بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھاری صنعتوں کی وزارت نے الیکٹرک بسوں کے لئے نو تشکیل شدہ ایف اے ایم ای (فیم) دوئم اسکیم کے تحت  گرانڈ چیلنج ٹینڈر پروسیس کے پرائز  بڈس کا آغاز کیا


ٹینڈر اب تک کے سب سے بڑے  الیکٹرک بسوں کے  مجموعے  یعنی 5 بڑے شہروں کے لئے 5450 بسوں کے لئے ہے

ٹاٹا موٹرس  سبھی  پانچ  زمروں میں  سب سے کم قیمت پر بولی لگانے والی کمپنی ہے، جس نے 15-48 فیصد  کم پر  بولی لگائی ہے

Posted On: 26 APR 2022 10:05PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ  آئی) کے ذریعہ آج  الیکٹرک بسوں  کے لئے   نو تشکیل شدہ  ایف اے ایم ای (فیم)  دوئم  اسکیم  کے تحت  گرانڈ چیلنج ٹینڈر  پروسیس کے لئے پرائز  بڈس  کا آغاز کیا۔ ٹینڈر اب تک کے سب سے بڑے  ،الیکٹرک بسوں کے  مجموعے  یعنی 5 بڑے شہروں کے لئے 5450 بسوں کے لئے ہے۔ یہ وہ شہر ہیں ،جنہوں نے الیکٹرک بسوں کی مانگ کا  اشارہ دیا ہے۔ اس  میں حصہ  لینے والے شہروں میں کولکاتا، دہلی، بنگلور، حیدر  آباد اور سورت  شامل ہیں۔

نو تشکیل شدہ فیم  اسکیم   کے مطابق  اس  ٹینڈر  کا  انتظام وانصرام  کنورجینس انرجی سروسز لمیٹڈ  کے ذریعہ کیا  گیا ہے، جس کے لئے  بھاری صنعتوں کی وزارت نے  11  جون  2021  کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس ٹینڈر  نے  بزنس ماڈل کے  اعتبار سے  پبلک ٹرانزٹ  کے لئے ایک مثال قائم  کی ہے۔ یہ  ریاستی  ایجنسیوں کو  موبلٹی  کی  خرید   کو ایک خدمت  کے طور پر  لینے کی اجازت  دیتا ہے، جس میں آپریٹروں کو  ایک مخصوص  وقت  کے دوران  فی کلو میٹر  کے حساب سے  مقررہ قیمت  ادا کی جاتی ہے۔ یہ  پبلک -  پرائیویٹ  ماڈل  شہروں کے لئے  ایک ایسے  طریقہ کار  کے طور پر  ابھرا ہے ، جس میں وہ  الیکٹرک بس  خدمات  کو  متعارف    کراسکتے ہیں یا پھر  اس کا دائرہ  بڑھا سکتے ہیں۔  موبلٹی  کی  بڑھتی ہوئی  مانگ  کے  پیش نظر ، اس ماڈل میں  بس  کے شعبے  کی سرمایہ کاری  سے متعلق     ضرورتوں کا  احاطہ کرنے اور  بس خدمات  کے دائرے کو وسیع کرنے کے لئے  ایک  حل  فراہم کرنے  کی  صلاحیت ہے۔

اس ٹینڈر  میں  جو شرحیں  دیکھی  گئی ہیں، وہ  اب تک کی  سب سے  کم  شرحیں ہیں، جس میں  ٹینڈر میں شامل  الیکٹرک بسوں  کے  سبھی  پانچ  زمروں  کے لئے  ٹاٹا موٹرس  سب سے  کم  لاگت  پر  بولی لگانے والی  کمپنی  کے طور پر  سامنے آئی ہے۔ شہروں کے ذریعہ دریا فت شدہ  سب سے  کم  قیمت کے  مقابلے میں یہ  دریافت  شدہ (ڈسکورڈ)  قیمتیں 15  سے 48  فیصد  کم ہیں۔ ان شرحوں پر  الیکٹرک بسیں ملک بھر میں  انتہائی  سستی  ہو گئی ہیں۔

بھاری صنعتوں کی وزارت بھارت میں  الیکٹرک موبلٹی  کی تعیناتی  کے کام میں تعاون کے لئے  سرگرمی کے ساتھ مصروف  عمل رہی ہے۔ جون 2021  میں فیم  دوئم  اسکیم  تشکیل نو  کی گئی تھی اور  اس کے ڈلیوری میکانزم میں  تبدیلی  کی گئی تھی تاکہ  یہ  ریاستی ٹرانسپورٹ  اداروں کی  ضرورتوں  کے تناظر میں زیادہ  مفید  ثابت ہوسکے۔ خاص طور پر الیکٹرک بسوں  کی  خرید کے لئے مالی  اہلیت  کے  نقطہ نظر  سے۔

بھاری صنعتوں کی  وزارت  الیکٹرک موبلٹی  کے دیگر  پہلوؤں میں بھی سرگرمی  کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ آٹو موبائل اور  آٹو کمپونینٹ انڈسٹری کے لئے  پی ایل آئی  اسکیم  نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری  سیل بیٹری  اسٹوریج  اور  چارجنگ  سے متعلق  بنیادی ڈھانچے  کے  پھیلاؤ  کے لئے  فیم اسکیم  ان پہلوؤں میں شامل ہے۔ ان اسکیموں کے لئے  مجموعی طور پر  مختص کیا گیا  سرمایہ  54 ہزار  کروڑ  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-م م- ق ر)

U-4723



(Release ID: 1820385) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi