وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ اور میسرز ایل اینڈ ٹی کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے
Posted On:
20 APR 2022 7:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی:20؍اپریل2022:
ہندوستانی بحریہ (آئی این)اور میسرز لارسن ٹبرو(ایل اینڈ ٹی)کے درمیان آج 20 اپریل 2022کو ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے۔ہندوستانی بحریہ کی طرف سے چیف آف مٹیریل (کام)وائس ایڈمرل سندیپ نیتھانی اور لارسن اینڈ ٹبرو بورڈ کے ممبر اور کل وقتی ڈائریکٹر (دفاع و اسمارٹ ٹیکنالوجی)اور جینت دامودر پاٹل نے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے۔
اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد ہندوستانی بحریہ میں شامل کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کی شمولیت کی غرض سے میسرز ایل اینڈ ٹی کو معلومات کے شراکت دار کی شکل میں شامل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مفاہمتی عرضداشت کا مقصد باہمی مفاد کی آج کے دور کی وہ ابھرتی ٹیکنالوجی سے متعلق جدید اور آگے کے منصوبوں پر تعاون کے لئے ہندوستانی بحریہ اور لارسن اینڈ ٹبرو کو ایک ساتھ لے کر آنا ہے۔
مفاہمتی عرضداشت میں بجلی، اسلحہ، انجینئرنگ ، مشینری اور کنٹرول و ہندوستانی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کے ڈھانچے سے متعلق تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4491)
(Release ID: 1818505)
Visitor Counter : 125