سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں 9240 کروڑ روپئے  کے بقدر کے 33 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 21 APR 2022 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 اپریل 2022:

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج چھتیس گڑھ کے رائے پور میں 9240 کروڑ روپئے کے بقدر کے 33 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

 اس موقع پر جناب گڈکری نے کہا کہ ان سڑک پروجیکٹوں سے چھتیس گڑھ کو اڈیشہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور اترپردیش جیسی ریاستوں سے مربوط کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے چھتیس گڑھ کے پسماندہ علاقوں کو ریاست کے ترقی یافتہ علاقوں سے مربوط کرنے کے لیے ہموار سڑک نیٹ ورک دستیاب ہوگا ، اور منگیلی اور کبیردھام میں واقع ثقافتی و سیاحتی مقامات تک پہنچنا بھی آسان ہو جائے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت چھتیس گڑھ کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بند طریقے سے اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑک پروجیکٹوں کی تعمیر سے ایندھن، سفر میں خرچ ہونے والے وقت، دوری اور نقل و حمل کی مجموعی لاگت میں تخفیف واقع ہوگی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں سے انوپ پور۔امبیکا پور کے کوئلے سے لدے ریل ٹریفک زون میں سڑک نقل و حمل میں رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی اور ان سے بھاری اور بڑی موٹر گاڑیوں کے نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔ جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے کاروباری مراکز، تجارتی موٹرگاڑیوں کے مراکز ، کانوں اور مجوزہ تھرمل پاور پلانٹوں تک رسائی میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔

 

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4523


(Release ID: 1818839) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil