بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے فضلہ کو توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے دہلی جل بورڈ کے ساتھ تعاون کیا


سبز توانائی پورٹ فولیو کی جانب ایک قدم

Posted On: 21 APR 2022 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 21 اپریل 2022:

کاربن کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کے تحت، بھارت کی سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنی، این ٹی پی سی لمیٹڈ دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے ساتھ مل کر ڈی جے بی کے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹوں (ایس ٹی پی) میں پیدا ہونے والی کیچڑ کو بروئے کار لائے گی۔

دادری میں این ٹی پی سی کی یونٹ 4 بائلر سے فضلہ کیچڑ کو جلاکر تیار کیا گیا تھا۔ ماحولیات دوست وسائل کے توسط سے یہ سبز تکنیکی حل کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ایس ٹی پی کیچڑ کو توانائی میں تبدیل کرنے کا ایک اختراعی طریقہ ہے۔

صرف دہلی میں ہی، سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ یومیہ 800 میٹرک ٹن تک کیچڑ پیدا کرتے ہیں۔ اس کیچڑ کو ٹھکانے لگانا ایک بڑی چنوتی ہے کیونکہ یہ ماحولیاتی کثافت میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ علاقہ کے قرب و جوار میں آباد لوگوں کی صحت کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ بائلر میں کیچڑ جلانے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ  اخراج میں تخفیف واقع ہوگی، پانی اور زمین کی کثافت میں کمی آئے گی اور کچرے کو بروئے کار لانے اور اسے ماحولیات دوست طریقہ سے توانائی میں تبدیل کرنے کا راستہ ہموار ہوگا۔

این ٹی پی سی اپنے توانائی پورٹ فولیو کو سرسبز بنانے  اور قابل احیاء توانائی کے توسط سے 2032 تک 60 گیگاواٹ کے بقدر صلاحیت حاصل کرنے  کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

کمپنی کی تنصیب شدہ مجموعی صلاحیت 68881.68 میگا واٹ ہے جس میں 23 کوئلے پر مبنی، ایک ہائیڈرو، 19قابل تجدید توانائی پروجیکٹ شامل ہیں۔ مشترکہ کاروبار کے تحت، این ٹی پی سی کے پاس 9 کوئلے پر مبنی ، 4 گیس پر مبنی، 8 ہائیڈرو اور 5 قابل تجدید توانائی پروجیکٹ ہیں۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4530



(Release ID: 1818874) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi