وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ نے باگ ڈوگرا ہوائی اڈے کو شہری پروازوں کی بازیابی کے لئے تیار کیا


چھبیس اپریل 2022 سے سول ایئر کرافٹ کا آپریشن دوبارہ شروع

Posted On: 26 APR 2022 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26/ اپریل 2022 ۔ بھارتی فضائیہ نے باگ ڈوگرا ہوائی اڈے کے رن وے پر وسیع تعمیر نو (ریسرفیسنگ) کا کام کیا ہے، تاکہ سول ایئر کرافٹ (شہریوں کی آمد و رفت کے لئے چلائے جانے والے طیارے) 26 اپریل 2022 کی صبح سے اپنے آپریشنز دوبارہ شروع کرسکیں۔ اس رن وے پر پہلا سول ایئر کرافٹ آج صبح تقریباً 8 بجے اترا۔

اس رن وے کے مرکزی حصے میں ری سرفیسنگ کا کام مقررہ وقت پر مکمل کیا گیا ہے۔ تین لچیلی (بیٹومینس) پرتیں بچھانے اور نان لوڈ والے سرفیس (سطحوں) کے تعمیرنو وغیرہ کے لئے رن وے کو دو ہفتے کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ اس کام میں رن وے کے ہر ایک سرے پر کنکریٹ کے حصے کی دوبارہ تعمیر اور بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم (آئی سی اے او) کے معیارات کے مطابق ٹیکسی ٹریکس اور لنکس کو چوڑا کرنا بھی شامل تھا۔

سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) نے اس کام کو نفاذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر مکمل کیا۔ دوسری طرف ایئرلائنس اور مسافروں کی دشواریوں کو کم کرنے کے تعلق سے سول ایئر کرافٹ آپریشنز کی سہولت شروع کرنے کے لئے اس کام کو تیزی سے پورا کیا گیا۔

باگ ڈوگرا، مغربی بنگال کا دوسرا سب سے زیادہ مصروف ہوائی اڈہ ہے اور بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ایئر فیلڈ سے متصل ایک سول ٹرمینل کے ساتھ ایک جوائنٹ یوزر بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔ آئی اے ایف کے بروقت کام کی تکمیل سے اب تقریباً 8000 ایئر ٹریویلرس یعنی ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافر ہر دن باگ ڈوگراسے ملک کے مختلف حصوں کے لئے پروا کرسکیں گے۔

باگ ڈوگرا ایئر فیلڈ نہ صرف اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے اہم ہے بلکہ سیاحت و معیشت کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم بین الاقوامی مرکز بھی ہے۔ دارجیلنگ اور سلی گڑی کو ملک اور دنیا کے دیگر حصوں سے جوڑنے کے لئے یہ ایئر فیلڈ (ہوائی اڈہ) ایک اہم نقطہ ہے۔

آئی اے ایف، حکومت کے مشن اڑان – ’اڑے دیش کا عام ناگرے‘ کے تئیں پابند عہد ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4710



(Release ID: 1820348) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi