نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ اور یونی سیف انڈیا نے بچوں پر مرتکز ہمہ گیر ترقیاتی اہداف سے متعلق اجازت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 21 APR 2022 6:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 اپریل 2022:

’بھارت کے بچوں کی صورتحال: بچوں کی کثیر جہتی ترقی کی صورتحال اور رجحانات‘ کے موضوع پر بھارت کی اولین رپورٹ تیار کرنے کے لیے نیتی آیوگ اور یونی سیف کے درمیان باہمی تعاون۔

نیتی  آیوگ اور یونی سیف نے بچوں پر مرتکز ہمہ گیر ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) سے متعلق ایک اجازت نامہ پردستخط کیے ہیں ۔ بھارت میں بچوں کو ان کے حقوق دلانے کے تئیں ایک باہمی عہدبستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، اس اجازت نامہ کا مقصد ’بھارت کے بچوں کی صورتحال: بچوں کی کثیر جہتی ترقی کی صورتحال اور رجحانات‘ کے موضوع پر اولین رپورٹ جاری کرنے کے مقصد سے تعاون کے فریم ورک کو رسمی  شکل دینا ہے۔

اس اجازت نامہ پر ، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار اور سی ای او امیتابھ کانت، اور یونی سیف انڈیا کے آفیسر اِنچارج ڈپٹی رپریزنٹیٹیو ارجن ڈی وگٹ کی موجودگی میں، نیتی آیوگ کی نوڈل افسر ایس ڈی جی، محترمہ سنیکت سمدَّر  اور یونی سیف انڈیا کی چیف آف سوشل پالیسی  محترمہ ہیون ہی بین کے درمیان  دستخط عمل میں آئے۔

ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کے تحت بچوں کی ترقیاتی ترجیحات کی حصولیابی کے لیے یونی سیف انڈیا اور نیتی آیوگ  ایک جامع منصوبہ وضع کر رہی ہے تاکہ صحت اور غذائیت، تعلیم، پانی اور صفائی، گھریلو معیار زندگی میں بچوں کی کثیر جہتی حصولیابی اور محرومیوں کے بارے میں سمجھا جا سکے؛  اور حالیہ رجحانات کو قائم کرنے کے لیے بچوں سے متعلق اہم ایس ڈی جی کے ارد گرد بچوں کی حالت کا تجزیہ کرنے کے مقصد سے تحفظاتی ماحول پیدا کیا جا سکے۔یہ کوشش 2030 کے ایجنڈے کے لیے بھارت کی عہدبستگی کی تکمیل کے لیے تعاون فرہم کرے گی اور ’کوئی بھی بچہ پیچھے نہ چھوٹے‘ اور ان کی جامع ترقی کی حصولیابی کے لیے ایس ڈی جی کی جانب پیش رفت میں تیزی لانےکے لحاظ سے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے پالیسی تجاویز کا ایک سیٹ فراہم کرے گی۔

اپنے خطاب میں، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا، ’بچوں پر مرتکز یہ ایس ڈی جی پہل قدمی ایس ڈی جی انڈیا عدد اشاریہ اور ڈیش بورڈ کے توسط سے پیش رفت کی نگرانی کی ہماری کوششوں پر مبنی ہے،  جو کہ پالیسی کاروائی  کے لیے اعداد و شمار پر مبنی ایک  منفرد پہل قدمی کے طور پر جاری ہے۔ یونی سیف کےساتھ یہ نئی پہل قدمی بچوں کے لیے ایس ڈی جی کے حصول اور اس بات کو یقینی بنانے کے اصول پر مبنی ہے کہ کوئی بھی بچہ پیچھے نہ رہے۔‘

یونی سیف انڈیا  کے آفیسر انچارج ڈپٹی ریپریزنٹیٹیو  جناب ارجن ڈی وگٹ نے کہا کہ، ’ہمہ گیر ترقیاتی ایجنڈے کی حصولیابی اور بحالی سے متعلق کوششوں کے لیے بچوں پر کووِڈ۔19 وبائی مرض کے اثرات سے نمٹنا ازحد اہمیت کا حامل ہے۔بچوں کی صورتحال کے لیے جامع اقدامات ازحد کمزور بچوں تک رسائی کے لیے صحت اور تغذیہ، تعلیم، صاف پانی اور صفائی ستھرائی، بچے کا تحفظ، سماجی تحفظ اور موسمیاتی کاروائی جیسے شعبوں میں کثیر شعبہ جاتی پالیسیوں اور پروگراموں کے لیے راستہ ہموار کریں گے۔ ہم تمام تر تعاون فراہم کرانے کی غرض سے اٹھائے گئے اس نئے قدم اور عہدبستگی کے لیے نیتی آیوگ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘

آگے کے راستے کی وضاحت کرتے ہوئے، یونی سیف انڈیا کی چیف آف سوشل پالیسی ، محترمہ ہیون ہی بین نے کہا، ’ہم بچوں میں حصولیابیوں اور محرومیوں  کا کثیر جہتی پیمانہ تیار کرنے کے سلسلے میں اس پہل قدمی کے لیے نیتی آیوگ کی ستائش کرتے ہیں۔ یہ بچے سے متعلق ہمہ گیر ترقیاتی اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ایس ڈی جی کی حصولیابی کے لیے بھارت کی مضبوط عہدبستگی کا مظاہرہ ہے۔  بھارت میں ہر تین میں سے ایک فرد 18 برس سے کم عمر کا ایک بچہ ہے، جبکہ ہر پانچ میں سے ایک فرد 10 سے 19 برس کی عمر کے درمیان  کا ایک نوعمر۔ اس ضابطہ کے ذریعہ، ہم مختلف شراکت داروں خصوصاً بچوں، نوخیزوں اور نوجوان عوام  کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لیے پرامید ہیں‘۔

نیتی آیوگ اور یونی سیف انڈیا کے مابین تعاون سے ’بھارت کے بچوں کی صورتحال‘ کے موضوع پر اولین رپورٹ کے لیے طریقہ کار، تکنیکی تجزیہ، رپورٹنگ اور عملی منصوبہ وضع کرنے میں مدد ملے گی، اور صحت، تعلیم، تغذیہ، تحفظ اور دیگر متعلقہ شعبوں  جیسے  کثیر جہتی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ کے تحت مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، سول سوسائٹی تنظیموں، اور بچوں کے حقوق سے متعلق اداروں سمیت تمام شراکت داروں کی مکمل سوسائٹی  کے نقطہ نظر کو شامل کیا جائے گا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4529


(Release ID: 1818869) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi