زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘کسان بھاگیداری- پراتھمکتا ہماری’’ مہم کے تحت ملک بھر میں فصل بیمہ پاٹھ شالاؤں کا انعقاد کیا جائے گا


مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر فصل بیمہ پاٹھ شالہ کے بارے میں خصوصی پروگرام کی صدارت کریں گے

Posted On: 26 APR 2022 6:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ایک جن بھاگیداری تحریک کے طور پر 25 اپریل سے یکم مئی 2022 تک کی مدت کے دوران ‘‘کسان بھاگیداری- پراتھمکتا ہماری’’ مہم کے تحت فصل بیمہ پاٹھ شالہ کا انعقاد کرے گی ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر 27 اپریل 2022 کو فصل بیمہ پاٹھ شالہ کے بارے میں قومی سطح کے خصوصی پروگرام کی صدارت کریں گے۔ وہ پورے ملک کے ایک لاکھ مقامات سے سی ایس سی کے زیر اشتراک خصوصی طور پر منعقد‘‘ فصل بیمہ پاٹھ شالہ’’ کے توسط سے ملک بھر کی سبھی عمل درآمد کرنے والی ریاستوں میں کسانوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے۔

25 اپریل سے یکم مئی 2022 تک تیز رفتار مہم کے تحت عمل درآمد کرنے والی سبھی بیمہ کمپنیاں ،مہم کی مدت کے تمام ساتوں دن،بلاک /جی پی /گاؤوں میں پی ایم ایف بی وائی – فصل بیمہ پاٹھ شالہ کا انعقاد کریں گی ۔ جن میں کم از کم ایک سو کسان شرکت کریں گے۔

اس مہم کا مقصد خریف کے موجودہ سیزن 2022 میں کسانوں کو پی ایم ایف بی وائی اسکیم کے فائدے حاصل کرنے میں سہولت پیدا کرنے کے ساتھ کسانوں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا(پی ایم ایف بی وائی) کی اسکیم کے کلیدی پہلوؤں سے واقف کرانا ہے۔ ان میں بنیادی اسکیم کے انتظامات،فصل کا بیمہ کرانے کی اہمیت ،اور اسکیم سے کس طرح فائدہ اٹھائیں وغیرہ شامل ہیں۔

 

 

اس مہم کے تحت پی ایم ایف بی وائی/ آر ڈبلیو بی سی آئی ایس (ازسر نو مرتب کی گئی موسم پر مبنی فصل بیمہ اسکیم) کی اہمیت اور اسکیم کے تحت کسان کس طرح اپنا اندراج کراسکتے ہیں اور اسکیم کے فائدوں کے دوران فصل کے نقصان کی اطلاع اور فصل کی کٹائی کے بعد کے نقصانات ، کسانوں کی درخواستوں کا پتہ لگانا، اور کسان نقصانات کے ازالہ کی غرض سے کس سے رابطہ کرسکتے ہیں وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات کو اسکیم کے زیادہ سے زیادہ فائدوں کے لئے کسانوں کو باخبر کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں انہیں تفصیل سے سمجھایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ، ضلع اور بلاک سطح کے افسران اور عمل درآمد کرنے والی بیمہ کمپنیوں سے رابطہ قائم کرنے سے متعلق معلومات ، ٹول فری نمبر، ای میل یا چاٹ بوٹ ، علیحدہ ایپ وغیرہ جیسے آئی سی ایس کے ذریعہ تیار کئے گئے دیگر طریق کار کو بھی وضاحت سے سمجھا یاجائے گا۔

 

 

قومی پروگرام کے بعد ریاستوں کے لئے مخصوص پروگرام جاری رہیں گے جہاں ریاستوں کے وزرائے زراعت ، اپنی اپنی متعلقہ ریاستوں کے کسانوں سے بات چیت کریں گے۔سی ایس سی اور عمل درآمد کرنے والی بیمہ کمپنیوں کے اشتراک کے ساتھ ریاستی سطح پر ، ایک گھنٹہ کی فصل بیمہ پاٹھ شالہ منعقد کی جائے گی۔ کسانوں کے ساتھ ساتھ پنچایتی راج کے نمائندے (پی آر آئی ایس)، جی پی سطح پر کام کرنے والے ریاستی سرکاروں کے فیلڈ افسران اور ارکان (زراعت، مالیہ،پنچایت راج وغیرہ سمیت مختلف محکموں سے) کو بھی ریاست کے مخصوص پروگرام میں مدعو کیا جائے گا۔ مقامی اہم شخصیات ، ترقی پسند کسانوں ، کرشی وگیان کیندروں(کے وی کے ایس) وغیرہ کو بھی خصوصی مدعوئین اوار خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر کسانوں کو معلومات فراہم کرنے والی جو کٹ تقسیم کی جائے گی اس میں اسکیم کی بنیاد ی خصوصیات اور ایف اے کیو ایس یعنی اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات شامل ہیں۔

*************

 

 

 

ش ح ۔ ع م ۔ م ش

U. No.4721


(Release ID: 1820404) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Manipuri , Hindi