سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ ایل ایم ایل اور ریاستی حکومت کے درمیان پروت مالا یوجنا کے تحت ہماچل پردیش میں روپ وے کی تعمیر کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط ؛ ریاست نے 57.1 کلو میٹر طوالت والے 7 روپ وے پروجیکٹوں کی تعمیر پر 3232 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی
Posted On:
26 APR 2022 3:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 اپریل، 2022/ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں روپ وے کے ذریعے پہلے سے لے کر آخری میل تک کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتین گڈکری نے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر، وزیر مملکت جناب وی کے سنگھ نے این ایچ ایل ایم ایل (شاہراہوں پر لاجسٹکس کا قومی مینجمنٹ لمیٹڈ) اور ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کے درمیان مفاہمت نامے پر اپنی موجودگی میں دستخط کرائے۔ یہ مفاہمت نامہ پروت مالا یوجنا کے تحت ہماچل پردیش میں روپے وے کی تعمیر کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔ ریاستی سرکار کے افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
یہ مفاہمت نامہ کافی اہمیت کا حامل ہے جس سے سیاحوں کو ایک منفرد ماحول دوست نظاروں سے بھرپور اور بلارکاوٹ سفر میں سہولت ہوگی۔ عالمی درجے کی ٹکنالوجی کو اپنا کر 57.1 کلو میٹر کی کل طوالت کے ریاست میں 7 روپ وے پروجیکٹوں تعمیر پر 3232 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
یہ پروجیکٹس ہیں :
- پالمپور تھاتری – 13.5 کلو میٹر طوالت کا چھنجا گلیشیئر جس پر 605 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- شرگل مہادیو مندر سے چودھار (ضلع – سرمور) 8 کلومیٹر کی طوالت جس پر 250 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- لونہو – باندلا (ضلع – بلاس پور) 3 کلو میٹر طوالت جس پر 150 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- ہیمانی سے چمنڈا (ضلع – کانگڑا) 6.5 کلو میٹر طوالت جس پر 289 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- بجلی مہادیو مند (ضلع – کلو) 3.2 کلو میٹر کی طوالت جس پر 200 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- بھرمور سے بھرمنی ماتا مندر 2.5 کلو میٹر کی طوالت جس پر 120 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- کلر سے سچ پاس (ضلع – چمبا) 20.4 کلومیٹر کی طوالت جس پر 1618 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
*****
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4700
(Release ID: 1820292)
Visitor Counter : 127