نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کی اپیل کی


بھارت کی بنیادی قدر 'وسودھیوا کٹمبکم' کے ساتھ جئیں: نائب صدر
معاشرے کے فائدے کے لیے کچھ وقت اور وسائل وقف کریں، نائب صدر کی لوگوں سے اپیل

نائب صدر نے کوویڈ وبا کے دوران پریشان حال لوگوں تک پہنچنے کے جذبے کی ستائش کی

نائب صدر جمہوریہ نے پریما سمجم کی 90 سالہ تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 19 APR 2022 7:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 اپریل 2022:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد اور بھارت کی بنیادی قدر 'وسودھیو کٹمبکم' کی روح کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے اپنا کچھ وقت اور وسائل وقف کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت سے بے حد سکون ملتا ہے اور دوسروں کے لیے کام کرنے کے ہر موقع کو استعمال کرنا چاہیے۔

جناب نائیڈو آج وشاکھاپٹنم میں سماجی بہبود کی تنظیم 'پریما سجم' کی 90 سالہ تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ تنظیم کے بانی جناب مردلا ستیہ نارائن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اپنے طالب علمی کے دنوں میں پریما سجم کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو یاد کیا۔

جناب نائیڈو نے یتیم خانے، اولڈ ایج ہومز کے ذریعے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور مفت طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تنظیم کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ پریما سمجم کے قائم کردہ ہنر مندی کے ترقیاتی مراکز سے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

بھارت کے 'شیئر اینڈ کیئر' کے پرانے فلسفے کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر ایک کو خدمت کے جذبے کو اپنانا چاہیے اور دوسروں خصوصاً پسماندہ طبقات کی مدد کرنی چاہیے۔ اس وبا کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بہت سے لوگ ضرورت کی گھڑی میں دوسروں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔

جناب نائیڈو نے این جی اوز اور سماجی بہبود کی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزی روٹی پیدا کرنے کے لیے ہنر مندی کی ترقی کی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے نجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ایسی غیر منافع بخش تنظیموں کی کوششوں میں مدد کریں۔

آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے رکن جناب پی وی این مادھو، قانون ساز اسمبلی کے رکن جناب واسوپلی گنیش کمار، پریما سمجم کے سکریٹری جناب پیڈا کرشنا پرساد، پریما سمجم کے سکریٹری جناب جگدیشور راؤ، پریما سمجم کے انتظام کے طلبہ اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4450



(Release ID: 1818231) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi