وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

فروخت(دوبارہ اجراء) کے لئے نیلامی برائے(i)4.56 فیصد جی ایس 2023،(ii)7.10 فیصد جی ایس 2029،(iii) 6.54 فیصد جی ایس 2032 اور(iv) 6.95 فیصد جی ایس 2061

Posted On: 25 APR 2022 7:55PM by PIB Delhi

حکومت ہند(جی او آئی) نے(i) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4.56 فیصد جی ایس 2023، کی مشتہر کردہ رقم 4,000 کروڑ روپے (برائے نام) کے لیے، (ii) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 7,000 کروڑ روپے کی  مشتہر کردہ  رقم کے لیے ‘7.10فیصد جی ایس  2029’،  (iii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 13,000 کروڑ روپے کی  مشتہر کردہ رقم کے لیے ‘6.54فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی، 2032’ اور (iv) ایک سے زیادہ قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی  مشتہر کردہ  رقم کے لیے ‘6.95فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2061’ کی  فروخت (دوبارہ جاری کرنے) کا اعلان کیا ہے۔؛ ۔ بھارتی حکومت  کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کےمعاملے میں  2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی رکنیت برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ جمعہ یعنی29 اپریل 2022 کی جائے گی۔

سیکیورٹیز کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں الیکٹرانک فارمیٹ میں 29 اپریل 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن(ای- کیوبر) سسٹم پر جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے اور صبح 11.00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے اور صبح 11.30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 29 اپریل 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعہ  ادائیگی 02 مئی 2022 (پیر) کو ہوگی۔

 مرکزی حکومت کے تمسکات  میں‘  جب جاری کیا گیا’   لین دین پر ، ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر نمبر۔ آر بی آئی / 2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018  کے رہنما خطوط  کے مطابق ،جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے،‘جب جاری کیا گیا’ کاروبار کے لئے  تمسکات اہل ہوں گے۔

****************

 (ش ح ۔ س ب۔رض )

U NO: 4683


(Release ID: 1820069) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi