سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نیشنل ہائی وے پِری-کاسٹ کنکریٹ پالیسی
Posted On:
19 APR 2022 7:12PM by PIB Delhi
صنعتی پِری -کاسٹ کنکریٹ میں یہ فائدہ ہے کہ یہ ہر موسم میں سرد و گرم کو جھیل سکتا ہے اور تعمیر میں تیزی آئی ہے ۔ اس کا معیار قابل بھروسہ ہے اور یہ پائیدار ہوتا ہے۔ دیکھنے میں بھی یہ اچھا ہے ، کیونکہ یہ اوبڑ کھابڑ نہیں ہوتا۔ اس سے مضر گیسوں کے اخراج میں بھی کمی آئی ہے۔ آوازوں اور فضائی آلودگی کے لئے بھی اس کی کارکردگی اچھی ہے۔ تعمیر کے مقام پر کام کم ہو جانے کی وجہ سے یہ آلودگی کا سبب بھی نہیں بنتا۔ اس کے علاوہ اس سے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں تیزی آئی ہے۔
قومی شاہراہوں وغیرہ کی تعمیرات میں پری فیبریکیشن کے فائدوں کو بروئے کار لانے کے لئے ایم او آر ٹی اینڈ ایچ نے پری کاسٹ فیکٹری سے سو کلو میٹر کے اندر کے پروجیکٹوں میں فیکٹری میں تیار کردہ پری کاسٹ کنکریٹکے استعمال کو لازمی کر دیا ہے۔ کم سے کم لازمی استعمال مجموعی کنکریٹ کا 25 فیصد ہونا چاہئے۔
پری کاسٹ فیکٹری کو کوالٹی کونسل آف انڈیا کیو سی آئی ؍ این سی سی بی ایم ؍ آر ڈی ایس او ؍ آئی آئی ٹی سے سرٹیفکٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں مکمل طور سے خودکار آر ایم سی پلانٹ، کنکریٹ کی میکنیکل ہنڈلنگ، پری کاسٹ بینڈنگ مشینوں، ان ہاؤس ڈیزائن ٹیم اور این اے بی ایل سے منظور شدہ کوالٹی کنٹرول لیباریٹری اور پانی صاف کرنے کے آر او پلانٹ وغیرہ جیسی کم از کم سہولیات ہونا ضروری ہیں۔
*******
U NO 4445
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1818305)
Visitor Counter : 175