نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سسکیچوان کے وفد سے ملاقات کی

Posted On: 26 APR 2022 7:04PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے آج  حکومت کناڈا کی سسکیچیوان کی  تجارت اور برآمدات کی ترقی کی وزارت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

میٹنگ کی قیادت نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت اور سسکیچیوان کے وزیر جیرمی ہیریسن نے کی۔

دونوں فریقوں  نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سسکیچیوان کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر سرسوت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت، کامرس  اور اقتصادی شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ریاست  سسکیچیوان دالوں، صاف توانائی، حیاتیاتی ایندھن، کھاد، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھارت  کی ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ریاست  اپنے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی وجہ سے بھارتی  طلباء میں مقبول ہے۔

وزیر جیریمی ہیریسن نے دونوں ممالک کو باہمی فائدے کے ممکنہ شعبوں پر تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اہم معدنیات اور کاربن پر قابو پانے، استعمال اور ذخیرہ میں تعاون کی راہیں تلاش کرنے اور اہم معدنیات، غذائی تحفظ ، پانی کے بندوبست  اور اناج کی ہینڈلنگ/اسٹوریج کے بارے میں بھارت  کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی ضرورت کا ذکر کیا۔

کان کنی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں بھارت  اور سسکیچیوان دونوں کی طاقت کا حوالہ دیتے  ہوئے ڈاکٹر سرسوت نے تذکرہ کیا کہ آگے بڑھتے ہوئے  نیتی آیوگ پارٹنر ممالک کے درمیان تحقیق و ترقی ، مینوفیکچرنگ اور اختراع میں اشتراک  قائم کرنے کے لیے مذاکرات میں سہولت پیداکرے گا۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4707 )


(Release ID: 1820353) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi