لاکھ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس اسکیم سے ہندوستان میں تقریباً 107134 کروڑ روپے کے اے سی  اور ایل ای ڈی  کل پزرے  تیار ہونے  کی توقع ہے۔

وزیر اعظم کے ’آتم نربھر بھار‘ کے لئے واضح اپیل نے مینوفیکچرنگ کو کافی  اہمیت دی ہے اور ہندوستان کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے میں اس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اسی مناسبت سے،  گیارہ  نومبر 2020 کو، عزت مآب وزیر اعظم کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور برآمدات کو  بڑھانے کے لیے 145980 کروڑ روپے کی کل لاگت سے 10  اہم  شعبوں کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو متعارف کرانے کی  منظوری دی ہے ۔ یہ 10 شبعے ان 3 شعبوں کے علاوہ ہیں جس کے لیے اپریل 2020 میں کابینہ کی طرف سے منظوری دی  گئی۔ ان میں موبائل مینوفیکچرنگ اور مخصوص الیکٹرانک  کل پرزے، کلیدی دواسازی کے لیے خام مال اور اے پی آئی اور طبی آلات کے لیے  کی مینو فیکچرنگ وغیرہ اسکیمیں شامل ہیں۔ وائٹ گڈز (ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی لائٹس) کا شعبہ 10 کلیدی شعبوں میں سے ایک ہے جس کی لاگت 6238 کروڑ روپے ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے 7 اپریل 2021 کو 6238 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2028-29 تک  نافذ کی جانے والی وائٹ گڈز (ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی تھی۔ 16 اپریل 2021 کو ڈی پی آئی آئی ٹی کی جانب سے اسکیم کو نوٹی فائی کیا گیا  تھا۔ اسکیم کے رہنما خطوط 4 جون 2021 کو شائع کیے گئے تھے۔

وائٹ گڈز سے متعلق  پی ایل آئی اسکیم  کو ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان میں ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی لائٹس کی صنعت کے لیے ایک مکمل  کل پرزوں کا ایکو  سسٹم  تیار کیا جاسکے اور ہندوستان کو عالمی سپلائی چین کا اٹوٹ حصہ بنایا جاسکے۔ یہ اسکیم اضافی بنیاد پر  6فیصد  سے 4فیصد کی  ترغیبی رقم فراہم کرتی ہے۔بنیادی سال کے بعد پانچ (5) سال کی مدت کے لیے اور  ایک سال کی مدت کے لئے فروخت ۔ گھریلو ویلیو ایڈیشن فی الحال 15 سے 20  فیصد سے بڑھ کر  75-80فیصد  تک  ہونے کی امید ہے۔

ابتدا  میں  15 جون 2021 سے 15 ستمبر 2021 تک آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔ کل 52 کمپنیوں نے اپنی درخواستیں داخل کی تھیں۔ تمام درخواستوں کی جانچ کے بعد  4614 کروڑ روپے کی پرعزم سرمایہ کاری کے  42 درخواست دہندگان کو پی ایل آئی اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کے طور پر منتخب کیا گیا۔

سرمایہ کاری کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط کی شق 9.2 کے تحت مزید درخواستیں طلب کی گئیں۔ درخواستوں کے دوسرے دور کے لیے آن لائن درخواست کی ونڈو 10 مارچ سے 25 اپریل 2022 تک کی مدت کے لیے کھلی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ح ا۔ ن ا۔

(2022۔24۔26)

U- 4726

                          



(Release ID: 1820406) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi