بجلی کی وزارت
ملک بھر میں بجلی کی مانگ 26 اپریل 2022 کو 201 گیگا واٹ کو پار کر گئی
بجلی کی اس بڑھتی مانگ کی تکمیل کے لئے حکومت اور متعدد حصص دار مسلسل سبھی محاذوں پر کام کر رہے ہیں
Posted On:
26 APR 2022 8:49PM by PIB Delhi
ملک بھر میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ آج د و پہر 2 بج کر 51 منٹ پر 201.66 گیگا واٹ تک پہنچ گئی۔ اس نے گزشتہ سال 7 جولائی 2021 کو زیادہ سے زیادہ مانگ 200.539 گیگا واٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بجلی کی بڑھتی مانگ ملک میں اقتصادی نمو کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سال مارچ مہینے میں بجلی کی مانگ میں تقریبا 8.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مئی - جون کے مہینوں میں مانگ تقریبا 215 سے 220 گیگا واٹ تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ حکومت اور بجلی کی پیدا وار سے منسلک دیگر حصص دار بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے کام میں مصروف ہیں اور اس کے لئے مختلف محاذوں پر کام کر رہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ موجودہ وسائل کے بہتر استعمال کے لئے بھی اقدامات کئے جار ہےہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-م م- ق ر)
U-4729
(Release ID: 1820387)
Visitor Counter : 191