بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ممبئی میں’پہلی بے مثال ہندوستان بین الاقوامی کانفرنس‘ 14-15 مئی 2022 کو منعقد ہو گی
دو روزہ کانفرنس ہندوستان کے کروز ٹورزم شعبے میں بے پناہ کاروباری مواقع کی نمائش کرے گی
بی پی ایکس اندرا ڈاک ممبئی انٹرنیشنل کروز ٹرمینل ہندوستان کے کروز ٹورزم میں اگلا قدم ہے ؛ 2024 تک شروع کیا جائے گا: مرکزی وزیر سربانند سونووال
ممبئی ،ملک میں سمندری شعبے کا مرکزی مقام ہونے کی وجہ سے یہ کانفرنس مزید عالمی پیشہ وروں کو راغب کرے گی: مرکزی وزیر سربانند سونووال
Posted On:
21 APR 2022 8:09PM by PIB Delhi
ممبئی پورٹ اتھارٹی 14-15 مئی 2022 کو ممبئی میں بے مثال بھارت بین الاقوامی کروز کانفرنس 2022 کی پہلی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بے مثال بھارت بین الاقوامی کروز کانفرنس 2022 کی آئندہ پہلی کانفرنس کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ایونٹ کی ویب سائٹ www.iiicc2022.in کا بھی آغاز کیا اور ایونٹ کے لوگو اور'کیپٹن کروزو' کے نام کے مسکوٹ کی نقاب کشائی کی۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، "عالمی سطح پر ہندوستان کروز کی ایک شاندار منزل بننے اور اس بڑھتی ہوئی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے کمر بستہ ہے۔ " ہندوستانی کروز بازار میں بڑھتی ہوئی مانگ اور خرچ کرنے کے قابل آمدنی کے سبب اگلی دہائی میں دس گنا بڑھنے کی صلاحیت ہے۔
دو روزہ کانفرنس ملک کے کروز ٹورازم سیکٹر میں بے پناہ کاروباری مواقع کا مظاہرہ کرے گی جس کا مقصد سب سے پہلے ہندوستان کو کروز مسافروں کے لیے ایک مطلوبہ منزل کے طور پر ظاہر کرنا، علاقائی رابطے کو اجاگر کرنا، نئی منزلوں کی تعمیر کو فروغ دینا اور لائٹ ہاؤسز جیسے پرکشش مقامات اور ہندوستان کے بارے میں معلومات کو پھیلانا اور کروز سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کی تیاری کرناہے۔



انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ہندوستان میں کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے اہم ہوگی تاکہ ملک عالمی سطح پر اس شعبے میں قیادت لے سکے۔ "کروز سیاحت تفریحی صنعت کا سب سے زیادہ متحرک اور تیزی سے بڑھتا ہوا جزو ہے۔ 2017 میں ہندوستان کے ایک امید افزا سفر کاآغاز ہوا جب ہندوستان میں پہلا بین الاقوامی کروز م،مبئی کی بندرگاہ پر رکا ، جہاں 1800 سے زیادہ مسافروں نے اپنے پہلے بین الاقوامی سفر کا تجربہ ایک ہندوستانی بندرگاہ سے کیا۔ اس کے بعد سے، ہندوستان میں کروز سیاحت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2017-18 میں، 1.76 لاکھ مسافروں کے ساتھ 238 کروز جہاز ہندوستان کی بندرگاہوں پر آئے۔ 2019 میں سب سے بڑے جہاز 'اسپیکٹرم آف دی سیز' نے ممبئی پورٹ کا دورہ کیا۔ تاہم، COVID وبائی بیماری اور اس کے نتیجے میں 2020 میں کاروبار کی معطلی نے کروز انڈسٹری کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا"۔
جناب سونووال نے کہا، بی پی ایکس اندرا ڈاک ممبئی انٹرنیشنل کروز ٹرمینل پر آنے والا مشہور سمندری کروز ٹرمینل 2024 تک شروع ہونے کی امید ہے۔ "یہ اگلے اقدام میں سے ایک ہے"۔ ٹرمینل میں سالانہ 200 جہازوں اور دس لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہوگی۔ پروجیکٹ کی لاگت 490 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 303 کروڑ روپے ممبئی پورٹ اتھارٹی خرچ کرے گا اور باقی نجی آپریٹرز برداشت کریں گے۔ ممبئی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، "ملک میں بحری شعبے کا ایک مرکزی مقام ہونے کی وجہ سے، یہ کانفرنس مزید عالمی پیشہ وروں اور مسافروں کو راغب کرے گی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریور کروز ٹورازم کے آپریٹرز بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سیکٹر ریور کروز ٹورازم ملک میں لاکھوں سیاحوں کو لاتا ہے۔
جناب سونووال نے مزید کہا، میری ٹائم انڈیا ویژن (MIV) 2030، جو مارچ 2021 میں شروع کیا گیا تھا، اس کے دس سالوں میں ترقی کے نقشے میں لائٹ ہاؤس کی ترقی کے ساتھ ساتھ سمندر، ساحلی اور دریائی کروز کو فروغ دینے اور ترقی پر خاص زور دیا گیا ہے۔ "اس منصوبے کا تخمینہ ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور یہ کروز زائرین اور کروز انڈسٹری کی توقعات کو پورا کرے گا اور انفراسٹرکچر کی ترقی کو بھی رفتار فراہم کرے گا"۔
یہ کانفرنس مغربی ساحل پر ممبئی، گوا، کوچی، نیو مینگلور اور لکش دویپ جیسی بندرگاہوں اور مشرقی ساحل پر کولکتہ، وشاکھاپٹنم، چنئی اور انڈمان کی بندرگاہوں کو ملک کے کروز ہب کے طور پر بھی اجاگر کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی، کانفرنس خطے میں سرکاری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لیے کروز لائنرز کے لیے ایک قابل اور سازگار ماحول کی تخلیق پر توجہ مرکوز کرے گی۔ طویل مدتی بنیادوں پر ہندوستان میں کروز جہازوں کی اضافی تعیناتی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ملک کے اندرون ملک کروز کی صلاحیت پر توجہ دی جائے گی، جس کے 2042 تک 40 ملین تک بڑھنے کا تخمینہ ہے۔ اس تناظر میں، چھوٹے کروز بنانے کے کاروبار کے لیے مواقع پیدا کرنا، اس شعبے میں ادارہ جاتی فریم ورک کے ذریعے ٹور آپریٹرز کے لیے آمدنی، نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنرمندی کی ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی سکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن، آئی ڈبلیو اے آئی کے چیئرمین سنجے بندوپادھیائے اور ملک بھر کی مختلف بندرگاہوں کے چیئرپرسن اور ممبئی پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب راجیو جلوٹا نے بھی میڈیا بریفنگ میں شرکت کی۔
*************
ش ح- ش ت – ک ا
U. No. 4550
(Release ID: 1818975)
Visitor Counter : 115