سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈاکٹر امبیڈکر چیئر

Posted On: 21 APR 2022 4:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 اپریل، 2022/ مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں میں ڈاکٹر امبیڈکر محکمے کی تشکیل کی اسکیم بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کی عصر حاضر میں افادیت کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔ جس میں مندرجہ ذیل مقاصد شامل ہیں:

اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں سیکھنے کے جدید ترین مراکز فراہم کرنا جہاں ماہرین تعلیم ، دانشور اور طلبا اپنے جدید ترین مطالعات انجام دے سکیں اور تحقیقی کام کر سکیں اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خیالات پر عمل کر سکیں۔

اس مطالعاتی میدان میں خاص طور پر اقتصادیات ، پالٹیکل سائنس، مذہبی مطالعات ، فلسفے ، آئینی مطالعات ، تعلیم ، علم الانسانیات، سماجیات ، سوشل ورک ، قانون ، انسانی حقوق اور ہمارے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے قومی مقصد کو حاصل کرنے سے متعلق موضوعات میں ریسرچ کرنا اور جدید ترین معلومات میں تعاون دینا ۔

جدید ترین ریسرچ کرنا اور بھارتی سماج کے محروم طبقے کے موجودہ اور ماضی سے متعلق ٹیچنگ ، جس کا مقصد انہیں انصاف اور اختیارات فراہم کرنا ہے ۔

ریسرچ اور اعلیٰ مطالعات کرنا جس کا تعلق سماجی اور اقتصادی اور ثقافتی زندگی سے ہے نیز پسماندہ اور دبے کچلے گروپوں کی حیاتیاتی پہلوؤں پر تحقیق کرنا۔

یو جی سی کیئر فہرست سے وابستہ جریدوں کے جائزے میں دانشورانہ مضامین کی شکل میں ان کے تحقیقی کاموں کو شائع کرنا۔

ڈاکٹر امبیڈکر کے انصاف اور تفویض اختیارات کے خیالات کو قابل عمل حالت میں لانے کے لیے مناسب طریقے تشکیل دینا اور بھارتی آبادی کے محروم طبقوں کی بہتری کے لیے پالیسی تشکیل دینا۔

یہ محکمے نہ صرف ڈاکٹر امبیڈکر کے کاموں اور فلسفے سے متعلق موضوعات پر تعلیم اور ترقی کے مرکز کے طور پر کام کریں گے بلکہ سماجی و اقتصادی اور ثقافتی زندگی سے متعلق معاملات نیز درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبیلوں ، اقلیتوں ، پسماندہ طبقوں اور دیگر سماجی و اقتصادی طور پر کمزور اور سماج کے دیگر دبے کچلے طبقوں سے متعلق موضوعات پر بھی کام انجام دیں گے۔

چیئر پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر ضابطوں کے تحت مقرر کیے جائیں گے جن ضابطوں پر متعلقہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں یو جی سی رہنما ہدایات کے مطابق  عمل کیا جاتا ہے ۔

ڈی اے ایف نے ڈاکٹر امبیڈکر محکموں کی موجودہ امدادی رقم  35 لاکھ کو بڑھا کر 75 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ ڈی اے ایف ان محکموں کے عملے کو تنخواہیں اور مالی فائدے  ان یونیورسٹیوں اور اداروں کو دے گی جو ڈاکٹر امبیڈکر محکموں کے حامل ہیں۔ ڈی اے ایف یہ رقم اور مالی فائدے ڈاکٹورل فیلوز کو دے گی۔

محکموں کے قیام نے سہولت کے لیے ایک مرتبہ دی جانے والی امداد 10 لاکھ روپے ، ہر ایک محکمے کو دیئے جائیں گے۔ یہ رقم ہر محکمے کے ابتدائی قیام کے وقت دی جائے گی۔ دس لاکھ روپے کی یہ امدادی رقم فرنیچر، ایئرکنڈیشن، کتابون کی الماریوں ، کمپیوٹر ، اسکینر، ویب کیم، مقررین اور کتابوں کے لیے دی جائے گی۔ نیز ویب سائٹ شروع کرنے کے لیے دی جائے گی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4520

 



(Release ID: 1818872) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Tamil