بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کامیابی کی کہانی:این ایس آئی سی کے تربیتی پروگرام نے سجاتا کو خودکفیل بنادیا ہے
Posted On:
22 APR 2022 3:48PM by PIB Delhi
محترمہ سجاتا کا تعلق منڈی، ہماچل پردیش سے ہے۔ ایم ایس ایم ای کے این ایس آئی سی کے تحت اس نے 1 سال تک فیشن ڈیزائننگ کی تربیت حاصل کی اور کٹنگ، ٹیلرنگ اور دیگر تمام سلائی کی تکنیکیں سیکھی ہیں۔
اس ٹریننگ کے بعد اس نے شالو بوٹیک کے نام سے اپنا بوٹیک کھولا اور ماہانہ 10,000 کمانے لگیں۔
وہ کہتی ہیں، ‘‘میں نے اپنا فیشن ڈیزائننگ کورس این ایس آئی سی ٹریننگ سینٹر سے مکمل کیا جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ این ایس آئی سی ٹریننگ سینٹر میں سلائی کی اچھی سہولیات موجود تھیں جس نے مجھے اچھی طرح سے کام کرنے میں مدد کی۔ میں اب ہر قسم کے ڈیزائنر سوٹ کی سلائی کر سکتی ہوں۔ میں ماہانہ 10,000 روپے کماتی ہوں اور مجھے خود کفیل بنانے کے لیے میں این ایس آئی سی کا بیحد شکرگزار ہوں۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 4561)
(Release ID: 1819179)
Visitor Counter : 130