کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس سے صنعتی برادری کے ذریعے معیاری پیداوار کو یقینی بنانے اور ہندوستان کی برآمدات کو فروغ دینے کی اپیل کی


برآمدات خوشحالی کا وہ دائرہ عمل ہے، جس پر ہمیں توجہ مرکو ز کرنا ہے، جناب گوئل نے کہا

ایک مضبوط اور مستحکم روپیہ بیرونی تجارت کے ’’وسیع تر مفاد‘‘ میں رہے گا:جناب گوئل

جیسا کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے،’جب ہم میں ہر شخص ایک قدم اٹھاتا ہے تو خوشحالی کی طرف ایک ساتھ 135کروڑقدم اٹھتے ہیں:جناب گوئل

Posted On: 20 APR 2022 9:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20اپریل؍2022

تجارت و صنعت ، صارفین کے امور اور خوراک و عوامی تقسیم نظام  اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس سے   صنعتی برادری کے ذریعے معیاری پیداوار کو یقینی بنانے اور ہندوستان کی برآمدات کو فروغ دینے کےلئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوسٹ اکاؤنٹنٹس ہندوستانی صنعت کو مسابقتی لاگت اور متوازن لاگت کا اہل بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

جناب گوئل نے آج یہاں انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا(آئی سی اے آئی)کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے، کوسٹ مینجمنٹ میں بہتری -2019 اور 5ویں سی ایم اے ایوارڈز- 2017 اور چھٹے سی ایم اے ایوارڈ-2019کے لئے 17ویں قومی ایوارڈز تفویض کئے۔ انہوں نے کہا ’’ اگر ہم برآمداتی لاگت کا بوجھ ڈالنا شروع کردیں اور دوسری طرف لفظی طور پر کم از کم لاگت کا اظہار کرنا شروع کردیں تو اس سے ہماری لاگت میں مسابقتی صلاحیت ، ہماری برآمدات میں اضافہ کرنے کی ہماری صلاحیت اور آزادانہ طورپر ان کی لاگت کی وصولیابی اور  منافع کی اطلاعات کی شروعات کرنے میں نہایت اہم تبدیلیاں واقع ہوں گی۔‘‘

جناب گوئل نے کہا کہ برآمدات خوشحالی کا وہ دائرہ عمل ہے، جس پر ہمیں توجہ مرکو ز کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ کوئی بھی چیز جس کا ہم برآمدات کے شعبے میں اضافہ کرتے ہیں، اس سے ہماری معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ جس وقت ہم اپنی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہیں، تو دیکھئے ہم کیا کیا کرتے ہیں(اے)ہم اس کے ذریعے قیمتی غیر ملکی زر مبادلہ کماتے ہیں، جو ہمارے درآمداتی ضروریات کو متوازن کرنے میں ، ہماری غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورے کرنے میں مدد گارہوگا۔سرمایہ کاری اور دنیا بھر سے 3کروڑ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کی طرف سے بھیجے جانے والی رقوم اس کے علاوہ ہے، لیکن اس کے بعد بھی ہمیں کمی محسوس ہوتی رہے گی۔‘‘

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ایک مضبوط اور مستحکم روپیہ بیرونی تجارت کے وسیع تر مفاد میں رہے گا، جناب  گوئل نے کہا کہ ہمارے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر  ہماری کرنسی کی قیمت کو سنبھالے رکھنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’اگر ہم اپنے زر مبادلہ کو قیمت کی گراوٹ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں تو اس کے ذریعے ہم شرح سود میں کمی لاسکتے ہیں۔ہم اپنے معاشرے پر افراط زر کے پڑنے والے اثرات کو کم کرسکتے ہیں۔اس لئے کہ بلآخر ہم بہت بڑی تعداد میں اپنی مصنوعات کو برآمد کرنے کا کام کرتے ہیں۔‘‘

جناب گوئل نے کہا کہ  آج آئی سی اے آئی کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس (سی ایم اے)کے پیشہ ور لوگوں کی گزشتہ 78برس سے نگہداشت کرتا آرہا ہے۔یہ دنیا میں کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنگ کا دوسرا سب سے بڑا اور ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے، جس میں,000 85سے زیادہ ماہرین برسرکار ہیں اور تقریباً5 لاکھ طلباء سی ایم اے کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ کوسٹ اینڈ مینجمنٹ ترقی کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے یہ لوگ دیگر تنظیموں کی  اس بات کو یقینی مدد کرتے ہیں کہ تمام سرگرمیاں خوش اسلوبی سے انجام دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم سب کو اس سفر میں ایک قدم آگے کی سمت میں بڑھانا چاہئے اور جیسا کہ وزیر اعظم کہا ہے  کہ جب ہم میں سے ہر شخص ایک قدم بڑھاتا ہے تو خوشحالی کی سمت میں 135کروڑ قدم ایک ساتھ اٹھتے ہیں۔

*************

 

 

ش ح–س ب- ن ع

U. No.4493



(Release ID: 1818583) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi