ریلوے کی وزارت

ورثہ کا عالمی دن  کے موقع پر ریلوے بورڈ کے صدر اور سی ای او نے آئی آر سی ٹی سی کے تعاون سے نیشنل ریل میوزیم کے لئے آن لائن ٹکٹ نظام کی شروعات کی


نیشنل ریل میوزیم ہندوستانی ریلوے کی 169سالوں کی مالا مال وراثت کی علامت ہے

Posted On: 18 APR 2022 5:40PM by PIB Delhi

ریلوے وزارت کے نیشنل ریل میوزیم (این آر ایم)نے اینڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن لمٹیڈ(آئی آر سی ٹی سی)کے تعاون سے این آر ایم کے لئے آن لائن ٹکٹ سسٹم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے بورڈ کے صدر اور سی ای او جناب وی کے ترپاٹھی نے آج یہاں ورثہ کا عالمی دن کے موقع پر ریلوے بورڈ کے سیکریٹری جناب آر این سنگھ کی موجودگی میں این آر ایم کے لئے آن لائن ٹکٹ نظام کی شروعات کی۔

نیشنل ریل میوزیم ہندوستانی ریلوے کی 169 سالوں کی مالا مال وراثت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ریلوے بورڈ کے خطوط پر عمل کرتے ہوئے وسیع آؤٹ ڈور گیلری میں شاہی سیلون ، ویگن، کیرج، بختر بند گاڑیاں، ریل کاروں اور ٹرن ٹیبل کے پرکشش ذخیرے کے ساتھ مختلف نوعیت کے بھاپ، ڈیزل اور الیکٹرک انجن موجود ہے۔ اِن ڈور گیلری کے اندر اِنٹر ایکٹیو ڈِسپلے اور ماڈل۔ نقل و حمل کے ابتدائی وسائل سے لے کر آج تک کی قابل ذکر باتوں کی نمائش کرتے ہیں۔ سواری کے لئے مختلف طرح کے ذرائع ہیں، جیسے جوائے اینڈ ٹوائے ٹرین کی سواری، تھری ڈی ورچوئل کوچ کی سواری، بھاپ ڈیزل اور الیکٹرک انجن کی سواری وغیرہ۔

این آر ایم  ہر سال آنے والے تقریباً یہ05لاکھ ناظرین کو دکھاتا ہے کہ ہندوستانی ریلوے نے ایک قوم کی شکل میں ہندوستان کے انضمام اور ترقی میں کس طرح مدد کی ہے۔ آن لائن ٹکٹ نظام شروع کرنے کا مقصد یہاں آنے والوں کے لئے قطاروں  کو ختم کرنا ہے، جس سے انتظار کے وقت میں کمی ا ٓئے گی۔اِن اقدامات سے این آر ایم دہلی کے اعلیٰ ترین عوامی اور نجی میوزیموں و گیلریوں کے جیسا درجہ حاصل کرنے میں اہل ہوگا۔

آنے والے جگہ کی ریزرویشن کے ساتھ ، انجن کی سواری کا بھی تجربہ کرسکتے ہیں۔ گاہک کئی طرح کے بھگتا ن طریقوں، یعنی کریڈٹ؍ ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ ، والٹس، یو پی آئی وغیرہ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ڈیجیٹل ادائیگی کے لئے پی او ایس مشینوں کے ساتھ کاؤنٹر بکنگ بھی دستیاب ہے۔آنے والوں کے آسان داخلے اور پرلطف سفر کی سہولت کے لئے مختلف کاؤنٹروں پر ٹکٹ جانچ افسران کو دیئے گئے موبائل ایپ کے توسط سے کیو آر کوڈ اہل ٹکٹوں کو بھی اسکین کیا جاسکتا ہے۔

میوزیم منگل سے اتوار(10:00 بجے سے 17:00بجے)تک کھلا رہتا ہے اور اب آن لائن ٹکٹ نظام کی شروعات کے ساتھ یہا ں آنے والے www.nrmindia.org  ویب سائٹ  کے توسط  سے آن لائن ٹکٹ بکنگ  سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4402)

 



(Release ID: 1817882) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil