تعاون کی وزارت

 امداد باہمی  کی پالیسی سے متعلق  دو روزہ قومی کانفرنس اختتام پذیر

Posted On: 13 APR 2022 8:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے  امداد باہمی کے شعبے کو مناسب رفتار فراہم کرنے اور  امداد باہمی سے خوشحالی حاصل کرنے کے مقصد سے 6 جولائی 2021 کو امداد باہمی کی نئی وزارت تشکیل دی تھی ۔ تاکہ نئی امداد باہمی کی پالیسیوں اور اسکیموں کے ساتھ ، مسلسل کاروبار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

اس پس منظر میں، 13-12 اپریل، 2022 کو نئی دہلی میں امداد باہمی   کی پالیسی پر دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح داخلی امور اور تعاون کے  مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے کیا۔ تعاون کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے بھی اپنی موجودگی کے ساتھ اس موقع کو خوش آمدید کہا اور انہوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

 اس قومی کانفرنس میں دو درجن سے زیادہ مرکزی وزارتوں کے سکریٹریز اور جوائنٹ سکریٹریز، 36 ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹریز، ایڈیشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز اور کوآپریٹیو کے رجسٹرار، 40 کوآپریٹیو اور تقریباً 40 کوآپریٹیو اور دیگر  بڑے قومی اداروں اور تنظیموں نے شرکت کی اور اس کانفرنس میں اپنے قیمتی خیالات ایک دوسرے سے مشترک کئے۔

 مزید برآں ، اس  کانفرنس کو 6 کلیدی موضوعات پر تقسیم  کیاگیا تھا، جس میں نہ صرف امداد باہمی کی پوری زندگی کا احاطہ کیا گیا تھا بلکہ ان کے کاروبار اور حکمرانی کے تمام پہلوؤں کا بھی احاطہ کیا گیا تھا۔ مندرجہ ذیل موضوعات پر پینل مباحثے کیے گئے ہیں۔

  1. موجودہ قانونی فریم ورک، ریگولیٹری پالیسی، آپریشنل رکاوٹوں کی نشاندہی اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے اور کوآپریٹیو اور دیگر اقتصادی اداروں کو برابری کا میدان فراہم کرنے کے لیے ان پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات۔

اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر جی آر چنتلا نے کی۔ نابارڈ کے چیئرمین،اور ہریانہ سرکار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب ٹی وی ایس این پرساد کے ساتھ ساتھ  اتر پردیش سرکار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری بی ایل مینا نے مشترکہ صدارت  کی۔

  1.  حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات،نیز  امداد باہمی کے اصول، جمہوری ممبر کنٹرول، ممبران کی شرکت میں اضافہ، شفافیت، باقاعدہ  انتخابات، انسانی وسائل کی پالیسی، بین الاقوامی اور قومی بہترین طور طریقوں سے فائدہ اٹھانا، اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ شامل ہیں۔

اس اجلاس کی صدارت جناب منوج آہوجانے کی۔ جو   محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، حکومت ہند میں سکریٹری ہیں اور جناب منیندر سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری (تعاون)، حکومت آسام کے ساتھ۔ حکومت مہاراشٹر میں ایڈیشنل چیف سکریٹری(کوآپریشن) جناب  انوپ کمار،  مشترکہ صدارت کی۔

  1. بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ایکویٹی بیس کو مضبوط کرنے، سرمائے تک رسائی، سرگرمیوں میں تنوع،  صنعت کاری کو فروغ دینے، برانڈنگ، مارکیٹنگ، کاروباری منصوبہ بندی کی ترقی کو فروغ دینا، اختراع، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور برآمدات کے مالیاتی اداروں کے ذریعے کثیر امداد باہمی کی درخشاں ،معاشی  سرگرمیاں ۔

اس اجلاس کی صدارت ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند  جناب اوپیندر پرساد سنگھ، سکریٹری، اور حکومت ہند میں  سکریٹری (دیہی ترقی )جناب  ناگیندر ناتھ سنہا ،  ایم ایس ایم ای کی وزارت ، حکومت ہند ، ترقیاتی کمشنر جناب  شیلیش کمار سنگھ نےاجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

  1. تربیت، تعلیم، علم کا اشتراک اور بیدار سازی کی تعمیر بشمول امداد باہمی کو مرکزی دھارے میں لانا، تربیت کو صنعت کاری سے جوڑنا، خواتین، نوجوانوں اور کمزور طبقات کو شامل کرنا۔

 اس اجلاس کی صدارت(ڈی اے آر ای )  کے سکریٹری  اور   آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل جناب ترلوچن مہاپاترا،  کے ساتھ ساتھ  منی پور سرکار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب وائی فی   نے کی اور گجرات  میں  آئی آر ایم اے کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر اوما کانت داش نے اجلاس کی مشترکہ صدارت  کی۔

  1. نئے کوآپریٹیو کو فروغ دینا، غیر فعال اداروں  کو بحال کرنا،   امداد باہمی کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، رکنیت میں اضافہ کرنا، اجتماعات کو باضابطہ بنانا، پائیدار ترقی کے لیے کوآپریٹیو کو فروغ دینا، علاقائی عدم توازن کو کم کرنا اور نئےشعبوں کو تلاش کرنا۔

اس اجلاس کی صدارت نابارڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر جناب کے وی شاجی نے کی۔

 

  1. سماجی  سیکوریٹی  میں  امداد باہمی کے رول اور سماجی امداد باہمی کا فروغ ۔

 اس جلاس کی صدارت این آر اے اے،  زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت ، بھارت سرکار، کے سی ای او  ڈاکٹر اشوک دلوائی،  نے کی۔

تعاون اور  شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرکے کانفرنس کا اختتام کیا۔ جنہوں نے  امداد باہمی سے متعلق  دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں ایک نئی زبردست امداد باہمی سے متعلق نئی قومی پالیسی بنائی جائے گی۔  جو کوآپریٹو سیکٹر کی ترقی کو تیز رفتاری فراہم کرے گی اور سہکار  سے  سمردھی  کے منتر کو پورا کرنے کے لئے ملک میں امداد باہمی پر مبنی  معاشی ماڈل کو مضبوط کرے گی ۔ ۔

****************

(ش ح ۔ ح ا۔رض )

U NO: 4382



(Release ID: 1817684) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi