سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کل ذہنی معذورین کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے واقع سکندرآباد کا معائنہ کریں گے


وہ معذور وں کی باز آبادکاری کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر قومی اداروں کی جانب سے معذور افراد کے لئے مختلف کمک، وسائل اور معاون آلات کی نمائش کرنے والے تکنیکی اسٹالوں پر جائیں گے

جناب ایم وینکیا نائیڈو اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت شناخت شدہ مستحقین میں امدادی وسائل اور معاون آلات بھی تقسیم کریں گے

Posted On: 16 APR 2022 7:01PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو ذہنی طور پرمعذور لوگوں (دیویانگجن) کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے (این آئی ای پی آئی ڈی)  واقع مانو وکاس نگر، سکندرآباد کا 17 اپریل 2022 کو شام 4 بجے سے شام 5 بجے تک دورہ کریں گے۔ یہ حکومتِ ہند کی سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے زیر انتظام ایک خود مختار ادارہ ہے۔

 

نائب صدر کا استقبال این آئی ای پی آئی ڈی کے خصوصی بچوں کے علاوہ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما،  ڈائرکٹر (آفیسئیٹنگ) جناب بی وی رام کمار اور این آئی ای پی آئی ڈی کے عملہ کے ارکان کریں گے۔

 

وہ نئے قائم کردہ کراس ڈسیبیلٹی ارلی انٹروینشن سینٹر کا دورہ کریں گے جو تاخیر سے پنپنے والے اور ذہنی طور پر معذور بچوں کے علاوہ نشو نما میں خلل سے دوچار اور دیگر متعلقہ حالات سے متاثر 6 سال سے کم عمر کے بچوں کی باز آبادکاری کی جامع خدمات پیش کرتا ہے۔

 

وہ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں کی  سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے جہاں ذہنی طور پر معذور 200 سے زائد بچوں کو جامع تعلیمی تربیت فراہم کیا جاتا ہے۔ وہ خصوصی اسکول کے ڈیجیٹل کلاس روموں میں جا کر خصوصی طلباء، اساتذہ اور والدین سے بات چیت بھی کریں گے۔

 

وہ معذور وں کی باز آبادکاری کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر قومی اداروں کی جانب سے معذور افراد کے لئے مختلف کمک، وسائل اور معاون آلات کی نمائش کرنے والے تکنیکی اسٹالوں پر جائیں گے۔ نائب صدر اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت شناخت شدہ مستحقین میں امدادی وسائل اور معاون آلات تقسیم کریں گے۔

 

امدادی وسائل اور آلات جیسے ٹیچنگ لرننگ میٹریل کٹس، وہیل چیئر، ٹرائی سائیکلیں، سماعت کے آلات اور بریل کٹس پی ڈبلیو ڈیز میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

نائب صدر اس دورے میں این آئی ای پی آئی ڈی آڈیٹوریم میں عملہ کے ارکان، معذورین، خصوصی بچوں، والدین، طویل مدتی کورس کے طلباء، فیکلٹی اور مدعو مہمانوں پر مشتمل اجتماع سے خطاب کریں گے۔

 

تقریب میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما، ڈائرکٹر (آفیسئیٹنگ) جناب بی وی رام کمار، این آئی ای پی آئی ڈی کے عملے کے اراکین، والدین، خصوصی بچے، معذورین اور مدعو معززین شرکت کریں گے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1817404) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi