وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے سربراہ کا سیشلز کا دورہ
Posted On:
23 APR 2022 2:30PM by PIB Delhi
جنوب مغربی بحر ہند کے علاقے کے اپنے دورے کو جاری رکھتے ہوئے بحریہ کے عملے کے سربراہ (سی این ایس)، بھارتی بحریہ، ایڈمرل آر ہری کمار نے21 سے 23 اپریل 2022 تک سیشلز کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے جمہوریہ سیشلز کے عزت مآب صدر جناب واول رامکالوان، عزت مآب وزیر خارجہ اور سیاحت کے وزیر جناب سلویسٹر راڈیگونڈے اور سیشلز دفاعی فورسز (سی ڈی ایف) کے چیف آف ڈیفنس فورس (سی ڈی ایف) بریگیڈیئر مائیکل روزیٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے وسیع مسائل بشمول بحر ہند کے علاقے میں بحری سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا احاطہ کیا گیا۔ بحریہ کے عملے کے سربراہ نے دو طرفہ ہائیڈرو گرافک تعاون پر مفاہمت نامے کے تحت ہندوستان کے نیشنل ہائیڈروگرافک آفس (این ایچ او) کے ذریعہ تیار کردہ پورٹ وکٹوریہ کا نیویگیشن چارٹ پیش کیا۔
سیشلز کی دفاعی فورسز کی مختلف یونٹوں کے دوروں اور قیادت کے ساتھ بات چیت کے دوران بحریہ کے عملے کے سربراہ نے 02-2001 میں سیشلز کی حکومت کے بحریہ کے مشیر کے طور پر اپنے تجربات کو یاد دلایا اور بحری صلاحیتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے ترقی پسند نقطہ نظر پر سیشلز دفاعی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے بحر ہند میں بحری سلامتی کے حوالے سے دونوں ممالک کی طرف سے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس تناظر میں بھارتی بحریہ کے سربراہ نے گوا میری ٹائم کنکلیو، میلان اور انڈین اوشین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) میں سیشلز کی فعال شرکت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔ اس سے قبل سی ڈی ایف، سیشلز نے فروری 2022 میں وشاکھاپٹنم میں میلان-22 میں شرکت کی تھی۔
سی ڈی ایف نے ایس ڈی ایف ہیڈ کوارٹر میں بھارتی بحریہ کے سربراہ کے لئے ایک ظہرانے کی میزبانی کی، جبکہ ایس ڈی ایف کی قیادت نے بھارتی بحریہ کے جہاز شاردا پر ایک استقبالیہ میں شرکت کی، جس کی میزبانی جنرل دلبیر سنگھ سہاگ (ریٹائرڈ)، سیشلز میں بھارتی ہائی کمشنر اور بحریہ کے عملے کے سربراہ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ 2021 میں بھارتی شپ یارڈ (جی آر ایس ای، کولکتہ) سے حاصل کردہ کوسٹ گارڈ جہاز زوروسٹر کی حفاظت کے بعد آئی این ایس شاردا فی الحال سیشلز میں ہے۔ آئی این ایس شاردا میلان-22 اور گارنٹی ریفٹ میں شرکت کے لیے بھارت میں اس کی حالیہ تعیناتی کے بعد واپس سیشلز پہنچا ہے۔ سی ڈی ایف نے بھارت میں زوروسٹر کی پیشہ ورانہ مرمت اور جدید کاری کے لئے انتہائی احترام کا اظہار کیا اور بھارتی بحریہ کی طرف سے فراہم کردہ شاندار تعاون کے لئے بھارتی بحریہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 14 اپریل 2022 کو زوروسٹر کے عملے کے ایک رکن کا بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سمندر سے فوری طبی انخلاء کا شکریہ ادا کیا۔
سیشلز میں بھارتی بحریہ کے سربراہ کی بات چیت نے دوطرفہ دفاعی مصروفیات کے پیمانے اور دائرہ کار میں مزید ترقی کا ایک امید افزا راستہ طے کیا، جس کی بنیاد ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) نیز بھارت کے وزیر اعظم کے ذریعے بیان کردہ 'فائیو ایس' یعنی سمان (احترام) - سمواد (بات چیت) - سہیوگ (تعاون) - شانتی (امن) اور سمردھی (خوشحالی)، کے وژن کے اصولوں پر رکھی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 4589)
(Release ID: 1819415)
Visitor Counter : 161