صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند ،ہیگ میں ؛ نیدر لینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے صدر اور ایوان نمائندگان کی صدر کے ساتھ ملاقات
ہندوستان، مواقع کے ساتھ ساتھ خواہشات کی سرزمین ہے؛ ہم اپنی پیش رفت کی کہانی کا حصہ بننے پر نیدرلینڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں: صدر جمہوریہ کووند
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 APR 2022 7:15PM by PIB Delhi
نیدر لینڈ میں اپنے قیام کے تیسر ے دن (6 اپریل2022 ) ، صد رجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ، ہیگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیدر لینڈ کے وزیراعظم جناب مارک رُٹّے ، سینیٹ کے صدر جناب جان اینتھونی برائجن اور ایوان نمائندگان کی صدر محترمہ ویرا برگ کیمپ کے ساتھ ملاقات کی۔
سینیٹ کے صدر اور ایوان نمائندگان کی صدر کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے اس خصوصی سال میں نیدر لینڈ میں ہونے پر بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہمارے دونوں ملک مرتعش پارلیمانی جمہوریتیں ہیں، جن میں اعلیٰ پارلیمانی ثقافت اور روایات ہیں۔ ہندوستان بحث اور مباحثے کی مستحکم روایت کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ نیدر لینڈ ایک قدرتی جمہوریت ہے اور یورپ میں اس کا مستحکم مقام ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملکوں کے درمیان پارلیمانی تبادلے ، باہمی مفاہمت اور نظریات کے تبادلے کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔ ہماری دو پارلیمان کے درمیان مزید باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیدر لینڈ سے ایک پارلیمانی وفد کا دورہ کرنے کا خیر مقدم کرے گا اور اسی طرح باہمی طور پر مناسب وقت پر ہند کا خیر سگالی کا ایک وفد نیدر لینڈ کا دورہ کر سکتا ہے۔
بعد میں نیدر لینڈ کے وزیراعظم نے صدر جمہوریہ کے لئے ظہرانہ کی میزبانی کی۔ وزیراعظم رُٹّے کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ نے ان کی گراں قدر قیادت اور چوتھی مرتبہ سرکار میں رہنے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ، ان کی قیادت میں نیدر لینڈ کے عوام کے اعتماد کا اظہار ہو تا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 11 برسوں میں ہند- نیدر لینڈ باہمی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو ئے ہیں۔
اسی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم رُٹّے کے ذریعہ افتتاحی کلمات کے جواب میں، صدر جمہوریہ نے پرجوش استقبال کے لئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ انہوں نے باہمی تعاون میں ان پر نئی توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت کے تحت دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو نئی اعلیٰ جہتیں حاصل ہوں گی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور نیدر لینڈ طویل مدتی شراکت دار ہیں، جن کے درمیان دوستی اور تعاون کے تاریخی تعلقات ہیں۔ ہمارے سفارتی تعلقات کے 75 سالوں میں ہم نے باہمی مفاد کے وسیع پیمانے کے شعبوں میں مل کر کام کیا ہے۔ ان میں پانی، زراعت، صحت دیکھ بھال، سائنس وٹیکنالوجی، شہری ترقی اور اسٹارٹ سٹیز کے شعبوں میں ہمارا تعاون شامل ہے۔ ہماری ساجھیداری بامعنی اور با اثر رہی ہے، جو ہمارے عوام الناس کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں حصہ رسدی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دونوں ملکوں کی ان قوتوں کی عکاسی کرتے ہوئے وہ بھارت اور نیدر لینڈ کے درمیان ایک نئے دور کی شراکت داری قائم کرنے پر زور دیں گے۔ یہ تین وسیع عناصر پر توجہ مرکوز کرسکتی ہے۔ اولین ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی انٹیلی جنس، سیمی کنڈیکٹر اور فن ٹیک کے شعبوں میں شاندار کام کرنے کے لئے اپنے عوام کو یکجا کر کے معلوماتی اور اختراعی شراکت دار بنیں۔ دوئم یہ کہ چونکہ ہم بین الاقوامی برادری کے دو ذمہ دار اراکین ہیں، اس لئے ہم عام عالمی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرنے میں ایک زیادہ پیش فعال کردار ادا کرسکتے ہیں، جن مٰیں آب وہوا کی تبدیلی اور موافقت شامل ہے۔ تیسرے یہ کہ ہندوستان اور نیدر لینڈ، ایک پائیدار عالمی نظام کے لئے کام کرنے میں دفاع اور سکیورٹی میں کلیدی شراکت دار ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری نئے دور کی شراکت داری میں وسائل، مہارت اور معلومات بشمول عصری چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے مہارت کے ساتھ، تعاون کے تئیں اضافی جامع پیش رسائی ، اور دونوں ملکوں کے لئے فوائد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مواقعوں کے ساتھ ساتھ خواہشات کی بھی سرزمین ہے۔ ہندوستان، بڑے پیمانے پر پیش رفت، مقصد اور نتائج کی پیشکش کرتا ہے۔ ہم اپنی پیش رفت کی کہانی کا حصہ بننے پر نیدر لینڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دنیا کی نوجوانوں کی آبادی کا پانچواں حصہ ہندوستان میں ہے، اس لئے نوجوان ہندوستانیوں کی ضروریات اور خواہشات ہندوستان اور وسیع پیمانے پر دنیا کی مستقبل کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
گزشتہ شام (05 اپریل 2022) صدر جمہوریہ نے ، شاہ ویلیم اور رانی میگزیما کے ذریعہ اپنے اعزاز میں امسٹرڈم کے شاہی محل میں منعقدہ ایک دعوت میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے پرجوش میزبانی کے لئے شاہ اور رانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گل لالہ کی سرزمین، معروف مصوروں، محققوں اور جستجو کار وں کے جائے مقام اور جدید تجارت اور کامرس کا ایک جامع مرکز نیدر لینڈ میں آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ جیسا کہ ایک کہاوت ہے ‘‘ خدا نے زمین بنائی اور ڈچ نے نیدرلینڈ بنایا’’ آپ کے مقولہ ‘میٹن از ویٹن’ میں منعقد مستقبل کے چیلنجوں کے لئے منصوبہ بندی اور تیاری کے لئے ڈچ کی انفرادی قابلیت انتہائی قابل ستائش ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ نیدر لینڈ ، بھارت بحرالکاہل اور یوروپی یونین میں ایک اہم کردار ہے۔ ایک آزاد اور کھلے بھارت بحرالکاہل کے لئے کلیدی وکالت کے طور پر ہم عالمی امن ، تحفظ اور خوشحالی کے لئے کام کر نے کے تئیں مشترکہ طور پر عہد بند ہیں۔ نیدر لینڈ کنکٹی وٹی ، توانائی کی منتقلی اور تجارتی نیز سرمایہ کاری کے شعبوں میں ہندوستان – یورپی یونین کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کووڈ – 19 وبا کے دوران ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کے لئے نیدر لینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران ہماری باہمی معاونت نے صحت دیکھ بھال کے شعبے میں جامع تال میل کو اجاگر کیا ہے اور یہ ظاہر کیا ہے کہ ہم دنیا کے لئے ویکسین کی تیاری اور اس کی پیدا وار میں شراکت کرسکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ کا خطاب دیکھنے کے لئے براہ مہربانی یہاں کلک کریں۔
صدر جمہوریہ کے افتتاحی کلمات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ا ع - ق ر)
U-4468
(ریلیز آئی ڈی: 1818311)
وزیٹر کاؤنٹر : 163