جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایس ای سی آئی نے 500 میگاواٹ/1000 میگاواٹ اسٹینڈ ایلون بیٹری توانائی اسٹوریج نظام کے لیے ٹینڈر جاری کیا
Posted On:
16 APR 2022 4:03PM by PIB Delhi
شمسی توانائی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی )نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے زیراہتمام ایک پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ، نے ہندوستان میں 500 میگاواٹ/1000 میگاواٹ اسٹینڈایلون بیٹری توانائی اسٹوریج نظام بی ای ایس ایس کے قیام کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ٹینڈرہے ، جو اسٹوریج ڈسکام کے کو "آن ڈیمانڈ" کی بنیاد پر استعمال کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرائے گا۔
یہ ٹینڈر وزارت توانائی کی جانب سے مارچ 2022 میں جاری کردہ معیاری بولی کے رہنما خطوط کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ آرایف ایس کے تحت قائم کی جانے والی کل صلاحیت 1000میگاواٹ (500میگاواٹ x دوگھنٹے )، جو کہ 500میگاواٹ (250میگاواٹ x دوگھنٹے ) صلاحیت کے دو پروجیکٹس وضع کرے گا۔ یہ پروجیکٹ ریاست راجستھان میں آئی ایس ٹی ایس نیٹ ورک کے فتح گڑھ-III گرڈ-سب سٹیشن کے آس پاس نصب کیے جائیں گے۔ خریدنے والے اداروں کو ان کی توانائی کی تبدیلی کی ضروریات کے مطابق، قابل تجدید توانائی کے ذریعے روزانہ چارج کرنے اور ڈسچارج کرنے کی اسٹوریج کی گنجائش کی پیشکش کی جائے گی۔
یہ پروجیکٹس ‘‘خود بنائیں-آپریٹ کریں ’’ کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے، کنکٹی وٹی اور ضروری اجازتیں پروجیکٹ ڈیولپر کے دائرہ کار میں ہوں گی۔ پروجیکٹس کے لیے زمین سی ٹی یو کی طرف سے ڈیولپرز کو استعمال کے حق کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔ ایس ای سی آئی اس ٹینڈر کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے اور خریدار اداروں کی جانب سے صلاحیت حاصل کرے گی، ٹریڈنگ مارجن کی صورت میں سہولت فیس وصول کرے گی۔
اس ٹینڈر کی ایک انوکھی خصوصیت صلاحیت کے حصول کی ترکیب ہے۔ ٹینڈر کے تحت لگائی جانے والی کل صلاحیت میں سے، ایس ای سی آئی کی طرف سے 60فیصد صلاحیت خریدے جانے والے اداروں کی طرف سے اتاری جائے گی، اور 40فیصد صلاحیت کو اٹھانے کی ذمہ داری تیسرے فریق کے ذریعے یا مارکیٹ میں فروخت کے توسط سے ڈیولپرز کی ہوگی ۔ اس طرح، اس ٹینڈر کے ذریعے، حکومت توانائی ذخیرہ کرنے والے ڈومین میں مارکیٹ کی ترقی کے لیے خاطر خواہ مدد فراہم کرتی ہے۔ ایس ای سی آئی کی طرف سے لی گئی 60فیصد صلاحیت میں سے، 30فیصد این ایل ڈی سی ، ، پاسکوکے ذریعے گرڈ کی ذیلی خدمات کے لیے استعمال کرنے کے لیے مختص کی جائے گی۔
ڈیولپر بی ای ایس ایس کو روزانہ 2 آپریشنل سائیکلوں کے لیے دستیاب کرائے گا، یعنی 2 مکمل چارج ڈسچارج سائیکل یومیہ ۔ پراجیکٹس کو سالانہ بنیادوں پر 95فیصد کی کم از کم دستیابی، 85فیصد ماہانہ کی کم از کم راؤنڈ ٹرپ کارکردگی، اور مندرجہ بالا معیار کو پورا کرنے میں کمی کی صورت میں طے شدہ مناسب نقصانات کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پروجیکٹس کی مدت 12 سال ہوگی، جس میں شیڈول کمیشننگ کی تاریخ بیٹری انرجی ا سٹوریج پرچیز ایگریمنٹ (بی ای ایس پی اے ) پر دستخط کی تاریخ سے 18 ماہ ہوگی۔ مالیاتی بندش بی ای ایس پی اے پر دستخط کے 12 ماہ کے اندر حاصل کی جانی ہے۔
یہ ٹینڈر قومی گرڈ میں قابل تجدید توانائی کی بڑھتی ہوئی رسائی کو حاصل کرنے کے حصے کے طور پر 4000 میگاواٹ بیٹری اسٹوریج کی گنجائش کے حکومت کے فوری ہدف کی پہلی قسط کو نشان زد کرتا ہے۔ سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے ) ایم اوپی نے 2029-30 کے لیے بہترین جنریشن کیپیسٹی مکس پر ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 27,000 میگاواٹ/108,000 میگاواٹ (4 گھنٹے اسٹوریج) کی بیٹری انرجی سٹوریج کی گنجائش 2029-30 میں انسٹال شدہ صلاحیت کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔
*****
ش ح ۔ا ک ۔ ع آ
U-4383
(Release ID: 1817682)
Visitor Counter : 188