اقلیتی امور کی وزارتت

مشہور  فنکاروں کی کل 40ویں ہنر ہاٹ کی اختتامی تقریب میں عزت افزائی کی جائے گی


ملک ہندوستان کے  مختلف علاقوں سے آنے والے دستکاروں اور کاریگروں نے ملک میں ہی تیار کردہ مصنوعات کی بڑے پیمانے پر فروخت کی اور وہ ہنر ہاٹ میں بڑے پیمانے پر آن لائن آرڈرس حاصل کررہے ہیں

Posted On: 25 APR 2022 5:08PM by PIB Delhi

40 ویں ہنر ہاٹ کی اختتامی تقریب  کے موقع پر مختلف فن ،ثقافت ،میوزک اور لیزر لائٹ شو پروگرامس کی ایک بڑی تقریب 26 اپریل 2022 یعنی کل منعقد کی جائے گی ۔اس تقریب کا اہتمام ممبئی کے باندرہ کلرا کمپلیکس کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں کیا گیا ہے۔

ممبئی کے باندرہ کلرا کمپلیکس کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں  ہنر ہاٹ میں آج میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بتایا کہ 40واں ہنر ہاٹ جو 16 اپریل کو شروع ہوا تھا 27 اپریل 2022 کو اختتام پذیر ہوگا۔

 

 

ملک کے نامور فنکاروں جیسے پنکج اداس ، مہابھارت کے مشہور اداکار پنت اسسر،انو کپور ،سریش واڈیکر ،کیلاش کھیر ، سدیس بھوسلے،روپ کمار راٹھور ، سنالی راٹھور،طلعت عزیز،الطاف رضا ، شبیر کمار ،شلیندر سنگھ ،سادھنا سرگم ،دلیر مہندی ، دلباغ سنگھ ،نورین سسٹرس،اپاسنا سنگھ ہم سر حیات،احسان قریشی ،بھوپیندر سنگھ بھپی، صابری برادران،بھومی ترویدی،ہمسکا ایر،تریچور برادران،کویتا پڈوال ،موہت کھنا،ریکھا راج،جونیئر محمود ، رانی اندرانی ، پریم بھاٹیا اور دیگر اداکاروں کی کل عزت افزائی بھی کی جائے گی۔ ان فنکاروں نے مختلف ہنر ہاٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کا اہتمام ملک بھر میں کیا گیا تھا۔ ان فنکاروں کے ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام یوٹیوب ، فیس بک ، ٹوئیٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست دکھائے گئے ہیں،جنہیں لاکھوں لوگوں نے براہ راست دیکھا ہے اس کے علاوہ ،اقلیتی امور کی وزارت سے وابستہ ماضی اور موجودہ سینئر افسران کی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔ یہ عزت افزائی ہنر ہاٹ کی کامیابی میں ان کی زبردست اور کلیدی تعاون کےلئے کی جائے گی۔

 

جناب نقوی نے کہا کہ اندازوں کے مطابق آج تک ممبئی اور آس پاس کے لاکھوں لوگوں نے  ہنر ہاٹ کا دورہ کیا ہے اور توقع ہے کہ 27 اپریل تک   لوگوں کی یہ تعداد کئی لاکھ  تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاریگروں اور دستکار بڑے پیمانے پر آن لائن آرڈر حاصل کررہے ہیں۔ ہنر ہاٹ  کامرس کی مرکزی وزارت کے جی ای ایم پورٹل ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر بھی دستیاب ہے۔ملک و بیرون ملک کے لوگ ڈیجیٹل اور آن لائن پلیٹ فارموں کے ذریعہ بھی ہنر ہاٹ مصنوعات خرید سکتے ہیں۔

 

 

جناب نقوی نے کہا کہ کاریگر وں اور دستکاروں میں   جو ملک کے ہر حصے سے یہاں آئے ہیں ،کافی جوش نظر آیا کیونکہ ممبئی ہنر ہاٹ میں ان کی تیار کردہ دیسی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر فروخت ہوئیں ۔کاریگر اور دستکاروں کو اپنے ہاتھ کی بنی شاندار مصنوعات کے لئے بڑے پیمانے پر آرڈر بھی وصول ہوئے ہیں۔ ہنر ہاٹ میں 31 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تقریباً ایک ہزار کاریگروں اور دستکاروں نے شرکت کی۔

 

 

وزیر موصوف نے بتایا کہ گوا، احمد آباد ،اندور ،بھوپال ، پٹنہ، جموں ،چنئی، آگرا،پریاگ راج، جے پور ، بنگلورو،کوٹا ، سکم،سری نگر،لیہہ،شیلانگ،رانچی،اگرتلہ اور دیگر مقامات پر ہنر ہاٹ کا آنے والے دنوں میں اہتمام کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ممبئی میں ہنر ہاٹ کا نظارہ کرنے والے لوگوں نے ملک کے مختلف خطوں کے لذیذ روایتی کھانوں سے خود کو لطف اندوز کیا ۔ملک کے مشہور اور نامور فنکاروں کی جانب سے مختلف ثقافتی میوزک پروگرامس ،روایتی سرکس،لیزر لائٹ شوز ،ممبئی کے ہنر ہاٹ میں توجہ کا مرکز بنے۔

 

ہنر ہاٹ میں مرکزی وزیر کے ساتھ اسکولی بچوں کا ایک گروپ ،جو ہنر ہاٹ کا نظارہ کرنے وہاں پہنچا تھا۔

 

جناب نقوی نے بتایا کہ ہنر ہاٹ ،ووکل فار لوکل ،آتم نربھر بھارت کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کوقوت بخش رہا ہے۔ملک کے دور دراز کے علاقوں کے قدیم فن اور دستکاری ای وی ای ایم کو فروغ دینے کے علاوہ ہنر ہاٹ نے 6 سال کے قلیل مدت کے اندر 9 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ ان مستفدین کی 50 فیصد سے زیادہ   تعداد خواتین کاریگروں کی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ لوگ کل شام ایک بڑی اختتامی تقریب شو کے دوران آزادی کا امرت مہوتسو پر یادگار لیزر لائٹ شوز اور مختلف فن او رثقافت ، موسیقی پروگراموں سے لطف اندوز ہوں گے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

 

U. No.4682

 



(Release ID: 1820088) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Hindi