نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹاپس نے بیڈمنٹن کے ڈبلز کے کوچ کے طور پر میتھائس بو کو دوبارہ کام پر رکھنے کے لیے مالی مدد کی منظوری دی؛ ایشیائی چیمپئن شپس میں حصہ لینے کے لیے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو بھی مدد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2022 3:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 اپریل، 2022/ایشیائی کھیلوں اور دولت مشترکہ کھیلوں کی تیاریوں کو مستحکم بنانے کے لیے ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم (ٹاپس) کو سال لاکھ روپے فی ماہ کی مالی مدد کی منظوری دی گئی تاکہ میتھائس بو کو بھارت کے  ڈبلز کے کوچ کے طور پر دوبارہ مقرر کیا جائے۔ وہ خاص طور پر ستوک اور چراغ شیٹی کی مردوں کے ڈبلز کی جوڑی کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔ وہ  ڈبلز کی ٹیم کے دیگر ارکان کی بھی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ بو  ایشیائی کھیل 2022 تک اپنی کارکردگی انجام دیں گے۔

جمعرات کو مشن اولمپک سیل کی ایک میٹنگ میں بھارت کی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی تجاویز کو  فلپنز میں 26 اپریل سے شروع ہونے والی ایشیائی چمپئن شپ میں بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں حصہ لینے کے لیے مدد کے طور پر ہے منظوری دی گئی۔

خواتین کی سنگلز کی کھلاڑی آکارشی کشیپ ، خواتین کی ڈبلز کی جوڑی اشونی بھٹ اور شیکھا گوتم، مکسڈ ڈبلز کی جوڑی تانیشا کریسٹو اور ایشان بھٹناگر ۔ مردوں کی ڈبلز کی جوڑی وشنو وردھن گوڑ پی اور کرشنا پرساد نیز ارجن ایم آر اور دھرو کپیلا کے لیے بھی امداد دی گئی۔

دنیا میں فی الحال 52ویں درجے کی آکارشی کشیپ کو دولت مشترکہ کھیلوں اور ایشیائی کھیلوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  میں بھوگوان کی شکرگزار ہوں کہ یہ ممکن ہوا۔ ( دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کی ٹیم نے نامزد کیے جانے پر )۔ یہ سب کچھ میری ٹیم اور کوچنگ عملے کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔

ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم کے تحت اولمپک کی دوبار تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کی درخواست بھی تسلیم کر لی گئی ہے کہ ویدھی چودھری کو مدد فراہم کی جائے ، جو فلپنز میں ایشیائی چمپئن شپ میں ان کی ساتھی بنیں گی۔ وہ موجودہ کوچ پارک تائی سانگ کی جگہ لیں گی۔ کوریئن کوچ      فی الحال مئی تک چھٹی پر ہیں۔ چودھری ایک این آئی ایس کوالیفائڈ کوچ ہیں جو سچترا اکیڈمی حیدرآباد میں سندھو کو تربیت دے رہی ہیں۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –4559


(ریلیز آئی ڈی: 1819153) وزیٹر کاؤنٹر : 157
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu