وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری کی تعلیم کے آئی سی اے آر – مرکزی ادارے نے 15 واں جلسۂ تقسیم اسناد منعقد کیا

Posted On: 23 APR 2022 3:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23 اپریل، 2022/ممبئی کے آئی سی اے آر – ماہی گیری کی تعلیم کے مرکزی ادارے (سی آئی ایف ای)   نے جو ملک میں اعلیٰ درجے کی ایک تنظیم ہے اور جو ماہی پروری  اور پانی کے جانوروں کی افزائش کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کا کام کر رہا ہے آج اپنا 15واں جلسۂ تقسیم اسناد منعقد کیا۔ ماہی پروری ، مویشیوں کے افزائش نسل اور ڈیئری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے کے سکریٹری تریلوچن مہاپاتر اور زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل نے تقریب کی صدارت کی۔

جناب پرشوتم کے روپالا نے اپنے خطاب میں آئی سی اے آر – سی آئی ایف ای کے ان سبھی طلبا کو مبارکباد دی جنہوں نے آج ماہی پروری کے علوم کے تحت مختلف موضوعات پر ماسٹر اور ڈاکٹر کی ڈگریز حاصل کیں۔  انہوں نے ان طلبا کو بھی مبارک باد دی جنہوں نے اپنی غیرمعمولی تعالیمی کارکردگی کے لیے یونیورسٹی تمغے حاصل کیے۔  وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں بھارت میں ماہی پروری کو دیرپا بنانے  اور کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے میں ماہی پروری کے اداروں کے رول کو اجاگر کیا۔

سی آئی ایف ای کے ڈائریکٹر اور وائس چانسلر، ڈاکٹر روی شنکر سی این نے اپنے خیر مقدمی خطبے میں ادارے کی تعلیمی اور تحقیقی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔

ڈاکٹر مہاپاترا نے تقسیم اسناد کے جلسے کے اپنے خطاب میں کھانے اور تغذیاتی فراہمی کے لیے ماہی پروری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نوجوان گریجویٹ کے رول کو سراہا کہ انہوں نے اس مقصد کو حاصل کیا۔  انہوں نے طلبا سے زور دے کر کہا کہ وہ ملک میں نیلے انقلاب کا مقصد حاصل کرنے کی جانب کام کریں اور کسانوں کی آمدنی دوگنا کریں۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –4593

 



(Release ID: 1819457) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil