ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے روئی کی درآمدات پر تیس  ستمبر 2022 تک تمام کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ کیا

Posted On: 14 APR 2022 7:20PM by PIB Delhi

حکومت نے عوامی مفاد میں روئی کی قیمت کو کم کرنے کے لیے روئی کی درآمد پر تمام کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس چھوٹ سے ٹیکسٹائل چین یارن، فیبرک، گارمنٹس اور میڈ اپس کو فائدہ پہنچے گا اور ٹیکسٹائل کی صنعت اور صارفین کو راحت ملے گی۔

(بی سی ڈی) صنعت خام کپاس پر 5فیصد بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور 5فیصد ایگریکلچر انفراسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ سیس (اے آئی ڈی ایس ) کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) نے روئی کی درآمد کے لیے کسٹمز ڈیوٹی اور زرعی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے مستثنیٰ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

یہ نوٹیفکیشن 14 اپریل 2022 سے نافذ العمل ہوگا اور 30 ​​ستمبر 2022 تک نافذ رہے گا۔

خام کپاس پر درآمدی ڈیوٹی ہٹانے کا ہندوستان میں روئی کی قیمت پر مثبت اثر پڑے گا۔

****

 

 

U.No:4319

ش ح۔ش ت۔س ا


(Release ID: 1817200) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil