بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

مرکزی وزیرسربانند سونووال نے قابل تقلید ضلعی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں   کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی غرض سے گول پارہ کا دورہ کیا


مرکزی آیوش وزیرسربانندسونوال کاکہنا ہے کہ دودھنوئی میں آیورویدک کالج پرکام جلد شروع ہوگا

Posted On: 13 APR 2022 7:46PM by PIB Delhi

بندرگاہوں  ، جہازرانی اورآبی گذرگاہوں اورآیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج حکومت ہند کے قابل تقلیدضلعی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے گول پارہ ضلع کا دورہ کیا۔ وزیرموصوف نے آج دودھنوئی میں عالمی صحت مراکز اور ایف آریو  اسپتالوں کا دورہ کیا اوروہاں موجود ڈاکٹروں اور صحت کی نگہداشت کے ورکروں سے بات چیت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C9HO.jpg


اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے مرکزی وزیرسربانند سونووال نے کہا ‘‘قابل تقلیدضلعی پروگرام ہمارے وزیراعظم  جناب نریندرمودی جی کا  ایک مبنی بربصیرت  پروجیکٹ ہے ۔اس کا آغاز صحت کی نگہداشت اورتغذیہ  ، تعلیم ، زراعت ، آبی وسائل  ، مالی شمولت  اور ہنر مندی اورانفرااسٹرکچرمیں  انقلابی تبدیلی لاکر شہریوں کے معیارزندگی کو بہتربنانے کی غرض سے کیاگیاتھا ۔آج میں اپنے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اضلاع کے صحت کی نگہداشت کے میدان میں کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ ہم ضلع گول پارہ کی مجموعی ترقی کے لئے پُرعزم ہیں۔  ہماری مرکز اورریاست میں ڈبل انجن کی حکومتیں  اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ مقررہ وقت میں ہم اپنے اہداف حاصل کریں ۔ ’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BETJ.jpg

منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی وزیرنے ضلعی حکام سے  اپیل کی کہ وہ صحت ، تعلیم ، آبی وسائل ، زراعت ، تغذیہ خاص طورسے خواتین اوراطفال کے لئے اورنوجوانوں کی ہنرمندی کی ترقی کے لئے کام کریں ۔ اس کے علاوہ وزیرموصوف نے نگراں ٹیم کو ہدایت دی کہ  وہ فلاح وبہبود کی اسکیموں  کے تفصیلی نفاذ پرگہری نظررکھیں ۔ وزیرموصوف نے اس قابل تقلیدضلعی پروگرام کے تحت مختلف پروجیکٹوں میں کی جانے والی پیش رفت کے بارےمیں عوامی بیداری کی اہمیت پرزوردیا۔

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے مزید کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے 2022 کے آخر تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وژن کے مطابق، ہمیں گولپارہ کی زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کی سمت کام کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس اس ضلع میں کاشتکاری اور مویشی پروری میں  بہت زیادہ امکانات موجود ہیں ۔ ہمیں اس سلسلے میں سیلف ہیلپ گروپس کو مضبوط اور بااختیار بنانا چاہیے۔’’

دودھنوئی میں مجوزہ آیورویدک کالج کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی آیوش وزیر نے مزید کہا، ‘‘دودھنوئی میں مجوزہ آیورویدک کالج میں کام جلد شروع ہو جائے گا۔ یہ ضلع اور اس کے عوام کی ہمہ گیر ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ قابل تقلید اضلاع پروگرام کے تحت اٹھائے گئے اقدامات وزیر اعظم کے ‘سب کا ساتھ، سب کا اعتماد اور سب کا پرایاس’ کے وژن کو حقیقت میں بدلیں گے کیونکہ ضلع سماجی اقتصادی پہلوؤں میں مثبت تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہم ضلع میں مثبت تبدیلی، ترقی اور معیار زندگی کی بہتری کی جانب کوششیں جاری رکھیں گے۔

قابل تقلید  اضلاع پروگرام کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنوری 2018 میں کیا تھا۔ یہ حکومت کی طرف سے ایک جامع ترقی کے لیے شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی کوشش تھی۔ صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالی شمولیت اور مہارت کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے جامع اشارے پر مبنی نیتی آیوگ نے پورے ہندوستان میں کل 117 قابل تقلید اضلاع کی نشاندہی کی ہے۔

*****

ش ح ۔ا ک ۔ ع آ

U-4387



(Release ID: 1817719) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi