نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے بر آمد کاروں سے نئے بازار تلاش کرنے کی اپیل کی
ایس ای زیڈ ‘میک ان انڈیا’ اور ‘لوکل فار گلوبل’ کے لئے ایک بہتر پلیٹ فارم ہے: نائب صد رجمہوریہ
ملک کے 775 ضلعوں میں سے زیادہ تر کے اندر برآمد کا مرکز بننے کی صلاحیت موجود ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے آبادی سے فائدہ اٹھانے کے لئے نوجوانوں کے روز گار اور ہنر مندی کے لئے خصوصی مہم چلانے کی اپیل کی
نائب صدر جمہوریہ نے تمل ناڈو کے انتہائی ترقی یافتہ صنعتی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی تعریف کی
چنئی میں ایس ای زیڈ اور ای او یو کو ایکسپورٹ ایکسی لینس ایوارڈ تقسیم کئے
Posted On:
25 APR 2022 1:00PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج برآمد کاروں سے نئے بازار تلاش کرنے کی اپیل کی تاکہ بر آمد میں اضافہ کیا جاسکے اور اقتصادی رفتار کر برقرار رکھا جاسکے۔
آج چنئی میں اسپیشل اکنامک ژون (ایس ای زیڈ) اکائیوں اور ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس (ای او یو) کو ایکسپورٹ ایکسی لینس ایوارڈ تقسیم کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے تمام ایوارڈ جیتنے والوں کو بر آمد میں اضافہ کرنے اور روز گار فراہم کرنے میں ان کے تعاون کے لئے انہیں مبارک باد دی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کی طرف سے کی جانےو الی کل بر آمد میں سے ایک تہائی ایس ای زیڈ اور ای او یو کے ذریعہ کی جاتی ہے۔
ایس ای زیڈ کو ‘میک ان انڈیا’ ، لوک فار گلوبل’ اور ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ کے لئے ایک بہتر پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بر آمد کاروں کی سخت محنت کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ملک کی بر آمد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ختم ہوئے مالی سال 22-2021 میں مشین پر مبنی اشیاء کی بر آمد 418 بلین امریکی ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ سروسز کی بر آمد تقریبا 250 بلین امریکی ڈالر رہی۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے باوجود یہ ایک شاندار حصولیابی ہے۔
اس رجحان کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2019 میں حکومت ہند کے ذریعہ اعلان کردہ ‘ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ہب’ کے پروجیکٹ سے بر آمد میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 775 ضلعوں میں سے زیادہ تر میں بر آمد کا مرکز بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت تجارت اور صنعت کے موافق پالیسیوں، تجارت کرنے میں آسانی اور ‘لوکل فار گلوبل’ کے ذریعہ بر آمد میں مزید اضافہ کرنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے، جناب نائیڈو نے کہا کہ اس کوشش میں جی آئی (جغرافیائی نشان والی) مصنوعات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان ایک نوجوان ملک ہے، نائب صدر جمہوریہ نے آبادی سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے اور انہیں ضروری ہنر مہیا کرانے کے لئے خصوصی مہم شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ‘‘جب تک یہ کام نہیں ہوتا ہماری آبادی کے فائدے بڑے نقصان میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔’’
تمل ناڈو کے انتہائی ترقی یافتہ صنعتی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے جنا ب نائیڈو نے کہا کہ یہ ریاست آٹو موبائل اور آٹو کمپونینٹ، کپڑے، چمڑے کی اشیاء، ہلکی اور بھاری انجینئرنگ، پمپ اور موٹر، الیکٹرانک سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی پیدا وار کا ایک بڑا مرکز بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بر آمد کے معاملے میں یہ ریاست آج بھی قومی لیڈر بنی ہوئی ہے۔
اس موقع پر حکومت ہند کی کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریاسنگھ پٹیل، حکومت تمل ناڈو کے مالیت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر جناب کے کے ایس ایس آر رام چندرن، مدراس ایکسپورٹ پروسیسنگ ژون ایس ای زیڈ کے ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر ایم کے شنموگا سندرم، ایم ای پی زید ایس ای زیڈ کے جوائنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جناب الیکس پال مینن اور دیگر افراد موجود تھے۔
*************
ش ح- ق ت – ق ر
U. No:4649
(Release ID: 1819799)
Visitor Counter : 145