کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زراعت اور ڈبہ بند خوراک  کی مصنوعات کی برآمدات کی فروغ کی اتھارٹی (اےپی ای ڈی اے)نے پرگتی میدان میں 26 اپریل سے30 اپریل تک اہار2022 کے 36ویں ایڈیشن کا مشترکہ  اہتمام کرےگی


اے پی ای ڈی اے کا پویلین کا موضوع ہوگا برآمدات کے لئے جغرافیکل انڈیکیشن  (جی آئی )مصنوعات کو فروغ دیا جائے

80 سے زیادہ برآمدکار اے پی ای ڈی اے پویلین کے تحت ایشیاء کے سب سے بڑے خوراک میلے میں شرکت کریں گے

شمال مشرقی خطے ،ہمالیا ئی ریاستوں ، خواتین صنعت کاروں ،ایف پی اوز ،ایف پی سی اور اسٹارٹ اپس سے تعلق رکھنے والے برآمد کاروں کے لئے مخصوص علاقے مختص کئے گئے ہیں

Posted On: 25 APR 2022 5:58PM by PIB Delhi

خوراک اور ڈبہ بند مہمان نوازی کے شعبے میں ترک کی گئی صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد سے زراعت اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی مصنوعات کی برآمدات کے فروخت کی اتھارٹی اے پی ای ڈی اے انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائیزیشن آئی ٹی پی او کے اشتراک سے پرگتی میدان میں 26 اپریل 2022 سے ایشیاء کے سب سے بڑے بی 2بی بین الاقوامی خوراک اور مہمان نوازی کے میلے اہار کا اہتمام کررہا ہے ۔

لوکل فار ووکل اور آتم نربھر بھارت کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اے پی ای ڈی اے جیو گرافیکل انڈی کیشن پروڈکس کے موضوع کے ساتھ اہار کے36 ویں ایڈیشن کا اہتمام کررہا ہے ۔اے پی ڈی اے جغرافیکل انڈیکیشن(جی آئی ) کی طرف سے توثیق  کی گئی زرعی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے ۔

اہار برآمدات کو فروغ   دینے کے پہل  کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو اے پی ای ڈی اے کی طرف سے شروع کیا گیا ہے۔ اے پی ای ڈی اے کامرس اور تجارت کی وزارت کی تحت کام کرتی ہے تاکہ خوراک اور مشروبات کی صنعت کے عالمی شراکتداروں کے لئے زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کو نمایاں کیا جاسکے ۔توقع ہے کہ اس میلے میں دنیا کے مختلف حصوں سے درآمد کاروں کی بڑی تعداد شرکت کرےگی ۔

اہار کے علاوہ اے پی ای ڈی اے نے نامیاتی عالمی کانگریس ، بایو فیچ انڈیا جیسے قومی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا ہے ۔تاکہ زرعی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ مارچ2022 تک          150 سے زیادہ خوراک اور زرعی مصنوعات کا رجسٹریشن کیا گیا ہے یہ رجسٹریشن جی آئی رجسٹری کی جانب سے جی آئی کے طور پر کیا گیا ہے ،جن میں سے 123 جی آئی پروڈکس مصنوعات اے پی ای ڈی اے کے زمرے کے تحت آتے ہیں ۔

اے پی ای ڈی اے نے اہار میں گراؤنڈ فلور پر ہال نمبر تین پر تین ہزار مربعہ میٹر کے رقبے میں ایک موضوع پویلین قائم کیا ہے جہاں جی آئی ایس کے رجسٹرڈ پروپرائیٹرز کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں،تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں۔

اے پی ای ڈی اے پویلین کے تحت زرعی مصنوعات کے مختلف حلقوں کے 80 سے زیادہ برآمد کار شرکت کررہے ہیں جس میں ان مصنوعات میں جی آئی پروڈکس ،ڈبہ بند خوراک آرگینک اور منجمد خوراک مصنوعات اور باجرا شامل ہے۔

میلے میں بہت سے سرکردہ ملکوں کی طرف سے  درآمد کاروں کے لئے بھارتی مینو فیکچرر کی جانب سے ریڈی ٹو ایٹ سے لیکر مصنوعات (آرٹی ای)،ریڈی ٹو سرو (خدمت کیلئے تیار)،ریڈی ٹو کنزیوم(آرٹی سی)،پلانٹ پر مبنی گوشت مصنوعات،ڈی ہائڈ ریڈٹ مصنوعات،چاکلیٹس،اناج ،منجمد کھانے ،ہربل پروڈکٹس،جوسز ،شہداور ڈیری مصنوعات کی نمائش کی جائےگی ۔

اے پی ای ڈی اے نے شمار مشرقی خطے اور جموں و کشمیر لداخ ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش جیسی ہمالیائی ریاستوں ،خواتین صنعت کاروں ،کسان پرڈیوسرز ،آرگنائیزیشن ،ایف پی اوز ، اسٹارٹ اپس اور باجرے اور باجرے کی مصنوعات کے برآمد کاروں کے لئےڈیڈی کیٹڈ اسٹال قائم کئے ہیں۔40 سے زیادہ شرکا ان زمروں کے تحت شرکت کررہے ہیں اور ہر زمرے کے اے پی ای ڈی اے پویلین میں ڈیڈی کیٹڈ اسٹالز ہوں گے۔

اے پی ای ڈی اے کے باسکٹ کے تحت مصنوعات میں ڈبہ بند خوراک الکوہلک اور غیر الکوہلک مشروبات اناج کی مصنوعات ، گوار گم  ،باغبانی اور پھولوں کے پروڈکٹس ،ہربل اور ادویاتی پلانٹس ،چاول اور نامیاتی مصنوعات شامل ہیں۔

ڈی جی سی آئی اینڈ ایس کے ڈاٹا کے مطابق 22-2021 کے دوران زرعی برآمدات میں 19.92 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ اضافہ بڑھ کر 50.21 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا۔زرعی برآمدات میں اضافی کی شرح غیر معمولی ہے  ،کیونکہ یہ 22-2021 میں حاصل کی گئی شرح سے زیادہ ہے۔21-2020 میں ترقی کی یہ شرح 17.66 فیصد یعنی 41.87ارب امریکی ڈالر کے بقدر تھی۔ترقی کی شرح کرایہ بھاڑوکی شرح میں اضافے ، کنٹینر کی قلت کی شکل میں غیر معمولی لوجسٹکل چیلنجس کے باوجود حاصل کی گئی۔

البتہ اے پی ای ڈی اے نے 25.6 ارب امریکی ڈالر کے بقدر زرعی اور ڈبہ بند خورا ک کی مصنوعات برآمد کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،جو ہندوستان کی  50 ارب امریکی ڈالر کی کُل زرعی برآمدات  کا 51 فیصد ہے۔

گذشتہ دو سال میں یہ تاریخی حصولیابی کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

اے پی ای ڈی اے کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کی وجہ سے زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوا۔ ان اقدامات میں مختلف ملکوں میں بی 2 بی نمائشوں کا اہتمام ،مخصوص مصنوعات کے ذریعہ نئی امکانی مارکیٹس کا پتہ لگانا اور بھارتی سفارتخانوں کی سرگرم شرکت کے ذریعہ عام مارکیٹنگ مہم وغیرہ شامل ہیں۔

اے پی ای ڈی اے کے چیئر مین ڈاکٹر ایم انگا موتھونے بتایا کہ اے پی ای ڈی اے کی لگاتار اور زبردست کوششوں کے علاوہ مثالی طریقہ کارنے بھارت  کو زرعی مصنوعات کا لگاتار اور معیاری سپلائر کے طور پر کھڑا کرنے کے قابل بنادیاہے۔اے پی ای ڈی اے نے دنیا بھر میں درآمد کرنے والے بڑے ملکوں کے ساتھ زراعت اور خوراک کی مصنوعات پر ورچوئل بایرس سیلر کانفرنسز منعقد کرکے ہندوستان میں جغرافیائی انڈیکیشن  رجسٹرڈ زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اقدامات کئےہیں۔

*************

 

 

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.4676

 



(Release ID: 1820067) Visitor Counter : 147


Read this release in: Tamil , English , Hindi