بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

امریکہ کے فیشن برانڈ ‘‘ پٹاگونیا’’ کی جانب سے کھادی  ڈینم کے لئے دوبارہ  آرڈر، کھادی کی عالمی پیمانے پر مقبولیت  کااعادہ کرتا ہے

Posted On: 14 APR 2022 2:42PM by PIB Delhi

امریکہ میں قائم  سرکردہ  فیشن  برانڈ  پٹاگونیا نے  کھادی  ڈینم فیبرک   خریدنے کے لئے دوبارہ آر ڈر دیا ہے،  جو  کہ کھادی کے  عالمی درجے کے مصنوعاتی معیار   اور  آر ڈر کی  بروقت  فراہمی کو پورا کرنے کے لئے  عالمی  پیمانے  پر ستائش کے مترادف  ہے۔اس سال مارچ  میں  ،  پٹاگونیانے  کپڑے کے  بڑے بیوپاری  اروند ملز  کے ذریعہ،گجرات میں  راجکوٹ  میں قائم ایک کھادی ادارے  ادیوگ  بھارتی  سے    کھادی ڈینم کا17050 میٹر کپڑا خریدنے کا آر ڈر دیا تھا،جس کی مالیت  تقریباََ  80  لاکھ روپے تھی۔ پہلے آر ڈر کی کامیاب تکمیل  کے بعد  کھادی ڈینم  کپڑے کی  30 ہزار میٹر کے لئے  دوبارہ آرڈر آیا ہے،جس  کی مالیت 1.08  کروڑروپے ہے۔پٹا گونیا  ، ہاتھ سے بُنے ہوئے کھادی ڈینم کپڑے کو  ڈینم  کے ملبوسات  تیار کرنے کے لئے استعمال کررہا ہے ۔

جولائی  2017  میں  کھادی اور گرام اددیوگ  کمیشن   ( کے وی آئی سی ) نے دنیا بھر میں کھادی  ڈینم کی مصنوعات کی تجارت کرنے کے لئے  ،  احمدآباد میں قائم اروند ملز لمیٹیڈ کے ساتھ ایک سمجھوتے  پردستخط کئے تھے ۔اس  کے بعدسے  اروند ملز  ،  گجرات کے   کے وی آئی سی   سے  تصدیق شدہ   کھادی اداروں  سے ہرسال  ،   بڑ ی تعداد میں  کھادی ڈینم  فیبرک   خرید رہا ہے۔اس حالیہ آرڈر کےساتھ ہی   پٹا گونیا کے ذریعہ   مجموعی  طورپر 47 ہزار میٹر  کھادی ڈینم   کی خریداری کی گئی ہے،جس کی مالیت  1.88 کروڑروپے ہے۔

کے وی آئی سی کے چئیر مین جناب  ونائے کمار سکسینہ نے یہ کہتے ہوئے اس معاملے کی ستائش کی کہ  پٹاگونیا کی جانب سے   دوبارہ آرڈر کا آنا  کھادی  کی  ڈینم کے غیر معمولی معیار کا نتیجہ ہے ،جو تمام بین الاقوامی معیارات  پر  پور ا اترتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرڈر کو سپلائی کرتے وقت  اعلیٰ ترین  کوالٹی کے معیارات   کو  برقرار رکھنے  ، مصنوعات کی  یکسانیت  اور کپڑے کی  بروقت  فراہمی  پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی۔سابقہ آرڈر کو  نظام الاوقات کے مطابق  12  مہینےکی مدت میں  ہیں  پورا کردیا گیا تھا۔  انہوں  نے مزید کہا کہ کھادی  ڈینم کے لئے دوبارہ آرڈر کاآنا اس بات کا اعادہ ہے کہ کھادی  ‘ مقامی سے عالمی ’ کی  ایک  منفرد مثال ہے جیسا کہ  وزیراعظم نے تصور کیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012DGR.jpg

کھادی ڈینم کپڑے کی  خریداری سے  ،  گجرات کے  کھادی کے دستکاروں  کے لئے  فاضل  افرادی  گھنٹے بھی وضع ہورہے ہیں۔ مجموعی  طور پر پٹاگونیا کے ذریعہ کھادی  ڈینم کی خریداری سے   کھادی کے دستکاروں کے لئے کام کےاضافی   3لاکھ  افرادی گھنٹے  وضع ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس  پٹاگونیا کی ایک ٹیم نے  ادیوگ  بھارتی کادورہ کیا تھا جوکہ گجرات  کے  راجکوٹ   میں  گونڈل کے مقام  پرقائم  کھادی کا ایک ادارہ ہے۔ پٹاگونیا کی ٹیم   نے  کھادی  ڈینم کی   تیاری کے عمل  کو  دیکھنے کے لئے یہ دورہ کیا تھا۔کپڑے کی تیاری کےعمل اور ہاتھ سے بنے ہوئے کھادی ڈینم  کے معیار سے  متاثر ہوکر پٹا گونیا نے  اروند ملز کے توسط  سے  کھادی ڈینم کپڑے کی مختلف تعداد  کے لئے خریداری کے آرڈر دئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026NTQ.jpg

خریداری کو حتمی شکل دینے سے قبل  پٹاگونیا نے ، امریکہ  میں قائم تعین قدر کرنے والی ایک عالمی تھرڈ پارٹی  این ای ایس  پی  کو مقرر کیا تھا، جس کا کام  گونڈل  میں  ڈینم کی  پیداوار  کے  مکمل عمل کا  تعین قدر کرنا تھا ،جس میں  کتائی  ، بنُائی  ، کارڈنگ  ،  رنگائی  ،  اجرتوں کی ادائیگیاں  ،  ورکروں  کی عمر کی تصدیق  وغیرہ   جیسے  پیداوار ی لائن  میں ملوث    تمام  کاموں کا تجزیہ کرنا ہے۔ ادیوگ بھارتی  نے  تمام  پیرامیٹر کا تفصیلی جائزہ قدرکرنے کے بعد ،این ای ایس ٹی  نے  سرٹیفکیٹ  میں  بیان کیا کہ ‘‘کتائی اور ہتھ کرگھا سے  بُنائی کی کارروائیاں،  اب ، این ای ایس ٹی  کی  سیل آف  اقداری دستکاری   کے لئے  اہل ہیں۔’’ ایسا  پہلی مرتبہ ہے کہ ملک میں  کھادی کے کسی ادارے کا  تعین قدر  کیا گیا ہے اور اسے  ایک بین الاقوامی  ،آزاد  جائزہ قدر کرنے والے  کے  ذریعہ،اپنی کارروائیوں  میں اقداری معیارات  پورا کرنے کے لئے  سرٹیفکیٹ  دیا گیا ہے۔

یہ آرڈر  چار طرح کے ڈینم کپڑے   کے لئے  ہے ،جسے  100فیصد  کاٹن سے بنایا گیا ہے اور جس کا عرض   28  انچ سے  34  انچ تک کا ہے۔

*********

ش ح۔اع  ۔رم

U-4376

 



(Release ID: 1817714) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Tamil